کیرل کے صحافی صدیقی کپن۔ (فوٹو بی شکریہ: ٹوئٹر/@vssanakan)

ہاتھرس: گرفتار صحافی کے معاملے میں ارنب گوسوامی کا حوالہ دینے پر کورٹ نے کہا-ہر معاملہ الگ

اتر پردیش پولیس نے گزشتہ پانچ اکتوبر کو ہاتھرس جانے کے راستے میں کیرل کے ایک صحافی صدیق کپن سمیت چار نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے معاملے کو الہ آباد ہائی کورٹ لےکر جانے کو کہا تھا، جس پر عرضی گزاروں کے وکیل نے کہا تھا کہ ارنب گوسوامی معاملے کو اسی عدالت میں سنا گیا تھا۔

Amit-Malviya-tweet

ہندوستان میں پہلی بار ٹوئٹر نے بی جے پی آئی ٹی سیل کے ٹوئٹ کو ’مینیپولیٹیڈ میڈیا‘ قرار دیا

بی جے پی آئی ٹی سیل چیف امت مالویہ کے ذریعےکسانوں کے احتجاج کی ایڈیٹیڈ کلپ ٹوئٹ کیے جانے کے ایک دن بعد ٹوئٹر نے اسے ‘مینیپولیٹیڈ میڈیا’ کے طور پر نشان زد کیا ہے،جس کا مطلب ہے کہ اس ٹوئٹ میں شیئر کی گئی جانکاری سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

پرکاش سنگھ بادل۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے کسانوں کی حمایت میں پدم ایوارڈ لوٹایا

اس سے پہلے پدم شری اور ارجن ایوارڈ سے سرفراز سمیت کئی سابق کھلاڑیوں نے بھی اپنااعزاز لوٹانے کی بات کہی ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے پاس کیےگئے متنازعہ قوانین کے خلاف کسان گزشتہ26 نومبر سے دہلی کی مختلف سرحدوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اٹارنی جنرل  کے کے  وینو گوپال۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

کنال کامرا کے بعد کارٹونسٹ کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی شروع کر نے کی اجازت

اٹارنی جنرل نے سینٹری پینلس نام کے ایک ویب کامکس پیج پرشائع ایک کارٹون کو لےکر کارٹونسٹ رچتا تنیجہ کے خلاف کارروائی کو منظوری دی ہے۔اس کارٹون میں ارنب گوسوامی کی ضمانت پر تبصرہ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے کامیڈین کنال کامرا کے خلاف اسی سلسلے میں کارروائی کی اجازت دی گئی تھی۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

گجرات: اسٹیچیو آف یونیٹی کے ڈیلی کلیکشن اکاؤنٹ سے 5.25 کروڑ روپے غائب، کیس درج

ایچ ڈی ایف سی بینک کی وڈودرا برانچ کے منیجر نے اس کے لیے منتظمہ کمپنی رائٹر بزنس سروسز پرائیویٹ لمٹیڈ کے اسٹاف کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔کمپنی پر اکتوبر 2018 سے مارچ 2020 کے دوران یہ رقم نکالنے کاالزام ہے۔

سبکدوش  جسٹس سی ایس کرنن۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

مدراس: ججوں پر تبصرہ کر نے کے معاملے میں جسٹس سی ایس کرنن گرفتار

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے کئی سابق اورموجودہ ججوں پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے لیے ایک مہینے پہلے مدراس ہائی کورٹ کے سابق جسٹس کرنن کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔الزام ہے کہ انہوں نے خواتین کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا اور جوڈیشل افسران اور ججوں کی بیویوں کو دھمکایا ہے۔

پر گیہ ٹھاکر اور لیفٹیننٹ  کرنل پروہت (فوٹو: پی ٹی آئی)

مالیگاؤں بلاسٹ: تمام ملزمین سے تین دسمبر کو عدالت میں حاضر ہو نے کو کہا گیا

سال2008 میں مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں ہوئے بم دھماکہ میں چھ لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 101 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ اس معاملے میں بھوپال سے ایم پی پر گیہ سنگھ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت، رمیش اپادھیائے، اجے راہرکر، سدھاکر دھر دویدی، سمیر کلکرنی اور سدھاکر چترویدی ملزم ہیں۔

