HBB Ganga Ghat.00_33_22_33.Still005

ویڈیو: بہار کے دنگل میں کس طرف بہے گی گنگا

ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر لوک سبھا انتخابات کے بارے میں صحافی نویدتا جھا، فیضان احمد،پروفیسر ڈیزی نارائن، پروفیسر شنکر دت پٹنہ یونیورسٹی،ڈاکٹر حسنین قیصر اور اسماں خان سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

سی جے آئی جنسی استحصال معاملہ: شکایت گزار  نے کہا، جانچ  سے پہلے ہی میرے کردار پر انگلیاں اٹھائی جانے لگیں

سی جے آئی رنجن گگوئی کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کی جانچ‌کر رہی کمیٹی کو لکھے خط میں شکایت گزار نے کہا کہ مجھے صرف تبھی انصاف مل سکتا ہے جب غیرجانبدارانہ اور شفافیت کے ساتھ سماعت کا موقع دیا جائے۔

سابق سی جے آئی رنجن گگوئی (فوٹو: پی ٹی آئی)

جسٹس اے کے پٹنایک کریں‌گے سی جے آئی پر جنسی استحصال کے الزامات کی مبینہ سازش کی تفتیش

سپریم کورٹ نے سی جے آئی کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کو’سازش ‘ بتانے والے وکیل اتسو بینس کے دعووں کی تفتیش کی ذمہ داری ریٹائر ڈ جج اے کے پٹنایک کو دی ہے۔ بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ جنسی استحصال کے الزامات سے متعلق شکایت پر غور نہیں کرے‌گی۔

(فائل فوٹو : رائٹرس)

کیدارناتھ سانحہ میں لاپتہ 3322 لوگوں کو تلاش کرنے کے لئے حکومت نے کیا قدم اٹھائے: اتراکھنڈ ہائی کورٹ

ایک پی آئی ایل میں الزام لگایا گیا ہے کہ جون 2013 میں کیدارناتھ میں بھاری بارش اور لینڈ سلائڈ کے بعد لاپتہ ہونے والے لوگوں کو ڈھونڈنے کے لئے چھے سال بعد بھی اتراکھنڈ حکومت نے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا ہے۔

فوٹو : دی وائر

سی جے آئی جنسی استحصال معاملہ: 250 سے زیادہ خواتین نے کی الزامات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ جانچ کی مانگ

چیف جسٹس رنجن گگوئی پر سپریم کورٹ کی سابق جونیئر کورٹ اسسٹنٹ کے ذریعے لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات پر 250 سے زیادہ خاتون وکیلوں، سماجی کارکنوں وغیرہ نے خط لکھ‌کر کہا ہے کہ اس معاملے میں سی جے آئی اور سپریم کورٹ نے سیدھے سیدھے وشاکھا گائڈلائنس کی خلاف ورزی کی ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

سابق نوکر شاہوں نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی امیدواری رد کرنے کی مانگ کی

سابق نوکر شاہوں نے اپنے کھلے خط میں لکھا ہے کہ پرگیہ نے نہ صرف سیاسی پلیٹ فارم کا استعمال شدت پسندی کو بڑھانے کے لیے کیا بلکہ کرکرے کی یادوں کی توہین بھی کی ہے۔ساتھ ہی پرگیہ کی امیدواری رد کیے جانے کو لے کر شہریوں کے ایک گروپ نے بھی صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

معاوضے میں ملی رقم سے ریپ متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ مختص کریں گی بلقیس

گجرات فسادات میں گینگ ریپ کا شکار ہوئیں بلقس بانو نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد کے دوسرے متاثرین کی مدد کے لئے وہ اپنی پہلی بیٹی صالحہ کی یاد میں ایک فنڈ مختص کریں گی۔ قابل ذکر ہے کہ فسادات کے دوران صالحہ کا قتل کر دیا گیا تھا۔

بھیڑ کے حملے میں زخمی پیٹر کیرکیٹا (فوٹو بہ شکریہ : ٹوئٹر)

