فوٹو بہ شکریہ: فیس بک

بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ہیٹ اسپیچ  کے لیے ایف آئی آر کی درخواست والی عرضی خارج

دہلی ہائی کورٹ نے سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران مبینہ نفرت انگیز تقریر یعنی ہیٹ اسپیچ کے لیے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ پرویش ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے سلسلے میں سی پی آئی (ایم) رہنما برندا کرات اور کے ایم تیواری کی طرف سے دائر ایک عرضی میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ دونوں نے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی تھی، جس کے نتیجے میں دہلی میں دو مختلف احتجاجی مقامات پر فائرنگ کے تین واقعات پیش آئے۔

کویت کا قومی پرچم۔ (علامتی تصویر: رائٹرس)

پیغمبر پر تبصرہ: کویت احتجاجی مظاہرہ کرنے والے تارکین وطن کو ملک بدر کرے گا

کویت کے قوانین کے مطابق خلیجی ملک میں تارکین وطن کی طرف سے دھرنا دینا یا مظاہرہ کرنا منع ہے۔ یہاں 10 جون کو تارکین وطن نے پیغمبر اسلام کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا۔ کویت ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے بی جے پی کے سابق رہنما نوپور شرما اور نوین جندل کے تبصرے پر ہندوستانی سفیر کو طلب کیا تھا۔

نصیر الدین شاہ(فوٹو : پی ٹی آئی)

نصیر الدین شاہ نے پی ایم مودی سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو روکنے کی اپیل کی

سیاسی معاملات پر شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی خاموشی پر اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ، میں ان کے لیے نہیں بول سکتا۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ سوچتے ہوں گے کہ وہ بہت زیادہ خطرہ مول لے رہے ہیں، لیکن پھر میں نہیں جانتا کہ وہ اپنے ضمیر کو کیسے تسلی دیتے ہیں۔ میرے خیال میں وہ اس پوزیشن میں ہیں جہاں ان کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے۔

نوین جندل، نوپور شرما، یتی نرسنہانند۔ (فوٹو بہ شکریہ: پی ٹی آئی/فیس بک)

نوپور شرما، نوین جندل، اویسی، نرسنہانند سمیت کئی کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں کیس درج

دہلی پولیس کی انٹلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹیجک آپریشن (آئی ایف ایس او) یونٹ نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے، لوگوں کو اکسانے اور نفرت پھیلانے کے الزام میں سوشل میڈیا کے کئی معروف صارفین کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی ہیں، جن میں صحافی صبا نقوی، ہندو مہا سبھا کی پوجا شکن پانڈے، راجستھان کے مولانا مفتی ندیم اور دیگر کےنام شامل ہیں۔

اکشے کمار فلم سمراٹ پرتھوی راج میں۔ (بہ شکریہ: یوٹیوب/یش راج فلم)

’سمراٹ پرتھوی راج‘ ہندوتوا کے ایجنڈہ میں وہاں تک پہنچی ہے، جہاں اب تک کوئی فلم نہیں گئی تھی

ہندی فلمیں اپنی کامیابی کے لیے آبادی کے ہر حصے اور ہر مذہب کے ناظرین پر منحصر کرتی ہیں۔ لیکن اس بار یہاں ہمارے سامنےایک ایسی فلم آئی ہے، جس کو صرف (کٹر/شدت پسند) ہندو ناظرین ہی درکار ہیں۔

یتی نرسنہا نند، فوٹو بہ شکریہ: فیس بک

ہیٹ اسپیچ: یتی نرسنہانند کو قانونی کارروائی کی وارننگ

اتر پردیش کے غازی آباد واقع ڈاسنہ دیوی مندر کے پجاری اور شدت پسند ہندوتوا لیڈر یتی نرسنہانند نے کہا تھا کہ وہ 17 جون کو دہلی کی جامع مسجد جائیں گے اور قرآن پر ایک پریزنٹیشن دیں گے، جس کے بعد انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ اگر وہ ہیٹ اسپیچ بند نہیں کرتے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

گونڈہ ضلع میں واقعہ سے متعلق ویڈیو کا اسکرین گریب۔

اتر پردیش: گاؤں میں آئے فقیروں سے بدسلوکی کا ویڈیو سامنے آیا، نوجوان نے انہیں ’جہادی – دہشت گرد‘ کہا

معاملہ اتر پردیش کے گونڈہ ضلع کا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں فقیر کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس بات کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ تینوں فقیر کون لوگ تھے اور کس وجہ سے اس گاؤں میں آئے تھے۔

