خبریں

اتر پردیش: نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کی دھجیاں اڑاتا اناؤ کا یہ اسکول

ویڈیو:  نریندر مودی حکومت نے ڈیجیٹل انڈیا کی شروعات کی تھی، لیکن کورونا وائرس کے دوران اتر پردیش کے اناؤ ضلع کے اجگین گاؤں کے ایک اسکول میں آن لائن ایجوکیشن کی سہولت  کا فائدہ  بچے نہیں اٹھا سکے۔ یہ اسکول صوبے کی راجدھانی لکھنؤ سے محض 47 کیلو میٹر  دور ہے، جہاں کسی بھی بچے کے پاس موبائل فون اور انٹرنیٹ نہیں ہے۔ اتنا ہی نہیں مڈ ڈے میل بنانے والی خاتون  کو پچھلے سال جون سے تنخواہ  نہیں ملی ہے۔