سماجی دوری

غازی آباد سے بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گرجر۔ (فوٹو: فیس بک/امیش گرگ)

غازی آباد: بی جے پی ایم ایل اے چاہتے ہیں لاک ڈاؤن کی  خلاف ورزی کر نے والوں کو پولیس گولی مار دے

اتر پردیش کے غازی آباد سے بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گرجر نے لاک ڈاؤن کا خلاف ورزی کرنے والے کو ‘غداروطن ’ قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسجدوں میں نماز ادا کرنے والوں سے سختی سے نپٹا جانا چاہیے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

کورونا: بہار میں 83 ڈاکٹروں نے انفیکشن کے ڈر سے سیلف کوارنٹائن کی مانگ کی

پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے جونیئر ڈاکٹروں نے ایک خط میں کہا ہے کہ سبھی طرح کی ضروری میڈیکل کٹ اور ماسک کے بنا ہم ڈیوٹی پر ہیں۔ ہمارے کئی ڈاکٹروں میں وائرس کی علامت ہے، لیکن یہاں کوئی سن ہی نہیں رہا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے پر بھائی کا قتل، بنگال میں دودھ خریدنے نکلے شخص کی پولیس کی پٹائی سے موت

معاملہ ممبئی کے مضافات کاندولی کا ہے۔ پولیس کے مطابق،مرنے والے کے بھائی نے اسے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر سے باہر جانے کو منع کیا تھا۔ اس کے باہر سے لوٹنے پر دونوں کے بیچ بحث کے بعد ملزم نے اس پر کسی دھاردار چیز سے حملہ کیا۔

(فوٹو : رائٹرس)

کورونا وائرس: جھارکھنڈ میں لوگوں کو گھر میں رہنے کی صلاح دینے پر دکاندار کا پیٹ-پیٹ‌ کر قتل

معاملہ جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے چاک ادے پور کا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مختلف شہروں سے چار مزدور اپنے گاؤں لوٹے تھے ، جن کو جانچ کے بعد 14 دن تک اپنے گھر میں رہنے کی ہدات دی گئی تھی ۔ لیکن وہ گھومتے ہوئے ایک دکان پر پہنچ گئے تھے۔