سمستی پورمیں  بیٹے کی لاش کے اسپتال سے لانے کے لیے 50 ہزار کی  بھیک  مانگتے والدین۔ (فوٹو بہ شکریہ: اے این آئی)

بہار: بیٹے کی لاش اسپتال سے لینے کے لیے 50 ہزار کے مطالبے پر بھیک مانگتے نظر آئے والدین

سمستی پور کے سرکاری صدر اسپتال کا معاملہ۔ اسپتال کے ایک ملازم نے مبینہ طور پر بیٹے کی لاش دینے کے لیے بوڑھے والدین سے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذمہ دار لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک)

تلنگانہ: اشتعال انگیز بیان پر بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کے خلاف معاملہ درج

حیدرآباد کے گوشا محل سے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے حال ہی میں اجمیر واقع خواجہ معین الدین چشتی درگاہ کے بارے میں تبصرہ کیا تھا، جس پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پوجا شکن پانڈے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

نماز جمعہ پر پابندی کا مطالبہ کرنے والی ہندو مہاسبھا کی رہنما کے خلاف کیس درج

اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی قومی جنرل سکریٹری پوجا شکن پانڈے نے صدر رام ناتھ کووند کو مبینہ طور پر خون سے خط لکھ کر جمعہ کی نماز پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جمعہ کی نماز ملک میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

القاعدہ سے وابستہ جنگجو۔ (فائل فوٹو: رائٹرس)

پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ: القاعدہ نے ہندوستانی شہروں پر خودکش حملے کی دھمکی دی

القاعدہ ان انڈین سب کانٹیننٹ (اے کیو آئی ایس) نے پیغمبر اسلام کے بارے میں بی جے پی رہنماؤں کے متنازعہ تبصرے پر دہلی، ممبئی، اتر پردیش اور گجرات میں حملوں کی دھمکی دی ہے۔

نوپور شرما اور نوین جندل۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

بی جے پی کے حامیوں کی نظر میں پارٹی سے ہٹائے گئے لیڈر قصوروار نہیں، بلکہ مظلوم ہیں

بی جے پی کی آٹھ سالہ حکومت نے ایک بڑی آبادی ایسی پیدا کی ہے جو مانتی ہے کہ پارٹی لیڈر کے بگڑے بول کی وجہ سے ہوئی بین الاقوامی شرمندگی کے لیے پارٹی کے ‘شعلہ بیاں مقرر’ ذمہ دار نہیں ہیں، بلکہ وہ لوگ ذمہ دار ہیں جو اس موضوع پر اتنی دیر تک چرچہ کر تے رہے کہ بات ہندوستان سے باہر پہنچ گئی۔

کانپور میں فرقہ وارانہ تشدد کے ملزمین کا پوسٹر لگاتا ایک پولیس اہلکار۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

اترپردیش: کانپور تشدد معاملے میں بی جے پی لیڈر سمیت 13 اور گرفتار

کانپور میں 3 جون کو بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے ذریعے پیغمبراسلام کے بارے میں کیے گئے متنازعہ تبصرےکے خلاف احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے بی جے پی یووا مورچہ کے سابق ضلع اکائی سکریٹری ہرشیت سریواستو کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پیوش گوئل/ (فوٹو : پی ٹی آئی)

پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ: خلیجی ممالک کی مذمت کے بعد وزیر نے کہا – حکومت پر کوئی اثر نہیں، اچھے تعلقات بنے رہیں گے

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی طرف سے پیغمبر اسلام پر کیے گئے متنازعہ تبصرے کا مرکز میں حکمراں این ڈی اے پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، کیونکہ وہ سرکاری عہدیدار نہیں تھیں۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

مودی حکومت کے آٹھ سال: ملک میں بے روزگاری کا حال بے حال

سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے مطابق، مئی میں ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح 7.1 فیصد رہی۔ اعداد و شمار بنیادی طور پر دعویٰ کرتے ہیں کہ مناسب نوکری نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہوکر کام کرنے کی عمر کے 90 کروڑ ہندوستانیوں میں سے نصف،بالخصوص خواتین نےنوکریوں کی تلاش ہی چھوڑ دی ہے۔

پروفسرت بھمب سنگھ، فوٹو : پی ٹی آئی

پروفیسر بھیم سنگھ: ناکام سیاستدان، کامیاب قانون دان

عدالت میں کشمیر ی اور پاکستانی قیدیوں کی معاونت کرنے اور عالمی مسلم مسائل و فلسطین کو اجاگر کرنے کی حد تک تو بھیم سنگھ کا ایکٹوزم سمجھ میں آتا تھا، مگر کشمیر کے حوالے سے  لگتا تھا کہ وہ خود بھی کنفیوژ تھے۔ کشمیر کی خصوصی پوزیشن […]