احمد پٹیل، فوٹو : پی ٹی آئی

احمد پٹیل: یو پی اے حکومت میں وزیروں کی قسمت کے فیصلے کر نے والا شخص

گجرات 2002کے مسلم کش فسادات کے بعد سیکولر اور لبرل طاقتوں نے کانگریس کو اقتدار میں پہنچایا تھا، اس لیے کئی تنظیموں کا کہنا تھا کہ اس قتل عام میں ملوث سیاسی لیڈران بالخصوص نریندر مودی پر قانون کا شکنجہ کسنا چاہیے۔کئی مقتدر کانگریسی لیڈران بھی اس پر مصر تھے، مگر احمد پٹیل نے دلیل دی کہ مودی کا سیاسی طور پر مقابلہ کرنا چاہیے۔اس طرح ایک گجراتی نے دوسرے گجراتی کو قانونی شکنجہ سے بچاکر کئی سال بعد اس کے لیے وزارت اعظمیٰ کی کرسی تک پہنچنا آسان بنایا۔

کسانوں کامظاہرہ(فوٹو: پی ٹی آئی)

کسانوں کی حمایت  میں پدم شری اور ارجن ایوارڈ سے سرفراز کھلاڑیوں نے اعزاز لوٹانے کی بات کہی

جن کھلاڑیوں نے یہ اعلان کیا ہے، ان میں پدم شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ پہلوان کرتار سنگھ، ارجن ایوارڈ سے سرفراز کھلاڑی سجن سنگھ چیمہ اور ارجن ایوارڈ سے ہی سرفراز ہاکی کھلاڑی راج بیر کور شامل ہیں۔

بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو)کی قیادت میں کسانوں کا غازی پور بارڈر پرمظاہرہ(فوٹو: پی ٹی آئی)

اگر کسانوں کے مطالبات دو دن میں پورے نہیں کیے گئے تو ہڑتال پر جا ئیں گے: ٹیکسی یونین

آل انڈیا ٹیکسی یونین نے وارننگ دی ہے کہ اگر نئے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں کے مطالبات نہیں مانے گئے تو وہ تین دسمبر سے ہڑتال پر جائیں گے۔ نئے متنازعہ قانون کے خلاف پچھلے چھ دنوں سے دہلی کی سرحدوں پر ہزاروں کی تعداد میں کسان مظاہرہ کر رہے ہیں۔

کے ایس ایشورپا۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

کرناٹک: بی جے پی رہنما اور وزیر نے کہا-بیلگاوی لوک سبھا سیٹ پر مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیں گے

بی جے پی کےسینئررہنما اور کرناٹک کے دیہی فلاح وبہبودکےوزیر کےایس ایشورپا کا کہنا ہے بیلگاوی ہندوتوا کے مراکز میں سے ایک سیٹ ہے، اس سیٹ پر مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ وزیرمملکت سریش انگڑی کی کورونا وائرس کی وجہ سےموت کے بعد سے یہ سیٹ خالی ہو گئی ہے۔

نئی دہلی میں غازی پور بارڈر پر فورس  کے سامنے ڈٹے بھارتیہ کسان یونین کے ممبر۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

کسانوں کے ’دلی چلو مارچ‘ کے دوران کم سے کم تین لوگوں کی موت

ہلاک ہونے والوں میں سے دو کسان اور ایک گاڑی مکینک تھے۔ کسان تنظیموں نے متاثرہ فیملی کو نوکری اور معاوضہ دینے کی مانگ کی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر ریاستوں سے آئے کسان مرکز کے متنازعہ زرعی قوانین کو لےکر مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

مدھیہ پردیش: شہڈول ضلع اسپتال میں چھ نوزائیدہ بچوں کی موت، جانچ کا حکم

مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع اسپتال کا معاملہ۔ یہ اموات27 سے 30 نومبر کے بیچ ہوئی ہیں۔وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ جانچ میں اسپتال کا کوئی ڈاکٹر یاا سٹاف قصوروارپایا جاتا ہے تو اسے سزا دی جائےگی۔

(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

دہلی فسادات : پولیس کے انکار کے بعد کورٹ نے ایف آئی آر درج کر کے غیر جانبدارانہ جانچ کر نے کا حکم دیا

