خبریں

پنجاب میں چرن جیت سنگھ چنی اور نوجوت سدھو مل کر انتخاب لڑیں گے بھی اور کامیاب بھی ہوں گے: ہریش راوت

ویڈیو:  کانگریس کی پنجاب اکائی میں خیمہ بازی اور کانگریس کے سابق ریاستی صدرنوجوت سنگھ سدھو سے کشیدگی کی وجہ سےستمبر میں پنجاب کےوزیر اعلیٰ کےعہدےسے امریندر سنگھ کےاستعفیٰ کے  بعد چرن جیت سنگھ چنی نے پنجاب کے27ویں وزیر اعلیٰ  کے طور پر حلف لیا۔ چنی پنجاب میں وزیر اعلیٰ  بننے والے دلت طبقہ  کےپہلے شخص ہیں۔اس بیچ سدھو نے بھی ریاستی صدر کے عہدےسے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان معاملوں پر پنجاب کے انچارج کانگریس لیڈر ہریش راوت سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