Author Archives

ریتو تومر

23اگست 2021 کو دہلی میں یوائی ایچ سی آر کے دفتر کے باہر افغان مہاجرین  کے لیے مدد کی اپیل  کرتے لوگ۔ (فوٹو: رائٹرس)

’ماں نے کہا کہ چاہے جو ہو جائے، افغانستان واپس مت آنا‘

افغانستان کے مزار شریف کے رہنے والےقربان حیدری نے اسی سال جے این یو سےپوسٹ گریجویشن مکمل کیا ہے اور 31 اگست کو ان کی ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد سے وہ بےیقینی کی صورتحال سے گھرے ہوئے ہیں۔افغانستان میں طالبانی تشدد کے شکار اقلیتی طبقہ ہزارہ سے آنے والے حیدری کو ڈر ہے کہ اگر ویزا کی توسیع نہیں ہوئی تو ملک واپس لوٹنے پر ان کی جان خطرے میں ہوگی۔

(السٹریشن: علیزہ بخت)

ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ پھر زور کیوں پکڑ رہا ہے

وقت وقت پر ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کامطالبہ زور پکڑتا ہے،لیکن یہ پھر سست پڑ جاتا ہے۔ اس بار بھی ذات پر مبنی مردم شماری کو لےکرعلاقائی پارٹیاں کھل کر سامنے آ رہی ہیں اور مرکزی حکومت پر دباؤ بنا رہی ہیں کہ ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے۔

ذاکر علی تیاگی۔ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک)

اتر پردیش: کیا صحافت کے طالب علم کو میرٹھ پولیس گئوکشی کے معاملے میں پھنسا رہی ہے؟

اتر پردیش میں میرٹھ ضلع کے ایک گاؤں میں کھیت سے گائے کی ہڈیاں/باقیات برآمد ہونے کے بعد پولیس نے صحافت کے طالب علم ذاکر علی تیاگی کو گرفتار کیا تھا۔ ذاکر کا کہنا ہے کہ انہیں فرضی طریقے سے پھنسایا گیا ہے۔ اس سلسلےمیں ہیومن رائٹس کمیشن نے میرٹھ پولیس کو نوٹس جاری کر کےجواب طلب کیا ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کووڈ بحران کے بیچ جان اور نوکری گنواتے صحافیوں کی سننے والا کون ہے؟

کووڈانفیکشن کےخطرے کے بیچ بھی ملک بھر کےمیڈیااہلکار لگاتار کام کر رہے ہیں، لیکن میڈیااداروں کی بے حسی کا عالم یہ ہے کہ جوکھم اٹھاکر کام کررہے ان صحافیوں کو کسی طرح کا بیمہ یا اقتصادی تحفظ دینا تو دور، انہیں بناوجہ بتائے نوکری سے نکالا جا رہا ہے۔

 (علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

’وہ جلد سے جلد لوٹنا چاہتے تھے کہ بچوں کو دیکھ سکیں، لیکن ایسے آئیں گے یہ نہیں سوچا تھا‘

بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے ایک گاؤں کے رہنے والے صغیر انصاری دہلی میں سلائی کا کام کرتے تھے۔ لاک ڈاؤن کے دوران کام نہ ہونے اور جمع پونجی ختم ہو جانے کے بعد وہ اپنے بھائی اور کچھ ساتھیوں کے ساتھ سائیکل سے گھر کی طرف نکلے تھے، جب لکھنؤ میں ایک گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے بعد ان کی موت ہو گئی۔

صفورہ زرگر۔فوٹو بہ شکریہ : فیس بک ،صفورہ زرگر

صفورہ زرگر کے خلاف جاری کردار کشی کی مہم کیا بتاتی ہے

دہلی پولیس نے اپریل کی شروعات میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایم فل کی اسٹوڈنٹ صفورہ زرگر کو دہلی تشدد سے جڑے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ صفورہ شادی شدہ ہیں اور ماں بننے والی ہیں، لیکن اس بیچ سوشل میڈیا پر ان کی شادی اور ان کے حاملہ ہونے کو لےکر بیہودہ دعوے کیے گئے ہیں۔

اولڈ مصطفیٰ آباد کے الہند اسپتال میں ایک مریض(فوٹو : رائٹرس)

دہلی تشدد کے دوران سرکاری طبی خدمات کا تھا برا حال، حکومت خاموش تماشائی بنی رہی: رپورٹ