دہلی فسادات میں ملزم ایک شخص نے اپنے پڑوسیوں کے ذریعے ان کے گھر پر حملہ کرنے کاالزام لگایا تھا۔ پولیس نے ایسا کوئی جرم ہونے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ خود کو بچانے کے لیےملزم یہ الزام لگا رہا ہے۔

(فوٹو: رائٹرس)

کیا سرکار کو مڈ ڈے میل اسکیم کے لیے اکشے پاتر جیسے اداروں کی ضرورت ہے؟

کرناٹک میں مڈ ڈے میل اسکیم کے لگ بھگ 40 لاکھ بچوں میں سے تقریباً10فیصد کو اکشے پاتر فاؤنڈیشن نام کی تنظیم کھانامہیا کراتی ہے۔حال ہی میں اس تنظیم میں دھاندلی کے الزام لگے ہیں۔ ساتھ ہی یہ تنظیم انڈے جیسےمقوی غذا کو بھی اس اسکیم سے جوڑ نے کے خلاف رہی ہے۔

فوٹو: وکی میڈیا کامنس

اورنگزیب: ایک شخص اور فرضی قصے

بک ریویو: آڈری ٹروشکی نے اپنی اس کتاب کے ذریعے ان کی درست تصویر پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ یہ کتاب ہمیں بہت سی ایسی باتیں بتاتی ہے، جو ملک کی بھگوا سیاست اور بھگوا تاریخ و صحافت ہم سے چھپاتی ہے ۔ مثلاً یہ تو بتایا جاتا ہے کہ اورنگزیب نے ہولی پر روک لگائی تھی مگر یہ چھپایا جاتا ہے کہ اورنگزیب نے عید اور بقرعید پر بھی روک لگائی تھی ۔

بی جے پی رہنما سشیل کمار مودی۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

بہار: پاسوان کی راجیہ سبھا سیٹ سے بی جے پی نے سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی کو امیدوار بنایا

لوک جن شکتی پارٹی کے بانی اورمرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کےانتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہو گئی ہے۔ایل جے پی کے بہار این ڈی اے سے باہر آکر اپنے بل بوتے اسمبلی انتخاب لڑنے کے فیصلے کے ساتھ ہی بی جے پی نے اس سیٹ پر پھر سے اپنا دعویٰ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو اس نے اپنے کوٹے سے پاسوان کو دی تھی۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ احمد پٹیل۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

کانگریس میں احمد پٹیل کے بعد کون؟

احمد پٹیل کے انتقال کےبعد کانگریس کے پاس ایک بھی ایسارہنما نہیں ہے، جو اتحادی پارٹیوں سے یاعلاقائی طاقتوں سے بات کر سکے۔ احمد پٹیل کی اسی قابلیت کا فائدہ کانگریس اور سونیا گاندھی کو دو دہائیوں تک ملتا رہا۔

لالو یادو(فوٹو: پی ٹی آئی)

بہار: لالو کے ذریعے ایم ایل اے خریدنے کے الزامات کے بیچ بی جے پی کے وجئے سنہا اسمبلی اسپیکر بنے

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اوربی جےپی رہنما سشیل مودی نے الزام لگایا ہے کہ چارہ گھوٹالے میں سزا کاٹ رہے لالو یادو نے اسمبلی اسپیکر کےانتخاب سے پہلے ان کے ایک ایم ایل اے کو اسمبلی میں غیرحاضر رہنے کے عوض میں وزیر کاعہدہ دینے کا لالچ دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک آڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے۔ معاملے کی جانچ کے حکم دے دیے گئے ہیں۔

2307 Gondi.00_47_04_06.Still146

یوپی میں ’لو جہاد‘ آرڈیننس: ہندو مسلم شادی  پر کیا ہوگا اثر؟

ویڈیو: مبینہ لو جہاد کو لےکر اتر پردیش سرکار نے آرڈیننس کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت شادی کے لیے فریب، لالچ یا جبراًمذہب تبدیل کرائے جانے پر زیادہ سے زیادہ10 سال کی قیداور جرما نے کی سزا کا اہتمام ہے۔

25111 aJOY.00_22_29_09.Still001

احمد پٹیل کا جانا کانگریس کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے

ویڈیو: کانگریس کےسینئر رہنما اور راجیہ سبھاایم پی احمد پٹیل کا بدھ کو علی الصبح انتقال ہو گیا۔ تقریباً ایک مہینہ پہلے پٹیل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ پٹیل کانگریس صدر سونیا گاندھی کے بھروسے مند معاونین میں سے ایک تھے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

