مڈ ڈے میل

فوٹو: اے این آئی

اترپردیش: گھر سے الگ برتن لے کر آتے ہیں اشرافیہ کے بچے، مڈڈے میل ساتھ کھانے سے کرتے ہیں پرہیز

پرنسپل کا کہنا ہے کہ ، ہوسکتا ہے بچوں نے یہ سب گھر میں سیکھا ہو۔ ہم نے کئی بار ان کو سمجھانے کی کوشش کی کہ سب برابر ہیں لیکن اشرافیہ کے بچے دلت کمیونٹی کے بچوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔

فوٹو: ویڈیو گریب

اترپردیش: سرکاری اسکول میں بچوں کو مڈ ڈے میل میں کھلایا جارہا ہے نمک روٹی

ایک گارجین نے مقامی صحافی کو بتایا کہ ، یہاں بہت برے حالات ہیں ۔ کئی بار وہ بچوں کو کھانے میں نمک اور روٹیاں دیتے ہیں اور کئی بار نمک اور چاول۔ یہاں کبھی کبھار دودھ آتا ہے جو اکثر تقسیم نہیں کیا جاتا۔ کیلے بھی نہیں دیے جاتے ۔ گزشتہ ایک سال سے ایسا ہی چل رہا ہے۔