ویڈیو

maxresdefault-8

کروڑوں روپے خرچ کر کے اناج کی بوریوں پر ہوگا وزیر اعظم مودی کا پرچار

ویڈیو: لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت تقسیم کیے جانے والے اناج کے تھیلوں پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر لگی ہو۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے اپنے تمام 26 علاقائی دفاتر سے اس سلسلے میں ٹینڈر جاری کرنے کو کہا ہے۔

IMG-20240220-WA0015

عرب میں مندر کا افتتاح اور ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم؟

ویڈیو: وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 14 فروری کو ابوظہبی کے پہلے ہندو پتھر کے مندر کا افتتاح کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے اسے انسانیت کے مشترکہ ورثے کی علامت قرار دیا اور انسانی تاریخ کا نیا اور سنہری باب رقم کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ اس مکمل پیش رفت کے حوالے سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

maxresdefault-7

منی پور سے سندیش خالی کا موازنہ غلط : کورٹ؛ ہندو خواتین کے نام پر بی جے پی کی سیاسی روٹیاں

ویڈیو: سپریم کورٹ نے ایک عرضی گزار کی جانب سے ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے ذریعے مغربی بنگال کے سندیش خالی میں خواتین کےجنسی استحصال کے الزامات کا موازنہ منی پور میں ہوئے خواتین کے معاملات کے ساتھ کرنے پر اعتراض کیا ہے اور ان سے عدالت کی نگرانی میں معاملے کی سی بی آئی/ایس آئی ٹی تحقیقات کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کو کہا ہے۔

maxresdefault-6

ہلدوانی تشدد: کن حالات میں رہ رہے ہیں بن بھول پورہ کے لوگ؟

ویڈیو: اتراکھنڈ کے ہلدوانی شہر کے بن بھول پورہ علاقے میں 8 فروری کو مبینہ ‘غیر قانونی مسجد اور مدرسے’ کو مسمار کرنے کے بعد ہوئے تشدد میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دی وائر کے یاقوت علی نے علاقے کا دورہ کیا اور وہاں رہ رہے لوگوں سے بات چیت کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

maxresdefault-1-3 (1)

ہلدوانی تشدد انتظامیہ کی ناکامی کا نتیجہ ہے: کانگریس ایم ایل اے سمت ہردیش

ویڈیو: اتراکھنڈ کے ہلدوانی شہر کے بن بھول پورہ علاقے میں 8 فروری کو مبینہ ‘غیر قانونی مسجد اور مدرسے’ کے انہدام کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ اس پورے معاملے پر ہلدوانی سے کانگریس کے ایم ایل اے سمت ہردیش سے دی وائر کے یاقوت علی کی بات چیت۔

maxresdefault-1_magicstudio_n8cjaepm6l9

ایم ایس پی کی لیگل گارنٹی سے ملک کی معیشت کا دیوالیہ ہو جائے گا: اس جھوٹ کا سچ

ویڈیو: ایک طرف مودی حکومت دہلی کی سرحدوں کو کسی ملک کی سرحد بنا کر کسانوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے تو دوسری طرف اس کے حامی کہہ رہے ہیں کہ اگر کسانوں کو ایم ایس پی کی لیگل گارنٹی دی گئی تو ملک کی معیشت کا دیوالیہ ہو جائے گا۔ اس جھوٹے دعوے کے بارے میں تفصیل سے بتا رہے ہیں دی وائر کے اجئے کمار۔

maxresdefault-5

’جنہوں نے بابری مسجد توڑی، انہیں بی جے پی راجیہ سبھا بھیج رہی ہے‘

ویڈیو: بی جے پی نے مہاراشٹر سے جن لوگوں کو راجیہ سبھا بھیجنے کا اعلان کیا ہے ان میں سے ایک وہ ہیں جو بابری انہدام کےدوران گنبد پر کھڑے تھے۔ جو کار سیوا کے کام میں لگے تھے۔ ان کا نام اجیت گوپچڑے ہے۔ حال ہی میں بی جے پی نے مہاراشٹر سے گوپچڑے کے علاوہ کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان اور سابق ایم ایل اے میدھا کلکرنی کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔

IMG-20240218-WA0002

’حکومت کو خدشہ تھا کہ کہیں عمر خالد مسلمانوں کی آواز نہ بن جائیں، اس لیے انہیں نشانہ بنایا‘

ویڈیو: اسٹوڈنٹ لیڈرعمر خالد نے دہلی فسادات سے متعلق سازش کیس میں 14 فروری کو سپریم کورٹ سے اپنی ضمانت کی عرضی واپس لے لی۔ وہ ستمبر 2020 میں گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں۔اس موضوع پرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ایس کیو آر الیاس سےدی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

IMG-20240215-WA0

کیا راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیایے یاترا اتر پردیش میں کوئی کرشمہ دکھا پائے گی؟

