الیکشن نامہ

اتر پردیش اسمبلی انتخابات: یوگی نے آنگن باڑی خواتین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

ویڈیو:  اتر پردیش کے شاہجہاں پور میں پولیس کےوحشیانہ لاٹھی چارج کی  شکار آنگن باڑی کی خواتین حال ہی میں متھرا میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ریلی میں پہنچی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں نوکری سے نکالے جانے کی دھمکی دے کر یہاں لایا گیا ہے۔ دی وائر سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کووڈ19 کی وبا کے دوران ڈیوٹی کی تھی لیکن حکومت نے ایک بار بھی ان کے مطالبات پر کان نہیں دھرے ہیں۔