ای ڈی کا کہنا ہےکہ نیوزکلک پر چھاپے ماری مبینہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہے اور ایجنسی ادارے کو دوسرے ممالک کی مشتبہ کمپنیوں سے رقم ملنے کی جانچ کر رہی ہے۔ کئی صحافیوں کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے آزادمیڈیا کو نشانہ بنانے کی کوشش ہیں۔
پی چدمبرم ، رابرٹ واڈرا، اور ڈی کے شیو کمار سے ای ڈی درجنوں بار پوچھ تاچھ کر چکی ہے، لیکن پھر بھی انتخاب کی دستک کے ساتھ ہی ای ڈی کو پوچھ تاچھ کے لیے ان کی حراست چاہیے۔
منی لانڈرنگ معاملے میں رابرٹ واڈرا کی پیشگی ضمانت کی عرضی کو چیلنج کرتے ہوئے ای ڈی نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا کہ واڈرا جانچ میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔واڈرا کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف الزام سے جڑے ای ڈی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔
ویڈیو: گزشتہ دو دنوں سے کانگریس رہنما پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا سے منی لانڈرنگ اور بےنامی جائیداد کے معاملے میں ای ڈی پوچھ تاچھ کر رہا ہے۔ عام انتخابات سے کچھ ہی ہفتوں پہلے اس جانچ کی شروعات کرنا کیا سیاسی بدلے کے جذبے سے متاثر ہے۔ عارفہ خانم شیروانی سینئر صحافی ونود شرما اور صحافی روہنی سنگھ سے بات چیت کر رہی ہیں۔
انکم ٹیکس جانچ رپورٹ میں نیرو مودی کے ذریعے بوگس خرید ، شیئروں کا بھار ی تجزیہ ، رشتہ داروں کو مشکوک ادائیگی ،مشکوک قرض جیسے کئی معاملے اٹھائے گئے تھے ۔ حالاں کہ اس رپورٹ کو سی بی آئی ، ای ڈی جیسی اہم جانچ ایجنسیوں سے شیئر نہیں کیا گیاتھا۔
ایجنسی نے نیرو مودی گھوٹالے کی وجہ سے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی پونجی پر منفی اثر کا حوالہ دیتے ہوئے بینک کی ریٹنگ گھٹا دی ہے۔
سی بی آئی نے چارج شیٹ میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے کارگزار ڈائریکٹرس کےوی برہم جی راؤ اور سنجیو شرن اور جنرل مینجر (عالمی آپریشن) نہال احمد کا بھی نام لیا ہے۔