Author Archives

دی وائر اسٹاف

(السٹریشن: دی وائر)

صحافتی تنظیموں نے مجوزہ براڈکاسٹنگ سروسز بل کو ’سینسرشپ کا گیٹ وے‘ قرار دیا

نیشنل الائنس آف جرنلسٹس، دلی یونین آف جرنلسٹس اور آندھرا پردیش ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے کہا ہے کہ براڈکاسٹنگ سروسز بل ٹی وی چینلوں سے لے کرتمام طرح کے میڈیا مثلاً فلم، او ٹی ٹی، یوٹیوب، ریڈیو، سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ نیوز ویب سائٹس اور صحافیوں پر کنٹرول بڑھانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔

ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس نے پریس کانفرنس کی۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@moradabadpolice)

یوپی: کشیدگی پیدا کرنے کے لیے گئو کشی کے الزام میں بجرنگ دل کے ضلعی سربراہ سمیت چار گرفتار

پولیس نے بتایا کہ بجرنگ دل کے مراد آباد ضلع کے سربراہ مونو وشنوئی اور دیگر نے ایک گائے کو چرا کر جنگل کے علاقے میں مار ڈالا تھا۔ مرادآباد کے ایس ایس پی نے بتایا کہ مونو کا مقامی ایس ایچ او سےجھگڑا بھی تھا۔ اس نے علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے اور پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ واردات انجام دی تھی۔

ایم کے اسٹالن، فوٹو بہ شکریہ: فیش بک

تمل ناڈو حکومت ریاست میں سی اے اے کے نفاذ کی اجازت کبھی نہیں دے گی: وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ریاست کبھی بھی شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کو نافذ نہیں کرے گی۔ یہ مسلمانوں اور سری لنکائی تملوں کے خلاف ہے۔ حال ہی میں مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں پورے ملک میں سی اےاے نافذ کیا جائے گا۔

ہرش مندر۔ (تصویر: دی وائر)

دہلی: انسانی حقوق کے کارکن ہرش مندر کے گھر اور دفتر پر سی بی آئی کے چھاپے

جمعہ کی صبح سی بی آئی کے لوگ دہلی کے وسنت کنج واقع سابق آئی اے ایس افسر اور انسانی حقوق کے کارکن ہرش مندر کے گھر اور جنوبی دہلی کے ہی ادھ چینی واقع ان کے دفتر پہنچے تھے۔ اس سے قبل ستمبر 2021 میں ای ڈی نے ان کے یہاں چھاپے ماری کی تھی۔

Sibal-Soren-thumb-

اپوزیشن لیڈروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، میں جھکوں گا نہیں: ہیمنت سورین

ویڈیو: ای ڈی نے بدھ کے روز جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالہ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے ساتھ ہوئی ان کی بات چیت۔

لوک سبھا میں 13 دسمبر 2023 کو انتشار پھیلانے کے الزام میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر)

پارلیامنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی کا معاملہ: ملزم بولے – بجلی کے جھٹکے دیے گئے، ایک پارٹی کا نام لینے کے لیے مجبور کیا گیا

دسمبر 2023 کو دو افراد نے لوک سبھا کی وزیٹرگیلری سے ہال میں چھلانگ لگا کر دھوئیں کے کین کھول دیے تھے۔اس معاملے میں گرفتار کیے گئے پانچ بے روزگار نوجوانوں نے الزام لگایا کہ انہیں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے ساتھ غلط طریقے سے جوڑنے کے لیے عدالتی حراست میں بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یو اے پی اے کے تحت جرم قبول کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

اتراکھنڈ وقف بورڈ نے کہا – اس کے مدارس بچوں کو بھگوان رام کی کہانی اور ان کے اقدار بھی پڑھائیں گے

اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے کہا کہ بورڈ اس سال مارچ سے چار مدارس میں تبدیلیوں کو نافذ کرے گا اور بعد میں اسے اپنے زیر کنٹرول تمام 117 مدارس میں لاگو کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ سے چار جدید مدارس کام کرنا شروع کر دیں گے۔ وقف بورڈ فروری سے اس کے لیے اہل اساتذہ کی تلاش شروع کرے گا۔

 (تصویر بہ شکریہ: Wikimedia Commons)

راجستھان: قابل اعتراض پوسٹ پر جموں و کشمیر کا طالبعلم گرفتار، یونیورسٹی سے نکالا گیا

