Author Archives

سنگیتا بروآ پیشاروتی

Sangeeta-Ji-Thumb

منی پور میں حالیہ تشدد کی وجہ کیا ہے؟

ویڈیو: منی پور میں میتیئی کمیونٹی کو شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کا درجہ دینے کے خلاف 3 مئی کو نکلی ریلیوں کے بعد تشددمیں کم از کم 54 افراد مارے گئے، کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی اور سینکڑوں لوگ اپنا گھر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبورہوگئے۔اس بارے میں بتا رہی ہیں دی وائر کی نیشنل افیئرز ایڈیٹر سنگیتا بروآ پیشاروتی۔

منی پور میں حالیہ کشیدگی کے دوران آگ زنی(وسط میں) وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ اور وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/ پی آئی بی)

سات وجوہات، جن سے پتہ چلتا ہے کہ منی پور تشدد کوئی اچانک پیش آنے والا واقعہ نہیں ہے

منی پور میں حالیہ تشدد کے درمیان جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ برادریوں کے بیچ تنازعات کی تاریخ والی اس ریاست کو سنبھالنے میں اگر وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ ذرا سابھی احتیاط سے کام لیتے تو حالیہ کشیدگی کے لیے ذمہ دار بہت سی وجوہات سے بچا جا سکتا تھا۔

سال 2019 کی ایک تصویر میں سکم کے وزیر اعلیٰ گولے وزیر اعظم مودی کے ساتھ۔ (فوٹو: www.sikkim.gov.in)

راہل گاندھی جیسے ہی ایک معاملے میں الیکشن کمیشن اور مودی سرکار نے اپنے سزا یافتہ اتحادی  کو نا اہلی سے تحفظ فراہم کیا تھا

سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ گولے کو 2016 میں بدعنوانی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ وہ 2018 میں جیل سے باہر آئے۔ اس کے بعد انہیں چھ سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا جانا چاہیے تھا، لیکن مرکز نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی ایک کلیدی شق کو منسوخ کر دیا، جس کے باعث بی جے پی کے اتحادی تمانگ وزیر اعلیٰ بن سکے۔

ایبو ملی (بائیں) اور نیلم مہنت (دائیں)۔ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک)

اروناچل پردیش: سرکاری عمارتوں پر احتجاج کے طور پر گرافٹی آرٹ ورک کرنے کے الزام میں دو گرفتار

اروناچل پردیش کے نوجوان وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن ایبو ملی اور آسام کے معروف گرافٹی آرٹسٹ نیلم مہنت کو گزشتہ اتوار کو اروناچل پردیش پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ایبو نےجہاں سرکارکی ڈیم تعمیر کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آرٹ ورک کیاتھا، وہیں مہنت نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی مہم کے تحت پلاسٹک کے بہت زیادہ استعمال کو تنقید کانشانہ بنایا تھا۔

3011 Gondi.00_07_03_02.Still003

ناگالینڈ تشدد: کیا ہے پورا معاملہ

ویڈیو: گزشتہ چار دسمبر کو ناگالینڈ کے مون ضلع میں سیکورٹی فورسزکی مبینہ گولی باری میں14عام شہریوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد مختلف طلبہ تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں نے فوج کو خصوصی اختیارات دینے والےاے ایف ایس پی اے ہٹانے کی مانگ کی ہے۔

آسام کے رہنما سموجل بھٹاچارجی اور انوپ چیتیا۔

نگرانی فہرست میں آسام اور ناگا امن مذاکرات سے وابستہ بڑے رہنماؤں کے نمبر شامل

پیگاسس پروجیکٹ: آسام کے دو بڑے رہنماؤں، ایک منی پوری رائٹر اور بااثرناگاتنظیم این ایس سی این-آئی ایم کے کئی رہنماؤں کے نمبر اس فہرست میں درج ہیں، جن کے فون کو پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے ہیک کرکےنگرانی کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

صحافی کشورچندر وانگ کھیم اور کارکن ایریندرو لیچومبام۔

منی پور: ’گوبر سے کووڈ کا علاج نہ ہونے‘ کی بات کہنے والے کارکن اور صحافی دو مہینے سے جیل میں

منی پور بی جے پی کے صدرسیکھوم ٹکیندر سنگھ کی کورونا انفیکشن سے موت کے بعدصحافی کشورچندر وانگ کھیم اور کارکن ایریندرو لیچومبام نے اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعے سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ کورونا کا علاج گائےکا پیشاب یاگوبر نہیں بلکہ سائنس ہے۔

Sangeeta JI .00_15_42_11.Still002

کیوں منی پور میں گر سکتی ہے بی جے پی کی حکومت؟

ویڈیو: منی پور میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت مصیبت میں آ گئی ہے۔ بدھ کو نیشنل پیپلس پارٹی کے نائب وزیر اعلیٰ وائی جوائے کمار سمیت نیشنل پیپلس پارٹی کے چار وزراء نے استعفیٰ دیا اور کانگریس میں شامل ہو گئے۔ اس مدعے کو تفصیل سے سمجھا رہی ہیں دی وائر کی ڈپٹی ایڈیٹر سنگیتا بروآ پیشاروتی۔

جسٹس رنجن گگوئی اور ائیرمارشل انجن گگوئی،فوٹو: پی ٹی آئی/bharat-rakshak dot com

ریٹائرمنٹ کے بعد گگوئی بندھوؤں پر حکومت کی مہربانی

سابق سی جے آئی رنجن گگوئی کو صدر رام ناتھ کووند کے ذریعے راجیہ سبھا ممبر نامزدکئے جانے سے پہلے گزشتہ جنوری میں صدر نے ان کے بھائی ریٹائرڈائیرمارشل انجن گگوئی کونارتھ ایسٹرن کاؤنسل کا کل وقتی ممبر نامزد کیاتھا، جبکہ انہوں نے اس شعبے میں زیادہ عرصے تک کام نہیں کیا ہے۔

میزورم کے وزیراعلیٰ لال تھانہاولا (فوٹو : سنگیتا بروا پیشاروتی/دی وائر)

میزورم کے وزیراعلیٰ لال تھانہاولا کا انٹرویو ؛ میں کانگریسی ہوں اور مرتے دم تک کانگریسی ہی رہوں‌گا

اسمبلی انتخاب سے پہلے میزورم کے وزیراعلیٰ لال تھانہاولا نے کانگریس چھوڑ‌کر بی جے پی میں جانے کی خبروں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ آخری وقت میں ووٹروں کو پریشان کرنے کے لئے ایسی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اسمبلی انتخاب میں پارٹی کی حکمت عملی سمیت مختلف مدعوں پر ان سے سنگیتا بروا پیشاروتی کی بات چیت۔