Author Archives

فیاض احمد وجیہہ

Qissa urdu Kitab Ka

ویڈیو: قصہ ’اُردو  کی آخری کتاب ‘ کا

ابن انشا کی معروف کتاب’اُردو کی آخری کتاب‘پر مبنی ڈراما’قصہ اردو کی آخری کتاب کا‘کے ڈائریکٹر اور داستان گو دانش حسین اور ایکٹر –اسکرپٹ رائٹر یاسر افتخار خان سےداستان گوئی،بالی ووڈ اور اُردو کے بارے میں فیاض احمدوجیہہ کی بات چیت۔

فوٹو بہ شکریہ : پون شری واستو

لائف آف این آؤٹ کاسٹ ؛دلتوں کے ’نہیں‘ کہنے کی جدوجہد بھری کہانی …

لائف آف این آؤٹ کاسٹ ؛دلتوں کے اپنے اپنے حصے کی لڑائی اور جد وجہد کی کہانی ہے، ایک ایسی کہانی جس میں ضد بھی شامل ہے اور اس ضد میں’ برداشت ‘کو پردے پردیکھنا ناظرین کے لیے ایک الگ ہی طرح کا تجربہ ہوسکتاہے۔ پہلے وہ باتیں […]

IMG_20180415_061341

بک ریویو : عصمت چغتائی کے بہانے فکشن تنقیدسے سوال پوچھتی کتاب…؟

کیا یہ کتاب صحیح معنوں میں عصمت کو زیادہ اور پورے طور پرسمجھاتی ہے،اورجب آپ پطرس بخاری تک کو اپنی کتاب میں شامل کر رہے ہیں تو کیا یہ ضروری نہیں کہ منٹوکی وہ تحریر بھی شامل کریں جو کئی معنوں میں اس کا ردعمل ہے اور پھر منٹو سے زیادہ عصمت کا ہمعصر کون ہوگا بھلا؟

gaandhi

فلم ریویو: ہم نے گاندھی کو مار دیا …

سنیما:اس سوچ کو قبول کرنے کا مطلب ہے گاندھی اور جناح  کے نام پر ساورکر کو’ ویر‘ کہنا ۔بھلے آپ نے اس کو ہندو شدت پسند اور مسلم شدت پسند کہہ دیا ہے ۔لیکن اس شدت پسندی میں جہاں بہت سی باتوں کوسادہ بلکہ Generalizeکرنے کی کوشش کی […]

jlf pti

جے ایل ایف(JLF) جو دیکَھن میں چلا…

عام طور سے اُردو والوں کو جشن ریختہ سے شکایت رہتی ہے کہ یہاں اُردو میں بینر پوسٹر کم نظر آتے ہیں ٗاگر اس نظریے سے بات کروں تو یہاں فطری طور پرانگریزی کے ہی پوسٹرنظر آئے اور کہیں کہیں ہندی میں بھی کچھ مزیدار لکھا آنکھوں میں ٹھہر گیا ،مثال کے طورپر ایک جگہ یہ عبارت ہندی میں نظر آئی کہ ’دارو میں کچھ نہیں رکھا ساہتیہ پہ دھیان دو‘

ArundhatiRoy_ArjumandAra

اُردو میں ارُن دھتی رائے کےناول کا عنوان ’بے پناہ شادمانی کی مملکت ‘کیوں  ؟

ویڈیو:ارُن دھتی رائے کے تازہ ترین ناول(The Ministry Of Utmost Happiness) کے اُردو ترجمہ اور ترجمے کے فن پر دہلی یونیورسٹی میں استاداور معروف مترجم ڈاکٹرارجمند آراکے ساتھ فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت

fea image

2017: کتابوں سے کتنی روشن ہوئی کائنات

ہند و پاک کے ادیب ارجمند آرا،حقانی القاسمی ،خالد جاوید ،علی محمد فرشی ،محمد حمید شاہد،معید رشیدی اور ناصر عباس نیر کی پسندیدہ کتابیں۔  تنقید کے نظریاتی پہلو پر اردو میں کتابیں خال خال ہی نظرآتی ہیں؛ارجمند آرا ذہن و ضمیر کو بدلنے والا مکالمہ وجود میں نہیں […]

Padmawati-FacebookFinal

فلم پدماوتی : راجپوتانہ شان یا علاءالدین خلجی کی مخالفت ؟

راجپوتانہ شان کی نمائش والے ٹریلر اورسیاسی ہنگاموں کے درمیان  سب سے اہم سوال یہی ہے کہ جائسی کی پدماوت سے علاءالدین خلجی کا کیا لینا دینا ہے؟ ’چنتا کو تلوار کی نوک پر رکھے وہ راجپوت،ریت کی ناؤ لے کر سمندر سے شرط لگائے وہ راجپوت،اور جس […]

dalit-musalman-book

دلت مسلمان :مسلم سماج نے مسجد کے باہر مسجد بنانے کا کام نہیں کیا

اسلام میں مساوات ان کے ماننے والوں کے لئے مذہبی فریضہ ہے، لیکن اس سماج کو دیکھ‌کردوسرے ہندوستانی سماج کی طرح ان کی سیرت بھی سمجھ میں آ جاتی ہے۔ بھارت کے دلت مسلمان(جلد 1،2013)ڈاکٹر ایوب راعین کی تحقیقی کتاب ہے ۔ اس میں پسماندہ مسلمانوں کی سماجی […]

VM1

آخر وندے ماترم کہنے میں کیا حرج ہے؟

یہ ہیں آنند مٹھ کے اقتباسات ‘ اب آپ خود ہی اندازہ لگا لیجیے کہ بندے ماترم میں ہندوستان کتنا ہے ؟خیراس کتاب کو ہندو مذہب کے لحاظ سے صحیح مان بھی لیا جائے تو ہندوؤں کی مذہبی عقیدت میں دوسرے مذہب کے لوگ کیوں شریک ہوں‘اور کیا اس ستیہ سناتن دھرم میں دلتوں کے لیے کوئی جگہ ہے؟