راجستھان کے چتور گڑھ ضلع کا معاملہ۔ پولیس کے مطابق میواڑ یونیورسٹی کے بی فارما کے طالبعلم سہراب قیوم نے انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ قابل اعتراض تبصرے پوسٹ کیے تھے۔ قیوم جموں و کشمیر کے راجوری علاقے کے رہنے والے ہیں۔ جموں کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ان کے اقدامات کی ‘سخت مذمت’ کی ہے اور ان کے تئیں نرمی برتنے کی استدعا بھی کی ہے۔

Mira-Road-Vid-Thumb

ممبئی: میرا روڈ تشدد کو لے کر بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف اکسانے کا الزام

ویڈیو: ایودھیا میں رام مندر پران — پرتشٹھا کے موقع پر تقریباً 300 نوجوانوں کے ایک گروپ نے ممبئی کے قریبی علاقوں میں ان دکانوں پر حملہ کیا، جن کے نام مسلمانوں کی طرح لگ رہے تھے۔ ان دکانوں پر بھی حملہ کیا گیا،جنہوں نے بھگوا جھنڈے نہیں لگارکھے تھے۔ اس سلسلے میں بی جے پی کے مقامی لیڈر پر اکسانے کا الزام لگے ہیں۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی)

لوک سبھا انتخابات کی نگرانی کے لیے سیم پترودا اور سول سوسائٹی ماہرین کا گروپ بنائیں گے

دی سٹیزن کمیشن آن الیکشن اور انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی نگرانی کے لیے ایک گروپ بنائیں گے۔ پترودا نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کرانے کے موجودہ نظام سے شہریوں کا بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ اگر بھروسے کو واپس لاناہے تو انتخابات کرانے کا واحد طریقہ بیلٹ پیپر ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی 22 جنوری 2024 کو ایودھیا میں رام مندر کی پران — پرتشٹھا کی تقریب کے دوران۔ (تصویر بہ شکریہ: پی آئی بی)

مودی کابینہ نے کہا – ملک جسمانی طور پر 1947 میں آزاد ہوا، اور روحانی طور پر 22 جنوری 2024 کو

مرکزی کابینہ نے ایودھیا میں رام مندر کی پران — پرتشٹھا کی تقریب کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے صدیوں پرانا خواب پورا کیا۔ آزاد ہندوستان میں رام مندر کی تحریک واحد تحریک تھی جس نے سب کو متحد کیا۔ کروڑوں ہندوستانی اس سے جذباتی طور پر جڑے ہوئے تھے۔

فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ، پونے کا داخلی دروازہ۔ (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر)

پونے: ایف ٹی آئی آئی میں ’رام کے نام‘ کی اسکریننگ سے پہلے طالبعلموں پر حملہ

انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کے طالبعلموں کے ایک گروپ نے منگل کی رات کو رام مندر تحریک پر مبنی آنند پٹ وردھن کی ڈاکیومنٹری ‘رام کے نام’ کی اسکریننگ کا اہتمام کیا تھا۔ طالبعلموں کے مطابق، دوپہر کے وقت تقریباً 25 لوگ کیمپس میں داخل ہوئے اور ‘جئے شری رام’ کے نعرے لگاتے ہوئے طالبعلموں کے ساتھ بدسلوکی کی اور مارپیٹ شروع کردی۔

ممبئی کے میرا روڈ میں مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ (تصویر بہ شکریہ: اے این آئی)

مہاراشٹر: رام مندر تقریب کے دوران ہوئی جھڑپوں کے بعد ممبئی میں بلڈوزر کارروائی کی گئی

اتوار کو ممبئی کے میرا روڈ کے نیا نگر میں اس وقت جھڑپیں ہوئی تھیں، جب شری رام شوبھا یاترا علاقے سے گزر رہی تھی۔ 22 جنوری کی رات تک پولیس نے جھڑپ کے سلسلے میں ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ علاقے میں 15 ‘غیر قانونی’ جائیدادوں کو بلڈوز کر دیا گیا ہے۔

22 جنوری 2024 کو رام مندر کی تقریب میں موجود سابق چیف جسٹس جسٹس یو یو للت (درمیان میں)۔ (تصویر بہ شکریہ: پی آئی بی)

رام مندر کی تقریب میں چار سابق سی جے آئی، 12 سے زیادہ سابق جج اور ماہر قانون نے شرکت کی

ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر کی پران—پرتشٹھا کی تقریب میں سابق چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) جے ایس کھیہر، سابق سی جے آئی جسٹس وی این کھرے، سابق سی جے آئی این وی رمنا اور سابق سی جے آئی یو یو للت نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ جسٹس (ریٹائرڈ) ارون مشرا سمیت ایک درجن سے زیادہ سابق جج بھی موجود تھے۔

