Author Archives

دی وائر اسٹاف

کرشن چندر، فوٹو بہ شکریہ : انجمن ترقی اردو ہند

جامن کا پیڑ: کرشن چندر کی کہانی جس کو مبینہ طور پر حکومت کی تنقید کے الزام میں آئی سی ایس ای نے نصاب سے ہٹا دیا

غور طلب ہے کہ یہ کہانی 2015 سے ہندی نصاب میں شامل تھی ۔ کرشن چندر نے یہ کہانی 60 کی دہائی میں لکھی تھی ، لیکن بعض حکام اس کو موجودہ حکومت کی تنقید کے طو رپر دیکھ رہے ہیں

گجرات کے وزیر اعلیٰ وجئے روپانی، فوٹو بہ شکریہ ،ٹوئٹر/

گجرات: متنازعہ انسداد دہشت گردی قانون کو ملی صدر جمہوریہ کی منظوری

اس نئے ایکٹ کی اہم خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ ٹیپ کی ہوئی ٹیلی فون بات چیت کو اب ایک قانونی ثبوت مانا جائےگا۔ جب وزیر اعظم نریندر مودی ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے تب اس ایکٹ کو صدر کی منظوری نہیں مل پائی تھی۔

فوٹو بہ شکریہ: Mssrf foundation

دہلی میں آلودگی کا الزام کسانوں کو دینا بند کریں، دھان بایو پارک بنا نے پر توجہ دیں: سوامی ناتھن

معروف سائنسداں ایم ایس سوامی ناتھن نے کہا کہ کسانوں کو الزام دینے کے بجائے ریاستی حکومتوں کو اپنے یہاں دھان بایو پارک لگانا چاہیے تاکہ کسان پرالی یا پوال کو روزگار اور آمدنی میں تبدیل کر سکیں۔

 اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ میں مبینہ پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف) گھوٹالہ کے خلاف لکھنؤ میں مظاہرہ کرتے کانگریسی کارکن(فوٹو : پی ٹی آئی)

امپلائز پراویڈنٹ فنڈ معاملے میں یوپی پاور کارپوریشن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر گرفتار

الزام ہے کہ توانائی محکمے میں امپلائز پراویڈنٹ فنڈ کے تقریباً2600 کروڑ روپے کو غلط طریقے سےنجی ادارہ ڈی ایچ ایف ایل میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ڈی ایچ ایف ایل کمپنی مبینہ طور پر انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کےمعاون اقبال مرچی سے جڑا ہوا ہے۔ نئی […]

تھائی لینڈ کے بنکاک میں تیسری آر سی ای پی کانفرنس کے دوران غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی(فوٹو بہ شکریہ: پی آئی بی)

آر سی ای پی معاہدے میں شامل نہیں ہوگا ہندوستان، کہا-ہمارے خدشات دورنہیں ہو ئے

ہندوستان اپنی مصنوعات کے لئے بازار تک رسائی کے معاملے کو زور و شور سےاٹھا رہا تھا ، جس کا حل نہیں نکالا جا سکا۔ آر سی ای پی میں دس آسیان ممالک اوران کے چھ آزاد کاروبای شراکت دار چین، ہندوستان، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ شامل ہیں۔

کرشن چندر

مودی حکومت کو نشانہ بنانے کے الزام میں کرشن چندر کی مشہور طنزیہ کہانی جامن کا پیڑ آئی سی ایس سی کے نصاب سے باہر

جامن کا پیڑ لازمی طور پر حکومت کےسینٹرلائزڈ سسٹم پر سوال اٹھاتا ہے۔اور یہ محض اتفاق ہے کہ حال ہی میں ، نریندر مودی حکومت کو اس بات کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ وہ ہندوستان کے وفاقی نظام کو اہمیت نہیں دے رہی ہے۔

 اشوک لواسا(فوٹو بہ شکریہ: الیکشن کمیشن)

مودی-شاہ کو ملے کلین چٹ کی مخالفت کر نے والے الیکشن کمشنر کا ریکارڈکھنگالنے میں جٹی حکومت

نریندر مودی حکومت نے پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ یہ پتہ کر کے بتائیں کہ وزارت بجلی میں اپنی مدت کار کے دوران الیکشن کمشنر اشوک لواسانے کہیں اپنے اثر و رسوخ کا غیر مناسب استعمال تو نہیں کیا تھا۔ عام انتخابات کے دوران لواسا نے پانچ مواقع پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو الیکشن کمیشن کے ذریعے دی گئی کلین چٹ کی مخالفت کی تھی۔

فوٹو: پی ٹی آئی

’دہلی میں دم گھٹ رہا‘، سپریم کورٹ نے آلودگی روکنے کے لیے  جاری کی ہدایت

کورٹ نے آلودگی پر قابو پانے میں ناکام رہنے کے لیے اتھارٹی کوسخٹ پھٹکار لگاتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ کے چیف سکریٹری کو سمن جاری کیا ہے۔ کورٹ نے کہا ہے کہ اگر پرالی جلانے کے معاملے سامنے آتے ہیں تو کلکٹر، گرام پردھان اور مقامی انتظامیہ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائےگا۔

 محمد یونس(فوٹو :رائٹرس)

