ماہر ماحولیات جی ڈی اگروال گنگا صفائی کے لئے 112 دنوں تک بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ گزشتہ11 اکتوبر کو ان کی موت ہو گئی۔ گنگا کو لےکر اگروال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تین بار خط لکھا تھا، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
آرٹی آئی کے تحت ملی جانکاری سے پتہ چلا ہے کہ مودی حکومت کی دیرینہ اسکیم نمامی گنگے کے باوجود گنگا کی صحت بد سے بدتر ہوئی ہے۔
ماہر ماحولیات پروفیسر جی ڈی اگروال نے 100 سے زیادہ دنوں تک اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھی تو صرف اس لئے کیونکہ حکومتوں کی غیر سنجیدگی کے باوجود ان کے دل و دماغ میں جمہوریت کو لےکر کوئی نہ کوئی امید ضرور باقی رہی ہوگی۔ ان کے جانے کا غم اس معنی میں کہیں زیادہ تکلیف دہ ہے کہ یہ بھوک ہڑتال کے رہنما مہاتما گاندھی کی پیدائش کے ایک 150 سال میں ہوا ہے۔
ماہرماحولیات جی ڈی اگروال نے گنگا ندی کی صفائی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو تین بار خط لکھا تھا۔ لیکن وزیر اعظم کےدفتر سے ان کو کوئی جواب نہیں ملا۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے دہلی کے ایک اسکول میں ہندو اور مسلمان طلبا کو الگ الگ بٹھانے اور ماہر ماحولیات جی ڈی اگروال کے انتقال پر ونود دو کا تبصرہ۔
گزشتہ منگل سے پروفیسر جی ڈی اگروال نے پانی پینا بند کر دیا تھا۔ بدھ کو حالت بگڑنے پر پولیس نے جی ڈی اگروال کو زبردستی ایمس اسپتال میں بھرتی کرایا تھا۔