مدھیہ پردیش کے جھابوآ میں ایک چرچ پر بھگوا لہرائے جانے کی تصویر۔ (تصویر: اسکرین شاٹ)

رام مندر کے افتتاح سے قبل مختلف ریاستوں میں جھڑپیں، مدھیہ پردیش میں چرچ پر بھگوا جھنڈا لگایا گیا

ایودھیا میں رام مندر کی پران—پرتشٹھا کی تقریب سے قبل مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش سے فرقہ وارانہ تصادم کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ مہاراشٹر کے میرا بھایندر-وسئی ورار علاقے میں ایک مذہبی جلوس کے دوران مختلف گروہوں کے درمیان کچھ جھڑپیں ہوئیں۔ گجرات کے مہسانہ ضلع میں مذہبی جلوس نکالنے کے دوران پتھراؤ کی اطلاع ہے۔

15 اگست کو مجرموں کی جیل سے رہائی کے بعد ان کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

گجرات: بلقیس بانو کیس کے 11 مجرموں نے سرینڈر کیا

سپریم کورٹ نے 8 جنوری کو بلقیس بانو کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے اور ان کے خاندان کے قتل کے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کوخارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ گجرات حکومت کے پاس انہیں وقت سے پہلے رہا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ رہائی کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے عدالت نے مجرموں کو دو ہفتوں کے اندر دوبارہ جیل میں سرینڈر کرنے کو کہا تھا۔

'رام کے نام' ڈاکیومنٹری کا اسکرین شاٹ۔ (تصویر بہ شکریہ: یوٹیوب)

تلنگانہ میں ’رام کے نام‘ ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ کے خلاف ایف آئی آر درج، چار افراد گرفتار

تلنگانہ کے رچاکونڈہ کے ایک ریستوراں میں آنند پٹ وردھن کی ڈاکیومنٹری ‘رام کے نام’ کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی پران—پرتشٹھا کی تقریب سے قبل فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لیے اس ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ادے ندھی اسٹالن۔ (تصویر بہ شکریہ: Facebook/@UdhayStalin)

مندر بننے سے کوئی مسئلہ نہیں، مسجد گرا کر بننے والے رام مندر سے اتفاق نہیں: ادےندھی اسٹالن

تمل ناڈو کے وزیر ادےاندھی اسٹالن نے اپنے دادا ایم کے کروناندھی کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم کے کسی خاص مذہب یا عقیدے کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کو سیاست کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہیے۔

سپریم کورٹ (فوٹو : دی وائر)

گجرات حکومت نے 2002-06 کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والوں پر سوال اٹھایا

سپریم کورٹ 2007 میں صحافی بی جی ورگیز اور نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر دو الگ الگ عرضیوں پر شنوائی کر رہی ہے، جس میں گجرات میں 22 مبینہ فرضی انکاؤنٹر معاملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا، اس دوران نریندر مودی ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

Kapil-Sibal-Farooq-Abdullah-thumb

جو مودی سرکار کر رہی ہے وہ رام کی اخلاقیات کے منافی ہے: فاروق عبداللہ

ویڈیو: جموں و کشمیر کے حالات، رام مندر، فرقہ پرستی، مودی حکومت کے کام کاج سمیت مختلف مسائل پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے ساتھ سابق مرکزی وزیر اور سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل کی بات چیت۔

گودھرا جیل سے باہر نکلتے  مجرم۔ (فوٹو بہ شکریہ: اسکرین گریب/ٹوئٹر/یوگیتا بھیانا)

بلقیس کیس: مجرموں نے سرینڈر کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگا، عدالت شنوائی کو راضی

گجرات حکومت کی جانب سے بلقیس بانو کیس میں 11 مجرموں کو دی گئی سزا معافی کو رد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے 8 جنوری کو انہیں جیل حکام کے سامنے دو ہفتوں کے اندر خودسپردگی کرنے کو کہا تھا۔ ان میں سے 10 نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے اور سرینڈر کرنے کے لیے مزید وقت کا مطالبہ کیا ہے۔

ایودھیا میں بن رہے رام مندر کا مجوزہ ڈیزائن۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@ShriRamTeerth)

رام مندر: بار کاؤنسل نے سی جے آئی سے 22 جنوری کو تمام عدالتوں میں چھٹی کی درخواست کی