علامتی تصویر، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل۔ (فوٹو کریڈٹ: فلکر)

پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ: اقوام متحدہ نے کہا – ہم تمام مذاہب کے احترام اور رواداری کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں

ایک صحافی نے پیغمبر اسلام کے خلاف ہندوستانی حکمران جماعت کے رہنماؤں کے تبصرےکے سلسلے میں متعدد ممالک کی مذمت پراقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوترس کے ردعمل کے بارے میں پوچھا تھا، جس کے جواب میں ان کے ترجمان اسٹیفن نے یہ بیان دیا۔

مجلس تعاون برائے خلیجی عرب ممالک (جی سی سی) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نائف فلاح ایم الحجراف۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/جی سی سی)

پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ: کئی اور ممالک کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری

بی جے پی لیڈر نوپور شرما اور نوین جندل کے پیغمبر اسلام کے بارے میں کیے گئے مبینہ قابل اعتراض بیانات کی بین الاقوامی سطح پر مذمت جاری ہے۔ خلیجی ممالک کے بعد مالدیپ، عمان، انڈونیشیا، اردن، متحدہ عرب امارات، مصر اور لیبیا جیسے ممالک نے بھی متنازعہ تبصرےپر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔

ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی۔ (تصویر: Twitter/@Millat_English)

یوپی: کانپور تشدد سے متعلق ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر ’ملت ٹائمز‘ کے ایڈیٹر کے خلاف کیس درج

میڈیا آؤٹ لیٹ ‘ملت ٹائمز’ کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خاموش کرنے کی یوپی پولیس کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ اقتدار سے سوال پوچھنے کے لیے وہ صحافت کرتے رہیں گے۔

علامتی تصویر، وکی میڈیا کامنس

ایچ آر آر ایف ایوارڈ: فرقہ واریت اور ہیٹ اسپیچ سے متعلق رپورٹنگ کے لیے دی وائر کے صحافی شارٹ لسٹ میں

ہیومن رائٹس اینڈ ریلیجیس فریڈم نے جرنلزم ایوارڈ–2022 کے لیے فرقہ واریت اور ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت کو دی وائر میں اپنی رپورٹ میں درج کرنے کے لیے– علی شا ن جعفری، عصمت آرا، نااومی بارٹن، کوشک راج اور شہلت مکنون وانی کو مختلف زمروں میں شارٹ لسٹ کیا ہے۔

یاسین ملک۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

یاسین ملک کی عمر قید ہندوستان کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہے

کیا یاسین ملک اپنے اوپر عائد الزامات کے لیے قصوروار ہیں؟ یہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ نہیں ہیں، لیکن جو حکومتیں برسوں سے جاری تنازعات کے پرامن حل کے لیے سنجیدہ ہیں، ان کے پاس اس طرح کے جرائم سے نمٹنے کے اور طریقے ہیں۔

(بائیں سے دائیں) کویت میں ہندوستانی سفیر سبی جارج، قطر میں ہندوستانی سفیر دیپک متل اور ایران میں ہندوستانی سفیر جی دھرمیندر۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

بی جے پی رہنماؤں کا پیغمبر اسلام پر تبصرہ: خلیجی ممالک نے ہندوستان کو تنقید کا نشانہ بنایا، سفارت کاروں کو طلب کیا

بی جے پی لیڈر نوپور شرما کی طرف سے پیغمبر اسلام کے بارے میں کیے گئے مبینہ قابل اعتراض تبصرے اور پارٹی ترجمان نوین جندل کے اسی طرح کے ‘توہین آمیز’ ٹوئٹس کی مذمت کرتے ہوئے خلیجی ممالک–قطر، کویت، ایران اور سعودی عرب کے علاوہ  پاکستان نے بھی […]

اکشے کمار 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کا انٹرویو لیتےہوئے۔ (اسکرین شاٹ بہ شکریہ: یوٹیوب/نریندر مودی)

رویش کمار کا بلاگ: ’اکشے کمار، پلیز آپ مؤرخ سے واپس صحافی بن جائیے‘

اس وقت گودی جگت کو ایک نئے کمار کی ضرورت ہے اور اکشے کمار سے بڑا کمارسوجھ نہیں رہا ہے۔ کام و ہی کرناہوگا، لیکن نیا چہرہ کرے گا توچینج لگے گا۔ وہ صحافی بن کر آئیں گے تو ایک ہی شوکو ہر چینل پر ایک ساتھ چلوایا جائے گا۔ سیزن بھی آم کا ہے، جتنا آم مانگیں گے، اتنا کھلوایا جائے گا۔