ویڈیو: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیایے یاترا مختلف ریاستوں سے ہوتی ہوئی اتر پردیش پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو بہار کے نوبت پور بارڈر سے یوپی کے چندولی میں راہل گاندھی داخل ہوئے۔ ان کی اس یاترا پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

maxresdefault-4

الیکٹورل بانڈ جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی اسکیم تھی: کپل سبل

ویڈیو: 15 فروری کو سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے رد کر دیا تھا۔ اس موضوع پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل اور آر ٹی آئی کارکن انجلی بھاردواج سے اتل ہووالے کی بات چیت۔

IMG-20240215-WA0009

بی جے پی کا خفیہ الیکٹورل بانڈ غیر قانونی، مودی کے استعفے کی مانگ اٹھے گی؟

ویڈیو: سپریم کورٹ نے جمعرات کو مرکز کی مودی حکومت کے ذریعے 2018 میں لائی گئی الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے رد کردیا۔ اس موضوع پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

IMG-20240215-WA0004

دلی چلو مارچ: کسانوں کے احتجاج کے درمیان تقریباً 100 افراد زخمی، کئی ایکس اکاؤنٹ بند

ویڈیو: کسانوں کے ‘دلی چلو’ احتجاجی مارچ کے درمیان موصولہ خبروں اور ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ شمبھو بارڈر پر 100 سے زیادہ کسان زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے کئی پیلیٹ گن کی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں۔ صحافیوں اور نیوز ویب سائٹس سمیت اس احتجاجی مارچ کے حوالے سے جانکاری نشر کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

IMG-20240215-WA0003

الیکٹورل بانڈ پر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، مودی حکومت کو جھٹکا

ویڈیو: سپریم کورٹ نے جمعرات کو الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے رد کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے الیکٹورل بانڈ کے جاری کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور چندہ وصول کرنے والی سیاسی جماعتوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس معاملے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

Ajay-Thumb

قطر میں ہندوستانی بحریہ کے سابق افسران کی رہائی کیا مودی حکومت کی سفارتی فتح ہے؟

ویڈیو: قطر میں تقریباً 18 ماہ سے قید ہندوستانی بحریہ کے آٹھ افسران، جنہیں سزائے موت سنائی گئی تھی، انہیں سزا معافی کے ساتھ رہا کر دیا گیا۔ قطر میں ایک نجی فرم کے ساتھ کام کر رہے ان افسران کو اگست 2022 میں حراست میں لیا گیا تھا۔

Ajay-SP-leader-thumb

’جینت چودھری کا بی جے پی کیمپ میں شامل ہونا کسانوں کی لڑائی کو کمزور کرنے کی سازش ہے‘

ویڈیو: راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری کے اپوزیشن کے ‘انڈیا’ اتحاد کو چھوڑ کر این ڈی اے میں شامل ہونے کی تصدیق کیے جانے کو لے کر ان کے سابق حلیف سماج وادی پارٹی کے لیڈر سدھیر پنوار سے دی وائر کے پولیٹکل ایڈیٹر اجئے آشیرواد کی بات چیت۔

Arfa-ji-thumb-3

کیلیں، بیریکیڈ، دھمکیوں کی بوچھاڑ، کیا کسانوں سے ڈر گئی مودی سرکار؟

ویڈیو: مختلف کسان تنظیموں کی طرف سے ‘دلی چلو’ کی کال سے پہلےدہلی پولیس کی طرف سے دارالحکومت کے علاقے کی سرحدوں پر ناکہ بندی اور پوری دہلی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بارے میں بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔

Atul-vid

یونیفارم سول کوڈ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اتراکھنڈ کے لوگ؟

ویڈیو: اتراکھنڈ اسمبلی نے یکساں سول کوڈ بل کو پاس کر دیا ہے، جو ریاست کی آدی واسی کمیونٹی کے علاوہ تمام برادریوں پر لاگو ہوگا۔ اس بل میں شادی، طلاق اور لیو ان ریلیشن شپ کے لیے مختلف اہتمام کیے گئے ہیں۔ اس بارے میں راجدھانی دہرادون کے لوگوں سے بات چیت۔

maxresdefault-1-1

سوال صحت کا: صحت کا حق آئی سی یو میں

ویڈیو: ملک میں صحت تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے، لیکن اسے ہیلتھ کیئر کو منظم کرنے والے مختلف حقوق اور قوانین یقینی بناتے ہیں۔ ‘سوال صحت کا’ کے اس ایپی سوڈ میں ایسے ہی قوانین کے بارے میں جانکاری دی گئی ہیں، جن کا یا تو کوئی وجود نہیں یا اگر وہ موجود ہیں تو ان پر صحیح طریقے سے عملدرآمد نہیں ہوتا۔

maxresdefault-2

بل سے کچھ برادریوں کو باہر رکھا گیا ہے تو یہ یکساں سول کوڈ کیسے ہوا: اتراکھنڈ کانگریس