جن سواستھ ابھیان نامی ادارے کی طرف سے جاری ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق دہلی تشدد کے دوران حکومت متاثرین کو مناسب علاج مہیا کرانے میں ناکام رہی اور کئی جگہوں پر مریضوں کو امتیازی سلوک اور استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔

XiMFUDhV

’جنگ میں بھی طبی سہولیات مہیا کرائی جاتی ہیں لیکن دہلی فسادات میں ایسا نہیں ہوا‘

ویڈیو: دہلی فسادات پر جن سواستھ ابھیان نامی تنظیم کی طرف سے ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں اس دوران مہیا طبی سہولیات پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ سماجی کارکن ہرش مندر بھی رپورٹ بنانے والی ٹیم کا حصہ تھے اور ان کا کہنا ہے کہ جس وقت دہلی فسادات میں جل رہی تھی، حکومتیں عوام کے بیچ نہ ہو کر سوشل میڈیا پر سرگرم تھیں۔ ان سے ریتو تومر کی بات چیت۔

بی ایس ایف جوان محمد انیس کا گھر (فوٹو: دی وائر)

دہلی تشدد: فسادات کی آنچ میں بی ایس ایف جوان کا گھر جل‌ کر خاک، فوج مدد کو آگے آئی

شمال مشرقی دہلی کے حالیہ تشدد میں کھجوری خاص علاقے میں رہنے والے بی ایس ایف جوان محمد انیس کا گھر بھی شرپسندوں نے جلا دیا تھا۔ اڑیسہ میں پوسٹیڈ محمد انیس کے گھر کی تعمیرنو میں اب بی ایس ایف مدد کرے‌گی۔

bFHEAxAw

شاہین باغ میں سڑک کنارے بنی کتابوں کی دنیا

ویڈیو: دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ دو مہینے سے شہریت ترمیم قانون کو لے کر ہو رہے مظاہرے کے بیچ کتابوں کی ایک دنیا بھی بن گئی ہے،یہاں کے ایک بس اسٹاپ پر فاطمہ شیخ ساوتری بائی پھولے لائبریری چل رہی ہے، جو یہاں آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ریتو تومر کی رپورٹ۔

0502 Sikh Story.00_14_09_22.Still005

پنجاب سے شاہین باغ پہنچے کسانوں نے کہا، مذہب کی بنیاد پر دوسرا بٹوارہ نہیں ہو نے دیں گے

ویڈیو : شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف گزشتہ تقریباً دو مہینے سے دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرہ کررہے لوگوں کو اپنی حمایت دینے پنجاب کی ایک کسان تنظیم کے 350 کسان شاہین باغ پہنچے ہیں ، جن میں 15 خواتین بھی ہیں ۔ ان سے ریتو تومر کی بات چیت۔

0302 Ritu Mangolpuri

دہلی اسمبلی الیکشن: کیا منگول پوری سیٹ سے بی جے پی کھاتہ کھول پائے گی؟

ویڈیو: دہلی کے منگول پوری اسمبلی حلقےمیں عام آدمی پارٹی کی طرف سے ایک بار پھر راکھی بڑلان انتخابی میدان میں ہیں۔ کانگریس سے راجیش لیلوٹیا اور بی جےپی سے کرم سنگھ کرما کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ایس سی کے لیے ریزرو اس سیٹ سے بی جے پی ایک بار بھی کھاتہ نہیں کھول پائی ہے۔ علاقے کےتمام مدعوں پر مقامی لوگوں سے ریتو تومر کی بات چیت۔

AKI 5 Feb 2020.00_15_58_18.Still005

دہلی کے سرکاری اسکول پر اروند کیجریوال کے دعووں پر کیا بولے لوگ؟

ویڈیو: 2015 میں دہلی اسمبلی الیکشن جیتنے کے بعد کیجریوال حکومت نے سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ گزشتہ 5 سال میں سرکاری اسکول اور ایجوکیشن کتنی بدلی، اس پر بچوں، اساتذہ اور گارجین سے ریتو تومر کی بات چیت۔

Ritu Chandni 28 Janaury.00_16_43_08.Still002

دہلی اسمبلی انتخاب: کیا بدل پا ئے گی چاندنی چوک کی صورت؟

ویڈیو: دہلی کا دل کہے جانے والے چاندنی چوک میں اہم مقابلہ کانگریس کی امیدوار الکا لامبا ، عام آدمی پارٹی کے امیدوار پرہلا د سنگھ ساہنی اور بی جےپی کے امیدوار سمن کمار گپتا کے بیچ ہے ۔ یہاں کے مدعوں پر ریتو تومر نے لوگوں سے بات چیت کی۔