نوین جندل اور نوپور شرما۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

پیغمبر محمد پر تبصرہ: بی جے پی نے نوپور شرما اور نوین جندل کوسسپنڈ کیا

پیغمبر محمدکے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے خلاف مہاراشٹر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وہیں، دہلی یونٹ کے ترجمان رہے نوین جندل نے یکم جون کو پیغمبرمحمد کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

لاک ڈاؤن میں مزدوروں سے ضبط کی گئی سائیکلیں بیچ کر سہارنپور انتظامیہ نے 21 لاکھ روپے کمائے: رپورٹ

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، اتر پردیش کے سہارنپور ضلع میں انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں سے ضبط کی گئی ایسی 5400 سائیکلیں نیلام کردیں، جنہیں مزدور لینے نہیں آ سکے۔ پنجاب، ہریانہ اور ہماچل سے آنے والے مزدوروں کو انتظامیہ سہارنپور میں کورنٹائن کرتی تھی اور پھر ان کی سائیکلیں ضبط کر کے انہیں بس یا ٹرین سے گھر بھیج دیا جاتا تھا۔

کرناٹک کے سری رنگا پٹنم  میں واقع جامع مسجد۔ (فوٹو بہ شکریہ: وکی پیڈیا)

کرناٹک: ہندوتوا گروپوں کی جانب سے مسجد میں پوجا کرنے کی دھمکی کے بعد دفعہ 144 نافذ

کرناٹک کے مانڈیا ضلع میں سری رنگا پٹنم قلعے کے اندر جامع مسجد میں ہندوتوا گروپوں نے 4 جون کو پوجا کرنے کی دھمکی دی ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں 3 جون سے 5 جون کی شام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ہندوتوا گروپوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد ہنومان مندر کو منہدم کرنے کے بعد بنائی گئی تھی۔

پیغمبرمحمد کے بارے میں مبینہ تبصرے کو لے کر تھانے میں نوپور شرما کےخلاف احتجاجی مظاہرہ۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

پیغمبر محمد کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر نوپور شرما کے خلاف پونے میں بھی مقدمہ درج

ایک نیوز چینل پر بحث کے دوران پیغمبر محمد کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرکے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے خلاف پونے کے علاوہ ممبئی، تھانے، بھیونڈی اور حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

یوپی: بی جے پی، ہندوتوا گروپوں کے احتجاج کے بعد کالج میں نماز پڑھنے والے پروفیسر چھٹی پر بھیجے گئے

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں علی گڑھ کے ورشنی ڈگری کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر ایس آر خالد کالج کیمپس کے باغیچے میں نماز ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کالج ترجمان نے بتایاکہ بی جے وائی ایم کی جانب سے پروفیسر کے خلاف نظم و ضبط اور امن وامان کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرنے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

اب اور تحریک نہیں، ہر مسجد میں شیولنگ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں: موہن بھاگوت

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ روزانہ ایک نیا مسئلہ نہیں اٹھانا چاہیے۔ ہم کو جھگڑا کیوں بڑھانا؟ گیان واپی کے بارے میں ہمارا عقیدہ روایت سے چلا آ رہا ہے، لیکن ہر مسجد میں شیولنگ کیوں دیکھنا؟ وہ بھی ایک پوجا ہے۔ ٹھیک ہےباہر سے آئی ہے، لیکن جنہوں نےاپنایاہےوہ مسلمان باہر سے تعلق نہیں رکھتے۔ اگرچہ پوجاان کی ادھر کی ہے،اس میں اگر وہ رہنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے۔ ہمارے یہاں کسی پوجا کی مخالفت نہیں ہے۔

محمد زبیر۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر/@zoo_bear)

شدت پسند ہندوتوا لیڈروں کو ’نفرت پھیلانے والا‘ کہنے پر صحافی محمد زبیر کے خلاف ایف آئی آر

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے ایک ٹوئٹ میں ہندوتوا لیڈروں – یتی نرسنہانند، بجرنگ منی اور آنند سوروپ کو ‘نفرت پھیلانے والا’ بتایا تھا۔ اس سلسلے میں’راشٹریہ ہندو شیر سینا’ کے ضلعی سربراہ بھگوان شرن کی شکایت پر یوپی پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

کرناٹک: کالج میں ٹوپی پہننے پر مسلم طالبعلم کی پٹائی، پرنسپل اور چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع کے ٹیراڈل واقع گورنمنٹ ڈگری کالج کا معاملہ۔ یہ واقعہ اسی سال 18 فروری کو پیش آیا تھا۔ 19 سالہ طالبعلم نوید حسن صاب تھرتھاری نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ٹوپی پہن کر کالج گئے تھے، لیکن پرنسپل نے انہیں کالج میں داخل ہونے سے روک دیا۔ پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور ان کے عقیدے کی توہین کی۔ مقامی عدالت کی ہدایت پر اس معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر / پی ٹی آئی

