Author Archives

میتو جین

 (علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

دہلی ہائی کورٹ نے ای وی ایم سیریل نمبر، مینوفیکچررز کے بارے میں تفصیلات فراہم کرانے سے متعلق عرضی خارج کی

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ کی جانب سے دائر عرضی میں درخواست کی گئی ہے کہ فرسٹ لیول چیکنگ(ایف ایل سی) کی تکمیل سے قبل سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ای وی ایم کے سیریل نمبر اور مینوفیکچررز کی تفصیلات دستیاب کرائی جانی چاہیے۔

نئے پارلیامنٹ ہاؤس میں 'سینگول' لے  جاتے وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فوبہ شکریہ: پی آئی بی)

’سینگول‘ کو نہ کبھی واکنگ اسٹک کے طور پر پیش گیا گیا، اور نہ ہی آنند بھون میں رکھا گیا

فیکٹ چیک: میڈیا میں نشرہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ ‘سینگول’ کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسے ‘نہرو کی واکنگ اسٹک’ کہا گیا تھا۔ تاہم، ایک عامیانہ سی تحقیق سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔

گوتم اڈانی۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/اڈانی گروپ)

اڈانی کی جو کمپنی ہنڈن برگ رپورٹ میں تھی، وہ اگستا ویسٹ لینڈ گھوٹالے کی چارج شیٹ میں شامل رہی ہے

خصوصی رپورٹ: سنگاپور کی ایک کمپنی گدامی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ — جو اڈانی گروپ کا حصہ رہی ہے، اس کے خلاف اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر گھوٹالے میں ای ڈی نے 2014 اور 2017 میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس پر گھوٹالے کے کلیدی ملزم گوتم کھیتان کے ساتھ کنسلٹنسی سروسز کے نام پر جعلی انوائس بنا کر کاروبارکرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

2017 میں دھروئی ڈیم سے سی-پلین کے ذریعے سابرمتی ریور فرنٹ لوٹتے وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فوٹو: ٹوئٹر/@narendramodi)

سی-پلین کی سواری سے برلن اسٹیشن تک نریندر مودی نے کئی بار حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے

پنجاب میں مبینہ سکیورٹی کوتاہی کی ضرور جانچ ہونی چاہیے،لیکن یہ وزیراعظم کے حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ایس پی جی کے سابق عہدیداروں کا کہنا ہےکہ حتمی فیصلہ صرف نریندر مودی ہی لیتے ہیں اور اکثر طے شدہ امورکو انگوٹھا دکھاتےدیتے ہیں۔