لو جہاد فحش پروپیگنڈہ ہے

بی جے پی لو جہاد کے راگ کو کیوں نہیں چھوڑ رہی؟وہ ہندوؤں میں خوف بٹھا رہی ہے کہ ‘ہماری’عورتوں کا استعمال کرکے ‘ودھرمی’اپنی تعداد بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں۔ ‘ودھرمیوں’ کی تعداد میں اضافہ پریشانی کا سبب ہے۔ تعداد ہی طاقت ہے اور وہی برتری کی بنیاد ہے۔ اس لیے ایسی ہر شادی یا رشتے کی مخالفت کی جانی ہے، کیونکہ اس سے ‘ودھرمی’ کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔

(فوٹوبہ شکریہ: huffingtonpost.in)

سرکار کی ڈیجیٹل میڈیا کے لیے نئی ایف ڈی آئی پالیسی کے بعد ہف پوسٹ نے ہندوستان میں کام بند کیا

امریکہ واقع ڈیجیٹل میڈیا کمپنی ہف پوسٹ کے ہندوستانی ڈیجیٹل ایڈیشن ہف پوسٹ انڈیا نے چھ سال کے بعد منگل کو ہندوستان میں اپنا کام بند کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ان میں کام کر رہے 12صحافیوں کی نوکری بھی چلی گئی۔

کیرل ہائی کورٹ(فوٹو: پی ٹی آئی)

بیف کے لیے گئوماتا لفظ کے استعمال پر کورٹ نے سماجی کارکن کے سوشل میڈیا پوسٹ کر نے پر لگائی روک

سماجی کارکن ریحانہ فاطمہ نے ایک ککری شو میں بیف کے لیے‘گئوماتا’لفظ کا استعمال کیا تھا، جسے لےکر ان کے خلاف کیس درج درج کیا گیا تھا۔اس سے پہلے ریحانہ 2018 میں سبری مالا مندر میں داخل ہونے کی کوشش کو لےکر چرچہ میں آئی تھیں۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

مدراس ہائی کورٹ نے سی اے اے مظاہرین کے خلاف کیس خارج کیا، کہا-احتجاج پرامن تھا

مدراس ہائی کورٹ کی بنچ سی اے اے اور این آرسی کو لےکرمظاہرہ کرنے والےدوافراد کی عرضیوں پرشنوائی کر رہی تھی، جنہوں نے اسے لےکر اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے کی مانگ کی تھی۔

(علامتی  تصویر،فوٹو: پی ٹی آئی)

لو جہاد معاملے میں یوپی پولیس نے سونپی رپورٹ، کہا- کسی سازش یا غیرملکی فنڈنگ کے ثبوت نہیں

اتر پردیش کے کانپور شہر میں کچھ رائٹ ونگ ہندو تنظیموں نے الزام لگایا تھا کہ مسلم نوجوان مذہب تبدیل کرانے کے لیے ہندو لڑکیوں سے شادی سے کر رہے ہیں۔ اس کے لیے انہیں دوسرے ملکوں سے فنڈ مل رہا ہے اور لڑکیوں سے انہوں نے اپنی پہچان چھپا رکھی ہے۔ اس کی جانچ کے لیے کانپور رینج کے آئی جی نے ایس آئی ٹی بنائی تھی۔

احمد پٹیل۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

سینئر کانگریسی رہنما احمد پٹیل کا انتقال

تقریباً ایک مہینے پہلے کانگریس رہنما اور راجیہ سبھا ایم پی احمد پٹیل کورونا وائرس کی زد میں آئے تھے۔ علاج کے دوران ان کے کئی اعضاء نے کام کرنا بند کر دیا۔ کانگریس صدرسونیا گاندھی کے قابل اعتمادساتھیوں میں سے ایک پٹیل ان کے سیاسی صلاح کار بھی تھے۔

گزشتہ 19 جولائی ، 2020 کو استنبول میں  آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جھڑپوں کے بعد ایک احتجاج کے دوران ترکی میں مقیم آذریوں  نے ترکی اور آذربائیجان کے پرچم لہرائے۔فائل فوٹو: رائٹرس