’آدھار‘ کی فوٹو کاپی کے غلط استعمال کے بارے میں انتباہ کے دو دن بعد حکومت نے ایڈوائزری واپس لی

گزشتہ 27 مئی کو یو آئی ڈی اے آئی کے بنگلورو ریجنل آفس نے ایک پریس ریلیز میں آدھار ہولڈرز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے کارڈ کی فوٹو کاپی کسی بھی ادارے کے ساتھ شیئر نہ کریں، کیونکہ اس کے غلط استعمال کا امکان ہے۔ اب اسے واپس لیتے ہوئے الکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے کہا کہ آدھار آئی ڈی کی تصدیق کے نظام نے آدھار ہولڈرز کی شناخت اور رازداری کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ بندوبست کیے ہیں۔

مولانا ارشد مدنی۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

ہماری لڑائی ہندوؤں سے نہیں، مذہب کی بنیاد پر آگ لگانے والی حکومت سے ہے: ارشد مدنی

اترپردیش کے دیوبندمیں جمعیۃ علماء ہند کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے دوسرے گروپ کے سربراہ مولانا محمود اسعد مدنی نے سنیچر کو کہا کہ حکومت نے ملک کے مسلمانوں کے مسائل کے تئیں آنکھیں بند کرلی ہیں۔تنظیم نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی سرپرستی میں ملک کی اکثریتی برادری کے ذہنوں میں زہر گھولا جا رہا ہے۔

Mughal-Dynasty-Painting-CCBY

بی جے پی اور ہندوتوا بریگیڈ کے لیے مغل نئے ولن ہیں

لفظ مغل کو ہندوستانی مسلمانوں کی نشاندہی کے لیے ‘پراکسی’ بنا دیا گیا ہے۔ پچھلے آٹھ سالوں کے دوران، اس کمیونٹی کو اقتصادی، سماجی حتیٰ کہ جسمانی طور پر – نشانہ بنانا نہ صرف جنونی اور مشتعل ہجوم ، بلکہ سرکاروں کی بھی اولین ترجیحات میں شامل ہوگیاہے۔

گیتانجلی شری ڈیزی راک ویل کے ہمراہ (فوٹو بہ شکریہ: Twitter/@TheBookerPrizes)

گیتانجلی شری کے ناول ’ریت سمادھی‘ کے انگریزی ترجمے کو انٹرنیشنل بکر پرائز سے نوازا گیا

گیتانجلی شری کے ہندی ناول ‘ریت سمادھی’ کے انگریزی ترجمہ ‘ٹومب آف سینڈ’ کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس کا ترجمہ ڈیزی راک ویل نے کیا ہے۔کسی بھی ہندوستانی زبان میں بکر حاصل کرنے والا یہ پہلا ناول ہے۔

321

متھرا-گیان واپی تنازعہ: کیا ہے 1968 کا سمجھوتہ  اور پلیسز آف ورشپ ایکٹ؟

ویڈیو: وارانسی کی گیان واپی مسجد اور متھرا کی شاہی عیدگاہ پر جاری تنازعات کی وجہ سے 1968 کے معاہدے اور 1991 کے عبادت گاہوں کے قانون یعنی پلیسز آف ورشپ ایکٹ کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں۔ یاقوت علی ان کے بارے میں تفصیل سے بتا رہے ہیں۔

The Wire

یوپی: عدالت نے کسانوں کے احتجاجی مظاہرہ سے متعلق رپورٹ پر دی وائر اور مدیر کے خلاف درج مقدمہ کو خارج کیا

چھبیس جنوری 2021 کو نئی دہلی میں زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کے دوران احتجاج کررہے ایک شخص کی موت سے متعلق رپورٹ کے سلسلے میں دی وائر، اس کے مدیر سدھارتھ وردراجن اور رپورٹر عصمت آرا کے خلاف یوپی پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کو خارج کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ خبرمیں کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں تھی۔

یاسنپ ملک، فائل فوٹو۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

علیحدگی پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا

یاسین ملک کو دو جرائم – آئی پی سی کی دفعہ 121 (حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنا) اور یو اے پی اے کی دفعہ 17 (دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا) – کے لیے قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 10 مئی کو ملک نے 2017 میں وادی میں مبینہ دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق ایک معاملے میں عدالت کے سامنے تمام الزامات کو قبول کر لیا تھا۔