جھارکھنڈ آدیواسی لنچنگ معاملہ: متاثرین نے کہا، ہمیں پیٹنے والی بھیڑ جئے شری رام کے نعرے لگا رہی تھی

جھارکھنڈ کے گملا ضلعے‎ میں گزشتہ 10 اپریل کو گئو کشی کے شک میں بھیڑ نے کچھ آدیواسیوں پر حملہ کر دیا تھا۔ اس میں ایک آدیواسی کی موت ہو گئی تھی، جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔

 پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور آلوک سنجر(فوٹو :پی ٹی آئی/فیس بک)

بی جے پی ایم پی آلوک سنجر نے بھوپال لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے ڈمی امیدوار کے طور پر پرچہ بھرا

مالیگاؤں دھماکے کی ملزم پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے بھی بھوپال سے پرچہ داخل کیاہے۔ ڈمی امیدوار کو لےکر مدھیہ پردیش بی جے پی کے چیف ترجمان نے کہا کہ ایسا اس لئے کیونکہ اگر کہیں آفیشیل امیدوار کی نامزدگی کسی تکنیکی یا قانونی وجہوں سے رد ہوتی ہے تو پارٹی کے پاس اختیار موجود ہو۔

سادھوی پرگیہ/ فوٹو: پی ٹی آئی

سادھوی پرگیہ کو الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتے: این آئی اے کورٹ

پرگیہ ٹھاکر کو الیکشن لڑنے سے روکنے سے متعلق عرضی میں عرضی گزار نے کہا تھا کہ پرگیہ نے اس بنیاد پر ضمانت لی تھی کہ وہ کسی کے سہارے کے بغیر چل بھی نہیں سکتیں،حالانکہ اب وہ اتنی سخت گرمی میں الیکشن لڑ رہی ہیں۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

سی جے آئی پر جنسی استحصال کی مبینہ سازش کو لے کر سپریم کورٹ نے پولیس، سی بی آئی اور آئی بی چیف کو طلب کیا

سی جے آئی رنجن گگوئی کے خلاف سپریم کورٹ کی سابق ملازمہ کے جنسی استحصال کے الزامات کو وکیل اتسو بینس نے سازش کہا تھا ۔ جسٹس ارو ن مشرا، جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے اس سلسلے میں تینوں اداروں کے چیف کو بلایا ہے۔

الٰہ آباد میں کمبھ میلے کے دوران غسل کرتے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

کمبھ میلے کے بعد جمع کچرے کو ہٹانے کے لئے فوراً قدم اٹھائے یوگی حکومت: این جی ٹی

این جی ٹی نے یہ ہدایت ایک رپورٹ کے حوالے سے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ الٰہ آباد کے کچھ سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ میں اتنا آلودہ پانی جمع ہے کہ صرف 50 فیصد کا ہی تصفیہ ہو پا رہا ہے، باقی 50 فیصد آلودہ پانی بنا تصفیہ کے ہی گنگا میں چھوڑا جا رہا ہے۔

تریپورہ کی راجدھانی اگرتلا کے ایک پولنگ بوتھ پر منگل کو ریانگ آدیواسی کمیونٹی کی خواتین نے تیسرے مرحلے کے ووٹنگ کے لئے اپنے ووٹ ڈالے۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

شہری ہونے کا مطلب  صرف زندہ رہنا اور ووٹ ڈالنا بھر رہ گیا ہے

ملک میں انتخاب ہو رہے ہیں اور جمہوری‎ حقوق کو لےکر تشویش بڑھتی جا رہی ہیں۔ لوگ بدحال زندگی جی رہے ہیں، بیماری، بھوک، ظلم، حادثہ اور تشدد آمیز حملوں میں مارے جا رہے ہیں۔ ذلیل کئے جا رہے ہیں۔ ان کے حقوق دن بہ دن کمزور کئے جا رہے ہیں۔

