خبریں

میٹا پر اپنی رپورٹس کا جائزہ لے گا دی وائر

 میٹا کے بارے میں ہماری کوریج کےبارے  پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظرہم  ان رپورٹس کے لیے استعمال میں لائے  گئے  تمام دستاویزوں ،ذرائع سے ملی جانکاری  اور ذرائع  کا اندرونی  جائزہ لے رہے ہیں۔

The-Wire-Logo-e1645703118858

نئی دہلی: اس مہینے کی 6 تاریخ سے دی وائر نے میٹا پر مجموعی طورپر  چار رپورٹس اور ایک بیان شائع کیے  ہیں۔ ہماری پہلی رپورٹ میٹا کے متنازعہ ‘کراس چیک پروگرام’ کے ہندوستان میں بھی موجود ہونے اوراس کا فائدہ  بی جے پی کے رہنماؤں کو ملنے  کے بارے میں تھی- میٹا کے مطابق، یہ فیچر مخصوص ٹوئٹر صارفین کو ان کی پوسٹ ہٹانے کی شکایات سے سیف گارڈ کرنے  کے لیے دی جاتی ہے۔ ہمیں موصولہ دستاویزیہ بھی اشارہ کر رہے تھے کہ اس کا فائدہ محض اتنا  نہیں تھا -یہ صارف کو دوسرے صارفین کی پوسٹ ہٹانے کا اختیاربھی  دیتا ہے –  میٹاکی جانب سےاس دعوے کی تردید کی گئی ہے۔

دوسری رپورٹ میں، ہم نےمیٹا کے سینئر ایگزیکٹو اینڈی اسٹون کاایک انٹرنل  ای میل شائع کیا تھا، جس میں انہوں نے دستاویز کے لیک ہونے پر غصے کا اظہار کیاتھا۔

ان تمام رپورٹ کو تعریف وتحسین  کے ساتھ ساتھ تنقیدکا بھی سامنا کرنا پڑا۔ میٹا نے کہا کہ دی وائر کی جانب سے پیش کیے گئے  دستاویز من گھڑت تھے، ساتھ ہی دوسرے لوگوں  نے بھی اُن دستاویزوں  کی صداقت پر سوال اٹھائے جن پر ہماری رپورٹ کی اساس  رکھی گئی تھی۔

دی وائر کو اس بارے میں جانکاری اور دیگر مواد ایک ذرائع  سے موصول ہوئے تھے، جنہوں  نے ہمیں کم از کم ایک اور تفتیش کے لیے معلومات فراہم کی تھیں۔ ہم نے نئے ذرائع سے موصولہ مواد کی صداقت کو پرکھنے کی کوشش کی اور پھر ہر رپورٹ کا مسودہ تیار کیا گیا۔ یہاں اس بات کا پورا خیال رکھا گیا کہ اپنے قارئین کو تمام معلومات فراہم کرنے اور ذرائع کی شناخت ظاہر نہ ہونے دینے  کے درمیان توازن برقرار رہے۔ (آپ یہاں وائر کی وہسل بلوور پالیسی کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں۔)

اس مواد میں سے کچھ اور ہمارے ذریعے استعمال میں لائے گئے تصدیق (ویری فکیشن ) کے طریقہ کار– جس میں ہماری تیسری رپورٹ میں دو ماہرین کا براہ راست یا بالواسطہ طور پراستعمال کیے  گئے  ان کے ردعمل  سے انکار کرنا بھی شامل ہے-  کے بارے میں ماہرین کے خدشات کی روشنی میں ہم ہمارے پاس موجود مواد کا اندرونی جائزہ لے رہے ہیں۔ اس میں میٹا پر ہماری رپورٹس کے لیے استعمال کیے گئے تمام دستاویز،  ذرائع سے موصولہ مواد اور ذرائع کا جائزہ لینا بھی شامل ہوگا۔ اپنے ذرائع کی رضامندی کے ساتھ ہم اس عمل کے لیےقابل اعتماد اور ڈومین کے سرکردہ ماہرین کے ساتھ  اصل فائلوں کو شیئر کرنے کا آپشن بھی تلاش کر رہے ہیں۔

اس مدت میں ان رپورٹس کو عوامی ڈومین سے ہٹا دیا جائے گا۔ ہم نتائج کی بنیاد پرآگے کی کارروائی طے کریں گے اور اپنے قارئین کو مطلع کریں گے – نیز ہمیشہ کی طرح ان کے بہترین مفاد میں کام کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ان مضامین کے لیے ہمارے ادارتی اور تکنیکی طریقہ کار کی جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔ ہمارا اندرونی جائزہ بیرونی ماہرین کی رائے پر بھی مبنی ہوگا۔

میٹا پر حالیہ کوریج ایک ایسے واقعے کے ساتھ شروع ہوئی،  جو سوشل میڈیا  کے ایک سرکردہ اور اس کے مختلف پلیٹ فارمز پر شفافیت کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ لیکن دی وائر کے اوپر شفاف ہونے کی اور بھی بڑی ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو بہت سنجیدگی سے نبھانے  کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(انگریزی میں پڑھنے کے لیےیہاں کلک کریں۔)

Categories: خبریں

Tagged as: , , ,