بنگلہ دیش کی عدالت نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو ضمانت دی

بنگلہ دیش کے ماہر اقتصادیات اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو ان کی کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین‎ کو برخاست کرنے سے متعلق معاملے کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہونے میں ناکام رہنے کے بعد پچھلے مہینے گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

(فوٹو: رائٹرس)

کانگریس کا دعویٰ، وہاٹس ایپ نے فون ہیکنگ کے امکان  کے بارے میں پرینکا کو آگاہ کیا تھا

وہاٹس ایپ نے مئی کے علاوہ ستمبر میں بھی 121 ہندوستانیوں پر اسپائی ویئر حملے کے بارے میں حکومت ہند کو جانکاری دی تھی۔ حالانکہ منسٹری آف انفارمیشن ٹکنالوجی نے کہا ہے کہ اس کو وہاٹس ایپ سے جو اطلاع ملی تھی وہ ناکافی اور ادھوری تھی۔

(فوٹو : رائٹرس)

وہاٹس ایپ نے حکومت کو 121 ہندوستانیوں کی جاسوسی ہونے کی دی تھی جانکاری

وہاٹس ایپ نے کہا ہے کہ اس نے مئی 2019 میں بھی حکومت کو ہندوستانیوں کی سکیورٹی میں سیندھ لگانے کی جانکاری دی تھی۔ وہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ وہاٹس ایپ نے جو اطلاعات دی تھیں وہ بہت ہی تکنیکی تھیں۔ ان میں ڈیٹا چوری کرنے یا پیگاسس کا ذکر نہیں تھا۔

فوٹو: رائٹرس

آزادی مارچ: اسلام آباد میں جمع ہو ئے مظاہرین، عمران خان کو عہدہ چھوڑ نے کے لیے دو دن کی مہلت

مولانا فضل الرحمان نے عمران خان حکومت کی پشت پناہی کرنے والے قومی اداروں کو دو روز کی مہلت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداروں سے تصادم نہیں چاہتے مگر اداروں کو بھی غیر جانبدار دیکھنا چاہتے ہیں۔

سرینگر میں تعینات سکیورٹی اہلکار (فوٹو : پی ٹی آئی)

یونین ٹریٹری جموں و کشمیر بننے کے دوسرے دن بھی وادی بند، سرینگر کے کچھ حصوں میں پابندیاں

جموں و کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ ہٹانے کے 89 ویں دن بھی بند جاری۔نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر کو یونین ٹریٹری بنانے کے مرکزی حکومت کے قدم کو غیر آئینی قرار دیا۔ وادی میں کچھ لوگوں نے حکومت پر ان کا خصوصی درجہ اور پہچان چھیننے کا الزام لگایا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

نربھیا معاملہ: مجرمین کے پاس صدر جمہوریہ سے رحم کی درخواست  کے لئے پانچ نومبر تک کا وقت

سال 2012 میں دہلی میں نربھیا گینگ ریپ اور قتل معاملے کے چار قصورواروں-مکیش، پون گپتا، ونے شرما اور اکشے کمار سنگھ کو نچلی عدالت نے سال 2013 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے اس سزا کوبرقرار رکھا تھا اور سپریم کورٹ نے گزشتہ سال ان کے ریویو پٹیشن کو خارج کر دیاتھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

دہلی میں فضائی آلودگی کا قہر، ای پی سی اے نے کیا ایمرجنسی کا اعلان، 5 نومبر تک سبھی اسکول بند

ای پی سی اےنے کہا ہے کہ ، ہم اس کو صحت عامہ کے مدنظر ایک ایمر جنسی کی طرح لے رہے ہیں کیوں فضائی آلودگی کا صحت پر خطرناک اثر ہوگا، خاص طو رسے بچوں کی صحت کو اس سے زیادہ خطرہ ہے۔

 جسٹس شرد ارویند بوبڈے۔ (فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

کالجیئم میں خاطر خواہ شفافیت، اس کے انکشاف کی ضرورت نہیں: متوقع سی جے آئی بوبڈے

ملک کے اگلے چیف جسٹس شرد ارویند بوبڈے نے یہ بھی کہا کہ حکومت ججوں کی تقرری میں دیری نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی معاملے کی سماعت سے ہٹنے سےمتعلق سے جج کو کوئی وجہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

(علامتی تصویر : پی ٹی آئی)

پنجاب میں پرالی جلانے کی تعداد میں اضافہ، ایک دن میں 3105 معاملے سامنے آئے

پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلانے کی وجہ سے دہلی کی آلودگی میں بھاری اضافہ ہوتا ہے۔ اسی کی وجہ سے حال میں دہلی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے درمیان تنازعہ شروع ہو گیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا۔

(فوٹو: رائٹرس)

وہاٹس ایپ میں سیندھ لگانے والا پیگاسس اسپائی ویئر کیا ہے، کیسے کرتا ہے کام؟

فیس بک کی ملکیت والے پلیٹ فارم وہاٹس ایپ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں عام انتخابات کے دوران صحافیوں اورہیومن رائٹس کارکنوں پر نگرانی کے لئے اسرائیل کے اسپائی ویئر پیگاسس کا استعمال کیا گیا۔