بار کاؤنسل آف انڈیا کے صدر منن کمار مشرا نے چیف جسٹس (سی جے آئی) ڈی وائی چندر چوڑ کو خط لکھ کر کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح 22 جنوری 2024 کو ہونا ہے۔ یہ تقریب ملک بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے انتہائی مذہبی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت رکھتی ہے۔

Health-Video-Ep-2-Thumb

سوال صحت کا: صحت پر خرچ کرنے میں حکومت کی تنگدلی

ویڈیو: ہندوستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم پر دی وائر کی نئی سیریز کے دوسرے ایپی سوڈ میں ہندوستانی حکومت کے صحت پر اخراجات کے مسئلے کو اٹھایا گیا ہے۔ اس موضوع پر دو ماہرین – او پی جندل یونیورسٹی کی اندرانیل مکھوپادھیائے اور امبیڈکر یونیورسٹی کی دیپا سنہا سے بات کر رہی ہیں عارفہ خانم شیروانی۔

Venu-Santosh-Ji-thumb

مودی سرکار کے 25 کروڑ لوگوں کے غربت سے باہر آنے کے دعوے میں کتنی سچائی ہے؟

ویڈیو: نیتی آیوگ کی ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں پچھلے 9 سالوں میں 24.8 کروڑ سے زیادہ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں۔ ماہرین اقتصادیات نے اس دعوے اور اس نتیجے پر پہنچنے کے لیے استعمال کیے گئے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اس بارے میں ماہر اقتصادیات سنتوش مہروترا سے بات کر رہے ہیں دی وائر کے بانی مدیر ایم کے وینو۔

سابق چیف جسٹس اور راجیہ سبھا ایم پی رنجن گگوئی۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@himantabiswa)

رام مندر کے حق میں فیصلہ سنانے والے سابق سی جے آئی گگوئی کو آسام کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا جائے گا

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے اعلان کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس اور راجیہ سبھا ایم پی رنجن گگوئی کو آسام کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘آسام ویبھو’ سے نوازا جائے گا۔ 2019 میں گگوئی کی سربراہی والی بنچ نے رام جنم بھومی-بابری مسجد ملکیت تنازعہ میں مندر کے حق میں تاریخی فیصلہ سنایا تھا۔

 (علامتی تصویر بہ شکریہ: Kjell Meek/Pixabay)

ماہرین اقتصادیات نے کہا — ملک میں غریبی گھٹنے کا نیتی آیوگ کا دعویٰ گمراہ کن ہے

نیتی آیوگ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پچھلے 9 سالوں میں ملک میں 24.8 کروڑ سے زیادہ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں۔ ماہرین نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان دعووں کی بنیاد کے طور پر استعمال کیا گیا کثیر الجہتی غربت انڈیکس (ایم پی آئی) غریبی کی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔

وزیر اعلیٰ مانک ساہا اور وزیر اعظم نریندر مودی۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@DrManikSaha2)

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا – پی ایم مودی کی قیادت میں ملک پہلے سے ہی ’رام راجیہ‘ کا احساس  کر رہا ہے

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بی جے پی کی حکومت میں ترقی نے سب سے غریب لوگوں تک رسائی حاصل کی ہے اور اس طرح کی ہمہ گیر اور ہمہ جہت ترقی صرف ‘رام راجیہ’ میں ہی ممکن ہے۔

 (علامتی تصویر بشکریہ: knowlaw.in)

یوپی: کرکٹ میچ کے تنازعہ میں دلت نوجوان کی بے دردی سے پٹائی، چہرے پر پیشاب کیا

یہ واقعہ 13 جنوری کو لکھنؤ کے اندرا نگر تھانہ حلقے میں پیش آیا تھا، جہاں ایک 18 سالہ دلت لڑکے کو کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے مارا پیٹا تھا۔ اس کے بعد اسے کئی بار زدوکوب گیا اور مبینہ طور پر اس کے چہرے پر پیشاب کیا گیا۔

ملیکارجن کھڑگے (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

پی ایم مودی انتخابی موسم میں آدی واسیوں کو ’دھوکہ‘ دینے کی کوشش کر رہے ہیں: ملیکارجن کھڑگے

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے الزام لگایا کہ مودی حکومت انتخابی موسم میں پرانی ناکام اسکیم کا نام بدل کر آدی واسی کمیونٹی کو ‘دھوکہ دینے’ کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ مودی حکومت کے دوران آدی واسیوں کی ترقیاتی اسکیموں کے اخراجات میں بھاری کمی کیوں کی گئی ہے۔

 (علامتی تصویر بہ شکریہ: Pixabay)

