Author Archives

دی وائر اسٹاف

(فوٹو بہ شکریہ: یوٹیوب ویڈیوگریب)

کورونا وائرس: اندور میں ڈاکٹروں کی ٹیم پر حملہ کر نے کے سلسلے میں این ایس اے کے تحت چار گرفتار

مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے ٹاٹ پٹی باکھل علاقے میں گزشتہ ایک اپریل کو کو رونا وائرس کی روک تھام کے لیے مہم چلا رہے میڈیکل پیشہ وروں کی ٹیم پر لوگوں نے پتھراؤ کردیا تھا۔ اندور میں 24 مارچ سے دو اپریل کے بیچ انفیکشن کے 75 معاملے سامنے آئے ہیں۔

(فوٹو : رائٹرس)

کورونا وائرس: دہلی میں مجنوں کا ٹیلہ گرودوارا کمیٹی کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

دہلی پولیس نے تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا سعد کاندھلوی سمیت سات لوگوںکو نوٹس بھیجا۔ اس سے پہلے مولانا سعد اور دیگر کے خلاف سرکاری حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماع کرانے کے لئے ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد اور زیادتی کے معاملوں میں اضافہ: این سی ڈبلیو

نیشنل کمیشن فار وومین کے اعدادوشمار کے مطابق، لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے 69، شادی شدہ عورتو ں کے استحصال کے 15،جہیز کی وجہ سے قتل کے دو اورریپ یاریپ کی کوشش کے 13 معاملے درج ہوئے ہیں۔

462770-01-02-1585664576-1200x600

کو رونا وائرس کو مذہبی رنگ دینا قابل مذمت: جمعیۃ علماء ہند

جمعیۃ علماء ہند کے چیف مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اگر نظام الدین مرکز نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کی غیر جانبدارانہ جانچ کی جانی چاہیے۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی دیکھنا چاہیے کہاں کہاں ایسی مذہبی اورسماجی سرگرمیاں ہوئیں، جس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہوئی ۔

(فوٹو : رائٹرس)

کورونا: علاج کر رہے ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف کے تحفظ کو لے کر عدالت نے مرکز سے جواب مانگا

سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کا علاج کر رہے ڈاکٹروں اور دوسرے میڈیکل پیشہ وروں کو ڈبلیو ایچ او کے معیارات کے مطابق حفاظتی آلات دستیاب کرانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گیک ہے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

کورونا: سائنس دانوں نے کی مرکز سے اپیل، میڈیکل پیشہ وروں کو حفاظتی آلات مہیا کرائیں

ملک کے سائنس دانوں کے گروپ کا کہنا ہے کہ کورونا کے مدنظر نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ پلان ہر صوبے میں نافذ کیا جانا چاہیے ، تاکہ کورونا کاٹیسٹ ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وبا کی علامات کی تفتیش کے لئےمیڈیکل پیشہ وروں کو بھی ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔

FILE PHOTO: A mannequin displays disposable face masks at a safety equipment store in the Brooklyn borough of New York City, U.S., March 26, 2020. REUTERS/Stephen Yang/File Photo

دوسری جنگ عظیم کے بعد کورونا وائرس سب سے بڑا چیلنج: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس شدید عالمی بحران ہے، جو پوری دنیا میں ہر کسی کے لئے خطرہ ہے۔دوسری طرف اس کے اقتصادی اثرات ہیں، جس سے مندی آئے‌گی اور ایسی مندی آئے‌گی کہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں دیکھی گئی ہوگی۔

پرتیک ہجیلا۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

مدھیہ پردیش: وزیر اعلیٰ شیو راج چوہان نے پرتیک ہجیلا کو ہیلتھ چیف کے عہدے سے ہٹایا

بدھ کو ایک میٹنگ میں کورونا وائرس کا جائزہ لیتے ہوئےوزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے ہیلتھ چیف پرتیک ہجیلا کو ہٹانے کی ہدایت دی۔ گزشتہ سال اکتوبر میں سپریم کورٹ نے ہجیلا کے مدھیہ پردیش ٹرانسفر کئے جانے سےمتعلق حکم جاری کیا تھا۔