ویڈیو: اتراکھنڈ میں بی جے پی کی قیادت والی پشکر سنگھ دھامی کی حکومت نے حال ہی میں اسمبلی میں یکساں سول کوڈ بل کو پاس کیا ہے۔ اس معاملے پر اتراکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کرن ماہرا سے دی وائر کے اتل ہووالےکی بات چیت۔

maxresdefault-3

عدالت کی اجازت کے بغیر گرایا گیا مدرسہ، کیوں چھپائی جا رہی ہے ہلدوانی کی سچائی؟

ویڈیو: اتراکھنڈ کے ہلدوانی شہر میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سےبن بھول پورہ علاقے میں ایک مدرسہ کو ‘تجاوزات’ قرار دیتے ہوئے اس کو گرانے کی کارروائی کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ اس میں کم از کم پانچ افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس معاملے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

Yaqut-Karnataka-Protest

دہلی: ٹیکس ڈسٹری بیوشن میں ریاست کے ساتھ ’ناانصافی‘ کو لے کر مرکز کے خلاف میدان میں کرناٹک حکومت

ویڈیو: وزیر اعلیٰ سدا رمیا کی قیادت میں کرناٹک کے کابینہ وزیر اور اراکین اسمبلی نے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت نے ٹیکسوں کی تقسیم میں ریاست کے ساتھ ‘ناانصافی’ کی ہے اور خشک سالی کی امداد فراہم کرنے میں مبینہ تاخیر کی ہے۔

Gaurav-Gogoi-Thumb

کانگریس ایم پی گورو گگوئی نے پارلیامنٹ کو کیوں کہا ’راجا کا دربار‘؟

ویڈیو: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر لوک سبھا میں بولتے ہوئے ایوان میں کانگریس کے ایم پی گورو گگوئی کو تقریر کے دوران کئی بار ٹوکا تھا۔ اس پر گگوئی نے کہا کہ اپوزیشن ممبران پارلیامنٹ کو ان کی تقریر کے دوران روک دیا جاتا ہے لیکن حکمراں پارٹی کے ممبران ایوان میں کوئی بھی معاملہ اٹھا سکتے ہیں۔

Ajoy-Thumb

ہیمنت سورین کی گرفتاری: عام انتخابات سے قبل اپوزیشن پر حملے تیز کرتی مودی حکومت

ویڈیو: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بدھ کے روز ای ڈی نے زمین گھوٹالے سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے کے رجحان کے بارے میں بات کر رہے ہیں دی وائر کے پولیٹیکل ایڈیٹر اجئے آشیرواد۔

Mehrauli-Mosque-Thumb

دہلی: صدیوں پرانی اخوند جی مسجد اور مدرسے پر چلا ڈی ڈی اے کا بلڈوزر

ویڈیو: 30 جنوری کو ڈی ڈی اے نے مہرولی علاقے میں واقع 600 سال پرانی اخوند جی مسجد کو منہدم کردیا۔ مسجد کی دیکھ بھال وقف بورڈ کر رہا تھا اور اس کے احاطے میں ایک مدرسہ بھی چل رہا تھا۔ اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے ڈی ڈی اے سے کارروائی کی وجہ بتانے کو کہا ہے۔

Arfa-ji-thumb-1 (1)

نریندر مودی تیسری بار وزیر اعظم بنے، تو کیا شہریت کے ضابطے بدل جائیں گے؟

ویڈیو: ہندوستان کی سیاست، آئندہ لوک سبھا انتخابات اور مودی حکومت کی واپسی کے امکانات کے بارے میں امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے پروفیسر آشوتوش سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

پٹنہ میں حالیہ احتجاج کے دوران سڑکوں پر نکلے نوجوان۔ (تصویر بہ شکریہ: یوٹیوب ویڈیو گریب)

بہار: ریلوے امیدواروں کے احتجاج کے ویڈیو کو مودی حکومت کے فرمان پر یوٹیوب نے بلاک کیا

حکومت نے 6 سال کے بعد اسسٹنٹ لوکو پائلٹ یعنی ریلوے ڈرائیوروں کی بھرتی نکالی ہے، وہ بھی محض 5696 عہدوں کے لیے۔ بہار میں نوجوان ان عہدوں کی تعداد بڑھانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ خبر ہے کہ ان مظاہروں کو کور کرنے والے کچھ چینلوں کے ویڈیو کو حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کا حوالہ دینے کے بعد یوٹیوب نے بلاک کر دیا ہے۔

Sibal-Soren-thumb-

اپوزیشن لیڈروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، میں جھکوں گا نہیں: ہیمنت سورین

ویڈیو: ای ڈی نے بدھ کے روز جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالہ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے ساتھ ہوئی ان کی بات چیت۔

AJAY-SV-Thumb

کیا عالمی عدالت انصاف کے فیصلے  کو اسرائیل تسلیم کرے گا؟

ویڈیو: غزہ پر اسرائیل کے حملے کے درمیان جنوبی افریقہ نے اس پر نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا، جس نے اپنے فیصلے میں اسرائیل سے جینوسائیڈ کنونشن پر عمل کرنے کو کہا ہے۔ تاہم، اس نے جنگ بندی کی ہدایات نہیں دیں۔ فیصلے کی پیچیدگیوں پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کے ساتھ بات چیت۔