فوٹو: فیس بک

ٹکٹ نہ ملنے پر مرکزی وزیر وجئے سامپلا نے کہا-بہت دکھ ہوا بی جے پی نے گئو کشی کر دی

مرکزی وزیر مملکت وجئے سامپلا نے کہا کہ علاقے میں ایئر پورٹ بنوایا، ریل گاڑیاں چلائیں، سڑکیں بنوائیں۔اگر یہی جرم ہے تو میں اپنی آنے والی نسلوں کو سمجھا دوں گا کہ وہ ایسی غلطیاں نہ کریں۔

گجرات کے احمد آباد میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد روڈشو کرتے وزیر اعظم نریندر مودی۔(فوٹو بہ شکریہ : اے اے آئی)

ووٹنگ  کے بعد نریندر مودی کے روڈ شو پر الیکشن کمیشن نے مانگی رپورٹ

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ احمد آباد میں وزیر اعظم نریندر مودی کے منی روڈ شو کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ایک کھلی جیپ کی سواری کی، سڑک پر چلے اور یہاں تک کہ ایک چھوٹی سی تقریر بھی کی۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

کشمیر: قومی شاہراہ پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی، عدالت نے مرکز اور ریاست سے جواب مانگا

پلواما حملے کے بعد گزشتہ 3 اپریل کو جموں و کشمیر حکومت نے لوک سبھا انتخابات کے دوران سکیورٹی فورسز کی آمد ورفت کے مدنظر ہفتے میں دو دن قومی شاہراہ نمبر 44 پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ ایسا قدم کارگل جنگ کے وقت بھی نہیں اٹھایا گیا تھا۔

امت شاہ، فوٹو: ٹوئٹر

پلواما حملے کے بعد دہشت گردوں کو تباہ کرنے کے لیے مودی نے بھیجی’اپنی ایئر فورس‘: امت شاہ

سوموار کو مغربی بنگال کی ایک انتخابی ریلی میں بی جے پی صدر امت شاہ کا یہ بیان یوگی آدتیہ ناتھ کے ہندوستانی فوج کو’مودی جی کی سینا‘بتانے کے کچھ ہفتوں بعد آیا ہے ۔ یوگی کے بیان پر الیکشن کمیشن نے ان کو نوٹس دیتے ہوئے مستقبل میں ایسے بیانات سے بچنے کی وارننگ دی تھی ۔

Media Bol 1

میڈیا بول: بی جے پی رہنماؤں کے فرقہ وارانہ بیانات پر الیکشن کمیشن کی خاموشی

ویڈیو: میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے بھوپال سے بی جے پی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کے قابل اعتراض بیانات اور الیکشن کمیشن کی خاموشی پر سی ایس ڈی ایس کے پروفیسر آدتیہ نگم اور سینئر صحافی نیرجا چودھری سے ارملیش کی بات چیت۔

(فوٹو بہ شکریہ : فیس بک)

ڈی ڈی سی اے سے رجت شرما کو ہٹانے کی تجویز پر 8 ممبروں نے کیا دستخط

دہلی ڈسٹرک کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے صدر رجت شرما کو ہٹانے کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے 16 ممبروں میں سے 8 نے اس تجویز پر دستخط کئے ہیں۔ حالانکہ، بورڈ آف ڈائریکٹرس میں حکومت کے نمائندے گوتم گمبھیر نے اس پر دستخط نہیں کیا ہے۔

دیویندر فڈنویس (فوٹو : پی ٹی آئی)

ثبوت مانگنے والے اپوزیشن کے رہنماؤں کو راکٹ میں باندھ‌کر بالاکوٹ بھیج دینا چاہیے تھا: دیویندر فڈنویس

گزشتہ ہفتے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا تھا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے گلے پر بم باندھ‌کر ان کو کسی دوسرے ملک بھیج دینا چاہیے۔ اس دوران وہاں فڈنویس اور بی جے پی کے ریاستی صدر موجود تھے۔