The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • امت شاہ کے دورے سے پہلے منی پور کے حالات: ’جلے ہوئے ٹائر، فائرنگ کی آوازیں …‘
  • ساورکر نے رحم کی اپیل نہیں کی تھی، بھیک مانگی تھی: نرنجن ٹاکلے
  • فساد برپا کرنے اور دیگر دفعات میں ایف آئی آر کے بعد پہلوان بولے- کیا ملک میں تاناشاہی شروع ہو گئی ہے؟
  • اجین: آندھی میں گریں مہاکال کاریڈور کی مورتیاں، گزشتہ سال وزیر اعظم نے کی تھی نقاب کشائی
  • ’وزیراعظم پارلیامنٹ ہاؤس کے افتتاح کو اپنی ’تاجپوشی‘ سمجھ رہے ہیں‘

ٹاپ اسٹوریز

  • ’وزیراعظم پارلیامنٹ ہاؤس کے افتتاح کو اپنی ’تاجپوشی‘ سمجھ رہے ہیں‘
    ’وزیراعظم پارلیامنٹ ہاؤس کے افتتاح کو اپنی ’تاجپوشی‘ سمجھ رہے ہیں‘
  • فساد برپا کرنے اور دیگر دفعات میں ایف آئی آر کے بعد پہلوان بولے- کیا ملک میں تاناشاہی شروع ہو گئی ہے؟
    فساد برپا کرنے اور دیگر دفعات میں ایف آئی آر کے بعد پہلوان بولے- کیا ملک میں تاناشاہی شروع ہو گئی ہے؟
  • دو ہزار روپے کے نوٹوں کو واپس لینے کے پیچیدہ عمل کے پس پردہ اصلی نشانہ کون ہے؟
    دو ہزار روپے کے نوٹوں کو واپس لینے کے پیچیدہ عمل کے پس پردہ اصلی نشانہ کون ہے؟
  • اجین: آندھی میں گریں مہاکال کاریڈور کی مورتیاں، گزشتہ سال وزیر اعظم  نے کی تھی نقاب کشائی
    اجین: آندھی میں گریں مہاکال کاریڈور کی مورتیاں، گزشتہ سال وزیر اعظم نے کی تھی نقاب کشائی
  • بینکوں کو دو ہزار روپے کے نوٹوں کے ’بڑے ڈپازٹ‘ کی اطلاع انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو دینی ہوگی: رپورٹ
    بینکوں کو دو ہزار روپے کے نوٹوں کے ’بڑے ڈپازٹ‘ کی اطلاع انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو دینی ہوگی: رپورٹ

ہم سے رابطہ کیجیے

کیا آپ اردو میں لکھتے ہیں یا لکھنا چاہتے ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ ہمیں اپنے آئیڈیاز urdu@thewire.in پر بھیج سکتے ہیں۔

Subscribe to our mailing list

* indicates required

View previous campaigns.

خبریں

پچھلے تین سالوں میں پی ایم کیئرس کو غیر ملکی چندے کے طور پر 535 کروڑ روپے موصول ہوئے

دی وائر اسٹاف 08/05/2023

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Pocket

پی ایم کیئرس فنڈ کے ریکارڈ کے مطابق، مالی سال 2019-20 کے دوران فنڈمیں 0.40 کروڑ روپے کا غیر ملکی عطیہ ملا، اس کے بعد 2020-21 میں یہ 494.92 رقم  کروڑ روپے  ہوئی اور 2021-22 میں 40.12 کروڑ روپے رہی ۔

(فوٹوبہ شکریہ: www.pmcares.gov.in)

(فوٹوبہ شکریہ: www.pmcares.gov.in)

نئی دہلی: کووڈ-19 وبائی امراض کے تناظر میں 2020 میں قائم کیے گئے پی ایم کیئرس فنڈ کے سرکاری ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ اسے پچھلے تین سالوں کے دوران غیر ملکی عطیات کے طور پر 535.44 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، پی ایم کیئرس فنڈ کی رسید اور ادائیگی اکاؤنٹ (آڈٹ شدہ) سے پتہ چلتا ہے کہ فنڈ کو مالی سال 2019-20 کے دوران 0.40 کروڑ روپے کا غیر ملکی عطیہ ملا، اس کے بعد 2020-21 میں یہ رقم 494.92 کروڑ روپے ہوئی  اور 2021-22 میں 40.12 کروڑ روپے رہی۔

ریکارڈسے پتہ چلتا ہے کہ فنڈ کو 2019-20 سے 2021-22 تک کے تین مالی سالوں میں اس کے غیر ملکی شراکت اکاؤنٹ سے سود کی آمدنی کے طور پر 24.85 کروڑ روپے ملے۔