آذربائیجان کی فتح: ایک نئے ورلڈ آرڈر کی نوید

پچھلے 27 برسوں کے بعد پہلی بار اعدام اور دیگر شہروں کی مسجدوں کے منارے اور ممبر آباد ہوگئے، جہاں آذری افواج نے داخل ہوکر اذانیں دیں اور شکرانے کی نمازیں ادا کیں۔ پچھلی تین دہائیوں سے یہ مساجد جانوروں کے باڑوں یا موٹر گیراج کا کام دے رہے تھے۔پچھلے 27 برسوں کے بعد پہلی بار اعدام اور دیگر شہروں کی مسجدوں کے منارے اور منبر آباد ہوگئے، جہاں آذری افواج نے داخل ہوکر اذانیں دیں اور شکرانے کی نمازیں ادا کیں۔ پچھلی تین دہائیوں سے یہ مساجد جانوروں کے باڑوں یا موٹر گیراج کا کام دے رہے تھے۔

لکھنؤ میں پی یوسی ایل کے ممبروں  کی پریس کانفرنس(فوٹو: عصمت آرا)

ہاتھرس: متاثرہ فیملی محفوظ  نہیں، افسروں پر چلے مقدمہ: پی یو سی ایل

شہری حقوق کی تنظیم پیپلس یونین فار سول لبرٹیز نے اتر پردیش کے ہاتھرس میں دلت لڑکی کےساتھ مبینہ گینگ ریپ اور قتل کے معاملے میں اپنی جانچ رپورٹ عوامی کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے فیملی نظربند جیسی صورت حال میں رہ رہی ہے۔ سی بی آئی کو معاملے میں پولیس کے رول کی بھی جانچ کرنی چاہیے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

کیرل میں ’توہین آمیز‘ سوشل میڈیا پوسٹ پر ہو سکتی ہے تین سال کی سزا

گورنر عارف محمد خان نے کیرل پولیس ایکٹ میں نئی دفعہ118(اے)جوڑ نے کے اہتمام کو منظوری دے دی ہے، جس کے تحت توہین آمیز سوشل میڈیا پوسٹ پر تین سال کی قیدیا10000روپے کا جرمانہ یا دونوں کی سزا ہو سکتی ہے۔

(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

اتر پردیش: سی اے اے مخالف مظاہرہ کا حصہ نہیں رہے مسلم نابالغ کو 11 مہینے بعد ملی رہائی

ٹھاکرگنج کے رہنے والے 16سالہ حسین کو سی اے اےمخالف مظاہرہ میں شامل ہونے کے الزام میں25 دسمبر 2019 کو ان کے دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی اے اے مخالف کسی بھی مظاہرہ میں کبھی حصہ نہیں لیا تھا۔

(علامتی تصویر: رائٹرس)

’لو جہاد‘ پر گھماسان: بی جے پی مقتدرہ ریاستوں کی قانون لانے کی تیاری، اپوزیشن نے کہا-شخصی آزادی کا معاملہ

جہاں ایک طرف کئی بی جے پی مقتدرہ ریاستوں کی سرکاریں‘لو جہاد’کے خلاف بل لانے کی مکمل تیاری کر چکی ہیں، وہیں اپوزیشن نے سرکاروں کے اس طرح کا قانون بنانے کو شخصی آزادی میں دخل اورملک میں فرقہ وارانہ کھائی کو گہرا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

(فوٹو: رائٹرس)

ہماچل پردیش:  لاحول کے گاؤں میں ایک شخص کو چھوڑ کر سب کورونا کی زد میں

ہماچل پردیش کی لاحول گھاٹی واقع تھورانگ گاؤں میں صرف 42 لوگ رہتے ہیں۔ ان میں سے 41 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ لاحول سپیتی گھاٹی ریاست میں آبادی کے تناسب کی بنیاد پر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ضلع بن گیا ہے۔

باندرہ واقع کراچی سوئٹس(فوٹو: اےاین آئی)

شیوسینا کارکن نے ’کراچی سوئٹس‘ کے مالک کو دکان کا نام بدلنے کو کہا

ممبئی کے باندرہ ویسٹ واقع دکان کا معاملہ۔ شیوسینا کے سینئررہنما اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے راؤت نے کہا کہ کراچی بیکری اور کراچی سوئٹس ممبئی میں 60 سالوں سے ہیں۔ ان کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ پارٹی کا رخ نہیں ہے۔