خبریں

کھرگون فسادات کے متاثرین نے کہا، جب ان کے تہوار آتے ہیں تو ہمیں اپنی جان بچاکر بھاگنا پڑتا ہے

ویڈیو:  10 اپریل کو رام نومی کے موقع پر ہندوتوا گروپوں کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں فرقہ وارانہ تشدد کی خبریں موصول ہوئیں۔ ان میں مدھیہ پردیش کا کھرگون شہر بھی شامل ہے۔ تشدد کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے متعدد مکانوں اور دکانوں کو گرانے کی کارروائی  کی گئی تھی۔