وزیر اعظم مودی

کورونا وائرس: پی ایم کیئرس فنڈ میں غیر ممالک سے بھی چندہ لینے کو حکومت نے دی منظوری

اس ہفتہ ہندوستانی سفیروں کے ساتھ ویڈیو-کانفرنسنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے سفارتی عملہ کو این آر آئی اور ہندوستانی نژاد کے افراد سے پی ایم کیئرس فنڈ کے لئے رقم اکٹھا کرنے کو کہا تھا۔

(فوٹو: رائٹرس)

کورونا وائرس: ہندوستان میں 50 اور پوری دنیا میں تقریباً 47 ہزار لوگوں کی موت

اس وبا سے اٹلی میں 13 ہزار اور اسپین میں نو ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ہندوستان میں کو رونا وائرس انفیکشن کے معاملے بڑھ کر تقریباً دو ہزار ہو گئے ہیں، جبکہ دنیامیں تقریباً 9.5 لاکھ لوگ اس سے متاثرہیں۔

فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی(فوٹو : پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر: سابق وزرائے اعلیٰ کو ملنے والے بھتے بند

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کے ریاستی اسمبلی ممبر پنشن قانون میں ترمیم کیا ہے، جس کے تحت سابق وزرائے اعلیٰ کو اب بنا کرایہ دیے مکان، رہائش کی سجاوٹ پر خرچ، مفت ٹیلی فون کال، مفت بجلی، کار پٹرول، طبی سہولیات، ڈرائیور اور نجی اسسٹنٹ وغیرہ نہیں ملیں گی۔

علامتی تصویر،(فوٹو: پی ٹی آئی)

میگھالیہ میں صحت کی بنیاد پر شراب کی ہوم ڈلیوری کو منظوری

میگھالیہ حکومت کے احکامات کے مطابق، اس کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم بنایا جائےگا، جس پر 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ اپنے میڈیکل پرسکرپشن کو اپ لوڈ کر کےمتعلقہ ا ضلاع میں اتھارائزڈ شراب کے گوداموں سے آرڈر کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

حکومت سے تصدیق کے بعد ہی کورونا وائرس سے متعلق خبریں چلائے میڈیا: سپریم کورٹ

مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے یہ ہدایت دیے جانےکی مانگ کی تھی کہ حکومت کےذریعے دستیاب کرائے گئے سسٹم سے کورونا وائرس سے متعلق حقائق کی تصدیق کئے بغیرکوئی بھی میڈیا ہاؤس کسی خبرکو شائع یا نشر نہ کرے۔

(علامتی تصویر،فوٹو: پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر: نئی ڈومیسائل پالیسی جاری، پندرہ سال گزارنے والے کہلائیں گے شہری

سرکار نے یونین ٹریٹری جموں وکشمیر کے لیے نئی ڈومیسائل پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق جس شخص نے یہاں پر پندرہ سال گزارے ہیں یا سات سال پڑھائی کی ہے اور 10ویں اور 12ویں کے اگزام یہاں کے کسی مقامی انسٹی ٹیوٹ سے دیا ہے، وہ یہاں کا باشندہ ہوگا۔

(فوٹو : رائٹرس)

کورونا وائرس: حفاظتی آلات کے پہنچنے میں ہو رہی تاخیر، جان خطرے میں ڈال‌ کر علاج کر رہے ڈاکٹر

گزشتہ 28 مارچ کو وزارت صحت کے تحت سرکاری کمپنی ایچ ایل ایل لائف کیئر نے جنوب مغربی ریلوے کے چیف میڈیکل ڈائریکٹر کو بھیجے ایک ای میل میں کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے حفاظتی آلات پہنچنے میں 25 سے 30 دن کا وقت لگ سکتا ہے۔

(فوٹو : رائٹرس)

لاک ڈاؤن: بی ایس این ایل، ایم ٹی این ایل اور ایئرٹیل نے بڑھائی پری پیڈ کی میعاد، اضافی ٹاک ٹائم ملے‌ گا

ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرائی کی ہدایت پر بی ایس این ایل، ایم ٹی این ایل اور ایئرٹیل نے پریپیڈ صارفین کی میعاد 20 اپریل تک بڑھانے اور 10 روپے کا اضافی ٹاک ٹائم دینے کا اعلان کیا، جو فی صارف کم خرچ کرنے والے صارفین کے لئے محدودہوگی۔ اس کا فائدہ تقریباً آٹھ کروڑ صارفین کو ہوگا۔

دہلی کے نظام الدین ویسٹ کے مرکز سے لوگوں کو ہاسپٹل اور کوارنٹائن سینٹر میں بھرتی کرایا جا رہا ہے۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا وائرس: دہلی کے نظام الدین میں اجتماع میں شامل ہو نے والے چھ لوگوں کی موت

دہلی میں نظام الدین ویسٹ کے ایک مرکز میں 13 مارچ سے 15 مارچ تک ہوئے اجتماع میں حصہ لینے والے کچھ لوگوں میں کو رونا وائرس کا انفیکشن پھیل گیا ہے۔ فوج اور دہلی پولیس نے نظام الدین ویسٹ میں ایک مخصوص علاقے کی گھیرا بندی کی ہے۔ اجتماع میں شامل 153 لوگ ایل این جی پی میں بھرتی ہیں ۔قومی راجدھانی میں انفیکشن کے معاملے بڑھ کر 97 ہو گئے ہیں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

مزدوروں کی ہجرت روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر سپریم کورٹ نے مرکز سے رپورٹ طلب کی

سپریم کورٹ میں داخل عرضیوں میں کو رونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بےروزگار ہونے والے ہزاروں مہاجر مزدوروں کے لیے کھانا، پانی، دوا اور طبی سہولیات جیسی راحت دلانے کی اپیل کی گئی ہے۔

اتر پردیش کے بریلی میں گھر واپس لوٹے مزدوروں کو سینٹا ئزر سے نہلایا جا رہا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر/ویڈیو گریب)

کو رونا: واپس اترپردیش لو ٹے مزدوروں کو سینٹا ئزر سے نہلایا گیا، اپوزیشن نے اس کو غیر انسانی سلوک کہا

معاملہ اتر پردیش بریلی کا ہے۔ بریلی کے ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے کہا کہ بریلی میونسپل کارپوریشن اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بسوں کو سینٹائز کرنے کی ہدایت تھی،لیکن زیادہ احتیاط کے طور پر انہوں نے ایسا کر دیا۔متعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

فوٹو: ویڈیو گریب

راجستھان: کوٹہ میں چلتی ٹرک سے آٹے کی لوٹ، 10 گرفتار

یہ معاملہ کوٹہ کے کنہاڈی کا ہے، جس ٹرک سے آٹے کی لوٹ ہوئی ہے۔ اس کے مالک کا کہنا ہے کہ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے، جہاں بھوک مری ہے، وہاں لوگ مجبور ہیں؟ سرکار کو دیکھنا چاہیے کی تالے بندی کی وجہ سے کہیں آٹا وغیرہ کی کمی نا ہو۔

x6oBFfmr

لاک ڈاؤن: تنخواہ میں کٹوتی نہ کرنے، مزدوروں اور طلبا سے کرایہ نہ لینے کا حکم

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ سبھی مالک، چاہے وہ کاروبار میں ہوں یا دکانوں اور تجارتی اداروں میں، لاک ڈاؤن کی مدت میں اپنے مزدوروں کی تنخواہ کی ادائیگی بنا کسی کٹوتی کے کریں گے۔

علامتی تصویر(فوٹو : پی ٹی آئی)

کورونا لاک ڈاؤن: پیدل ہریانہ سے یوپی جا رہے نوجوان کی بس سے کچل‌ کر موت

ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے کارخانہ بند ہونے کےبعد اپنے بھائی کے ساتھ ہریانہ کے سونی پت سے اتر پردیش کے رام پور جا رہے 26 سالہ نتن کمار 177 کیلومیٹر کا پیدل سفر کر چکے تھے اور یہ حادثہ ان کے گھر سے محض 39کیلومیٹر کی دوری پر ہوا۔