Author Archives

دی وائر اسٹاف

امرتیہ سین (فوٹو : رائٹرس)

ان دنوں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لوگوں کو پیٹنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے: امرتیہ سین

نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے کہا کہ ماں درگا بنگالیوں کی زندگی میں ہر جگہ موجود ہیں۔ جبکہ ’جئے شری رام‘کے نعرے کا بنگالی تہذیب سے کوئی لینا-دینا نہیں ہے۔

علامتی فوٹو: پی ٹی آئی

بجٹ 2019: غیر ہندی زبان بولنے والی ریاستوں میں ہندی اساتذہ کی تقرری کے لیے 50 کروڑ روپے مختص

نئی اسکیم کے تحت ایسے مقامات پر اردو اساتذہ کی بھی تقرری کی جائے گی،جہاں کی 25 فیصدی سے زیادہ آبادی اردو بولتی ہے۔حالانکہ ،ملک میں ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو مضبوط بنانے کے لیے شروع کی گئی اسکیم کے لیے اس سال بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔

علامتی تصویر: پی ٹی آئی

ہریانہ: بچوں کا دماغ تیز کرنے کے لیے اسکولوں میں کرائی جائے گی کان پکڑ کر اٹھک-بیٹھک

ہریانہ اسکول ایجوکیشن بورڈ نے بچوں سے کان پکڑ کر اٹھک-بیٹھک کروانے کو سپر برین یوگا بتاتے ہوئے اس کو اسکولوں میں نافذ کرنے کی بات کہی ہے۔ بورڈ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ سائنسی طور پر ثابت ہو چکا ہے کہ ایسا کرنے سے عقل تیز ہوتی ہے۔

نیلی قمیص میں کانگریس ایم ایل اے نتیش رانے اور انجینئر (فوٹو: بہ شکریہ فیس بک)

مہاراشٹر: انجینئر پر کیچڑ پھینکنے کے معاملے میں کانگریس ایم ایل اے نتیش رانے گرفتار

جمعرات کو کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیراعلیٰ نارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے ممبئی گووا ہائی وے کے پاس کانکاؤلی پہنچے تھے، جہاں انجینئر ایک پل کا معائنہ کر رہے تھے۔ اس دوران راستے میں کئی جگہ گڑھے نظر آنے پر ناراض نتیش نے انجینئر کو ڈانٹا اور ان پر کیچڑ ڈال‌کر پل سے باندھ دیا۔

(فوٹو بہ شکریہ : swarajyamag.com)

انفارمیشن کمیشن کے خود مختار رہنے اور سرکاری دباؤ کے بغیر کام کرنے کی امید: کیرل ہائی کورٹ

کیرل حکومت نے ایک آر ٹی آئی درخواست کے جواب میں ریاستی مفادات کا حوالہ دیتے ہوئے جانکاری دینے سے انکار کر دیا تھا۔ کیرل ہائی کورٹ نے اس حکم کو غیراطمینان بخش اور آر ٹی آئی قانون کے اہتماموں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔

ہرین پانڈیا (فائل فوٹو، السٹریشن : دی وائر)

ہرین پانڈیا قتل معاملہ: سپریم کورٹ نے گجرات ہائی کورٹ کا فیصلہ کیا تبدیل، سبھی 21 ملزمین کو مجرم ٹھہرایا

مارچ 2003 میں گجرات کی نریندر مودی حکومت کے وزیر داخلہ ہرین پانڈیاکا احمد آباد میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ نچلی عدالت نے سبھی ملزمین کو 5 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا سنائی تھی،جس کو پلٹتے ہوئے ہائی کورٹ نے ان کو بری کر دیا تھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

گجرات میں 2 سال میں 800 سے زائد ہندوؤں اور 35 مسلمانوں نے مذہب تبدیل کرنے کی اجازت مانگی؛ وزیر اعلیٰ

گجرات اسمبلی میں وقفہ سوال کے دوران وزیر اعلیٰ وجئے روپانی نے بتایا کہ مذہب تبدیل کرنے کی اجازت مانگنے والے ہندوؤں میں سب سے زیادہ 474 لوگوں نے سورت سے،152 لوگوں نے جونا گڑھ سے اور 61 لوگوں نے آنند سے درخواست دی ہے۔

مختار انصاری/ فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

بی جے پی رہنما کرشنانند رائے کے قتل معاملے میں بی ایس پی ایم ایل اے مختار انصاری بری

اتر پردیش کے محمد آباد سے بی جے پی ایم ایل اے کرشنانند رائے کا نومبر 2005 میں قتل ہو گیا تھا۔ سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے بدھ کو مختار انصاری سمیت سبھی ملزمین کو بری کرتے ہوئے کہا کہ اگر گواہ نہیں مکرتے تو اس معاملے میں فیصلہ کچھ اور ہوتا۔

فائل فوٹو: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا، میں اب کانگریس صدر نہیں، نیا رہنما چنے پارٹی

کانگریس کے صدر عہدے سے استعفیٰ کو لے کرمہینے بھر سے چل رہی کشمکش اور قیاس آرائی کو ختم کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ پارٹی کی ترقی کے لیے جواب دہی طے ہونا اہم ہے۔ پارٹی کو جلد سے جلد نیا پارٹی صدر چننا چاہیے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ پنجاب کے گرداس پور سے بی جے پی رکن پارلیامان سنی دیول (فوٹو : ٹوئٹر / @narendramodi)

بی جے پی ایم پی سنی دیول نے اپنے پارلیامانی حلقہ کے کام کاج کے لئے نمائندہ رکھا

پنجاب کے گرداس پور لوک سبھا حلقے کے رکن پارلیامان سنی دیول نے گرپریت سنگھ پلہیری کو اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے۔ حلقہ کے کانگریسی ایم ایل اے سکھجندر سنگھ رندھاوا بولے، یہ رائےدہندگان کے ساتھ دھوکہ ہے۔ لوگوں نے دیول کو اپنا رکن پارلیامان چنا ہے، نہ کہ ان کے نمائندہ کو۔

فوٹو: بہ شکریہ وکی میڈیا کامنس

مغربی بنگال: مالدہ میں چوری کے الزام میں نوجوان کا پیٹ-پیٹ کر قتل، 2 گرفتار

مالدہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ گزشتہ 26 جون کو مالدہ کے بیشنو نگر بازار میں مقامی لوگوں نے مبینہ طور پر بائیک چراتے ہوئی پکڑے جانے پر 20 سالہ ثناالشیخ کی پٹائی کر دی تھی۔ گزشتہ اتوار کو کولکاتہ سے نوجوان کی لاش مالدہ پہنچنے پر مظاہرہ ہوا۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (فوٹو : پی ٹی آئی)

اتر پردیش: میرٹھ سے ہندوؤں کے نقل مکانی کی خبروں کو وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ نے کیا خارج

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم اقتدار میں ہیں، ایسے میں کسی کے سامنے نقل مکانی کی نوبت نہیں آ سکتی ہے۔ میرٹھ میں جو کچھ لوگ ادھر ادھر گئے ہیں، وہ ذاتی تنازعات کی وجہ سے گئے ہیں ۔