0801 Ritu Interview final.00_21_34_11.Still002

جے این یو تشدد: ’جہاں بنا آئی کارڈ کوئی آ نہیں سکتا، وہاں لاٹھی-راڈ لیے بھیڑ کیسے گھس گئی‘

ویڈیو: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کیمپس میں 5 جنوری کی دیر شام نقاب پوش حملہ آوروں نے طلبا اور اساتذہ پر حملہ کیا،جس میں 30 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ اس واقعہ میں زخمی جے این یو کی پروفیسر سچارتا سین سے ریتو تومر کی بات چیت۔

 مکھرجی نگر (فوٹو دی وائر)

دہلی: مکھرجی نگر میں کوچنگ اور ہاسٹل بند ہو نے کی وجہ کیا ہے؟

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئےایک خط میں کہا گیا تھا کہ دہلی پولیس نے 24 دسمبر سے 2 جنوری تک مکھرجی نگر واقع سبھی کوچنگ سینٹر، ہاسٹل اور پی جی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی پولیس کے ذریعے اس بات کی تردید کے باوجود پورے علاقے میں سناٹے پسرا ہے اور طلبہ و طالبات اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔اس کے باوجود لوگو ں کا کہنا ہے کہ معاملے کے طول پکڑنے کے بعد اپنی ناک بچانے کے چکر میں پولیس اس خط اور ویڈیو کو فرضی بتا رہی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، فوٹو بہ شکریہ ٹوئٹر/@SyedAzhars

شہریت قانون: اے ایم یو کے اسٹوڈنٹس کے ساتھ پولیس نے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا

ویڈیو: شہریت قانون کی مخالفت میں 15 دسمبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مظاہرہ کر رہے اسٹوڈنٹس کی اترپردیش پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس نے بے رحمی سے پٹائی کی تھی۔ اس معاملے پر سماجی کارکن اور واقعہ کی جانچ کرنے والی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ممبر ہرش مندر کے ساتھ ریتو تومر کی بات چیت۔

0212 Ritu Mono.00_06_18_06.Still003

ملک میں خواتین کے تحفظ سے متعلق دعوے کی پول کھولتے این سی آر بی کے اعداد و شمار

ویڈیو: ملک میں لگاتار سامنے آ رہے ریپ اور جنسی تشدد کے معاملے خواتین کے تحفظ کو لے کر کیے جانے والے دعووں کے برعکس ہیں۔این سی آر بی کی حالیہ رپورٹ بتاتی ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔بتا رہی ہیں ریتو تومر۔

فلم سانڈ کی آنکھ میں تاپسی پنو اور بھومی پیڈنیکر نے پرکاشی اور چندرو تومر کا کردار نبھایا ہے(فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

سماج آپ کو کبھی بھولنے نہیں دیتا کہ آپ عورت ہیں: شوٹر دادی

انٹرویو: اتر پردیش کے باغپت ضلع‎ کے جوہری گاؤں کی دو عورتیں-چندرو اور پرکاشی تومر’شوٹر دادی’کے نام سے مشہور ہیں۔ 60 کی عمر میں مقامی رائفل کلب میں شوٹنگ سیکھ‌کر کئی ریکارڈ بنا چکیں ان دونوں عورتوں کی زندگی پر بنی ہندی فلم ‘سانڈ کی آنکھ’حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ان شوٹر دادیوں سے ریتو تومر کی بات چیت۔

ijX9_1aQ

کن حالات میں کام کرتی ہے ملک کی پولیس؟

ویڈیو: گزشتہ دنوں کامن کاز، پبلک پالیسی اور سی ایس ڈی ایس تنظیموں نے ملک کے 12 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں پر کیے گئے ایک سروے کی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داری سنبھالنے والے پولیس اہلکار کیا سوچتے ہیں اور کن حالات میں کام کرتے ہیں۔ رپورٹ کے بارے میں تفصیل سے بتا رہی ہیں ریتو تومر۔

دریاگنج میں لگنے والا سنڈے بُک مارکیٹ(فائل فوٹو بہ شکریہ: فیس بک / اکشے ہندوستانی)

کیوں بند ہو گیا دہلی کی پہچان رہا سنڈے بک مارکیٹ

نئی دہلی واقع دریاگنج کے مشہور سنڈے بک مارکیٹ کو ٹریفک پولیس کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد یہاں کتاب کی دکان لگانے والے کاروباریوں کے سامنے روزگار کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