بتایاگیا ہےکہ مالی سال 2020-21 کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ میں غیر ملکی تعاون اپنے عروج پر تھا، لیکن اگلے مالی سال میں جب کووڈ کی دوسری مہلک لہر آئی، تب اس میں کمی دیکھی گئی۔

غیر ملکی شراکت میں کمی کی طرح رضاکارانہ تعاون بھی 2021-22 کے دوران  گھٹ کر 1896.76 کروڑ روپے رہ گیا، جو 2020-21 کے دوران 7183.77 کروڑ روپے تھا۔ 2019-20 کے دوران رضاکارانہ تعاون کا 3075.85 کروڑ روپے تھا۔

پی ایم کیئرس فنڈ کو 2019-22 کے تین سالوں کے دوران کل 12691.82 کروڑ روپے ملے، جس میں رضاکارانہ تعاون 12156.39 کروڑ روپے اور غیر ملکی تعاون 535.43 کروڑ روپے تھا۔

قابل ذکر ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ مارچ 2020 میں قائم ہونے کے بعد سے ہی تنازعات میں گھرا ہوا ہے۔ فنڈ کی پوزیشن اس کی  نوعیت اور اس کے ارد گرد شفافیت کے فقدان کی وجہ سے ہمیشہ متنازعہ رہی ہے۔

اس سال جنوری میں وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا تھاکہ فنڈ پر حکومت ہند کا کنٹرول نہیں ہے۔ اس نے 2020 کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے بیان کردہ موقف کو دہرایا، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرسٹ کو کوئی سرکاری رقم نہیں ملتی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پی ایم کیئرس  فنڈ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 12 کے تحت ‘پبلک اتھارٹی’ نہیں ہے اور اس وجہ سے آرٹی آئی  قانون 2005 کے تحت یہ اپنے کام کے بارے میں عوام کے سامنے جوابدہ نہیں ہے۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی پی ایم کیئرس فنڈ کے عہدیدار ٹرسٹی  ہیں، جبکہ وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ اس فنڈ کےعہدیدار  ٹرسٹی ہیں۔ وزیر اعظم نے بورڈ میں تین ٹرسٹیوں- ریٹائرڈ جسٹس کے ٹی تھامس، کریا منڈا اور رتن ٹاٹا کو نامزد کیا ہے۔

فنڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات میں کہا گیا ہے کہ اس کو فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے) کے تحت چھوٹ ملی ہوئی  ہے اور اس نے غیر ملکی عطیات وصول کرنے کے لیے ایک الگ اکاؤنٹ کھولا ہے۔ یہ فنڈ کو بیرون ملک رہنے والے لوگوں اور تنظیموں سے عطیات اور چندہ قبول کرنے کے قابل بناتا ہے۔

ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ 31 مارچ 2022 تک فنڈ میں 54156.65 کروڑ روپے تھے۔


دی وائر ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے۔
[orc]

تازہ ترین

  • امت شاہ کے دورے سے پہلے منی پور کے حالات: ’جلے ہوئے ٹائر، فائرنگ کی آوازیں …‘
  • ساورکر نے رحم کی اپیل نہیں کی تھی، بھیک مانگی تھی: نرنجن ٹاکلے
  • فساد برپا کرنے اور دیگر دفعات میں ایف آئی آر کے بعد پہلوان بولے- کیا ملک میں تاناشاہی شروع ہو گئی ہے؟

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: Corona Virus, coronavirus, Coronavirus Death, COVID-19, Disaster management act, Lockdown, Modi Govt, PM CARES Account, PM CARES Fund, PMNRF, PMO, Prime Minister National Relief Fund, Right to Information, RTI, SBI, The Wire, Virus Outbreak, آر ٹی آئی, پبلک اتھارٹی, پی ایم او, پی ایم کیئرس فنڈ, دی وائر

Post navigation

راہل گاندھی نے کہا – بی جے پی کی نفرت اور تشدد کی سیاست سے جل رہا ہے منی پور
گجرات میں پچھلے پانچ سالوں میں 40000 سے زیادہ خواتین لاپتہ ہیں: این سی آر بی ڈیٹا

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now

Copyright

All content © The Wire, unless otherwise noted or attributed. The Wire is published by the Foundation for Independent Journalism, a not-for-profit company registered under Section 8 of the Company Act, 2013. CIN: U74140DL2015NPL285224

Twitter

پیروی @TheWireUrdu

Acknowledgment

ipsmflogo The Wire’s journalism is partly funded by the Independent and Public Spirited Media Foundation
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/گراؤنڈ رپورٹ/حقوق انسانی/عالمی خبریں/الیکشن نامہ/خاص خبر
  • Top tags: اردو خبر/ News/ The Wire/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ دی وائر/ BJP/ Narendra Modi
Proudly powered by WordPress | Theme: Chronicle by Pro Theme Design.
loading Cancel
Post was not sent - check your email addresses!
Email check failed, please try again
Sorry, your blog cannot share posts by email.