ہندوستانی مزدوروں کو سیکورٹی کے بغیر اسرائیل بھیجے جانے پر ٹریڈ یونینوں نے تشویش کا اظہار کیا

گزشتہ دسمبر میں اتر پردیش اور ہریانہ کی سرکارنے اسرائیل میں ملازمت کے لیے تعمیراتی کارکنوں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔ حکومت کا منصوبہ تنازعات سے متاثرہ ملک میں کم از کم 10000 مزدوروں کو بھیجنے کا ہے۔ ٹریڈ یونینوں کی دلیل ہے کہ ہندوستانی حکومت بیرون ملک تنازعات والے علاقوں میں کام کرنے جانے والے ہندوستانی مزدوروں کے لیے طے شدہ عمومی حفاظتی معیارات کو نظر انداز کر رہی ہے۔

علامتی تصویر۔ (تصویر: دی وائر/دیپک گوسوامی)

ہندوستان میں پچھلے 9 سالوں میں 24.8 کروڑ سے زیادہ لوگ غربت سے باہر نکلے: نیتی آیوگ

نیتی آیوگ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں کثیر جہتی غربت 2013-14 میں 29.17 فیصد سے گھٹ کر 2022-23 میں 11.28 فیصد ہو گئی ہے۔ اس مدت میں تقریباً 24.82 کروڑ لوگ اس زمرے سے باہر آئے ہیں۔ غریبی میں سب سے زیادہ کمی اتر پردیش، بہار اور مدھیہ پردیش میں درج کی گئی ہے۔

منی پور تشدد (بائیں) اور نوح فرقہ وارانہ فسادات کے مناظر۔ (علامتی تصویر بہ شکریہ: سوشل میڈیا/دی وائر)

سال 2023 میں بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان میں تشدد اور حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی تنظیم ‘ہیومن رائٹس واچ’ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں بی جے پی کی حکومت میں امتیازی اور تفرقہ انگیز پالیسیوں کی وجہ سے اقلیتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں مذہبی اور دیگر اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو اجاگر کرنے والے متعدد واقعات کی فہرست دی گئی ہے۔

رام مندر کا مجوزہ ڈیزائن۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک/شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ)

پرو ہندو پورٹل نے بتایا – شنکراچاریہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں کیوں نہیں جائیں گے

ہندوتوا حامی ایک پورٹل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چاروں شنکراچاریہ مندر پر سیاست، حفظ مراتب کا خیال نہ رکھنے اور قبل از وقت پران —پرتشٹھا کی تقریب کرنے سے ناراض ہیں۔ اس کے مطابق، ان کا کہنا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کو عملی جامہ پہنانے کے باوجود حکومت ‘سیاسی فائدے کے لیے ہندوؤں کے جذبات کا استحصال کر رہی ہے’۔

(السٹریشن: دی وائر)

گزشتہ دس سالوں میں ویب سائٹ بلاک کرنے کے سرکاری احکامات میں سو گنا اضافہ: آر ٹی آئی

ایک آر ٹی آئی درخواست کے جواب میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 2013 میں آئی ٹی ایکٹ 2000 کی دفعہ 69 اے کے تحت مرکزی حکومت نے ویب سائٹ اور آن لائن پوسٹ بلاک کرنے کے 62 احکامات جاری کیے تھے، جبکہ 2023 میں اکتوبر کے مہینے تک ایسے 6954 احکامات جاری کیے گئے۔

SV-Apoorvnand-Ji-Thumb

’ایودھیا کے ادھورے رام مندر میں دھرم نہیں، ادھرم کی سیاست کے لیے یگیہ ہو رہا ہے‘

ویڈیو: ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر کی ‘پران-پرتشٹھا’ تقریب کے حوالے سے ہو رہی سیاست اور اس مندر کے پس منظر پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند ۔

مراٹھی نیوز چینل لوک شاہی کا لوگو۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

مرکز نے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی سیکس ٹیپ اسٹوری چلانے والے چینل کا لائسنس رد کیا

وزارت اطلاعات و نشریات نے 30 دنوں کے لیے مراٹھی نیوز چینل ‘لوک شاہی’ کا لائسنس اس بنیاد پر رد کر دیا ہے کہ چینل کے آپریٹر وہ لوگ نہیں ہیں، جن کے نام پر لائسنس جاری کیا گیا تھا۔ پچھلے سال بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کے مبینہ سیکس ٹیپ پر رپورٹ کرنے کے لیے چینل کو 72 گھنٹے کی معطلی کا نوٹس وزارت کی جانب سے موصول ہوا تھا۔