پنجاب

(فوٹو : رائٹرس)

لاک ڈاؤن: بی ایس این ایل، ایم ٹی این ایل اور ایئرٹیل نے بڑھائی پری پیڈ کی میعاد، اضافی ٹاک ٹائم ملے‌ گا

ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرائی کی ہدایت پر بی ایس این ایل، ایم ٹی این ایل اور ایئرٹیل نے پریپیڈ صارفین کی میعاد 20 اپریل تک بڑھانے اور 10 روپے کا اضافی ٹاک ٹائم دینے کا اعلان کیا، جو فی صارف کم خرچ کرنے والے صارفین کے لئے محدودہوگی۔ اس کا فائدہ تقریباً آٹھ کروڑ صارفین کو ہوگا۔

n-cEGfsq

لاک ڈاؤن میں مزدوروں کی ہجرت: نہ تو کام ہے اور نہ ہی پیسہ

ویڈیو: کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 21 دن کے ملک گیر لاک ڈاؤن کے بیچ دہلی سمیت ملک کے الگ الگ حصوں میں کام کرنے والے یومیہ مزدور سیکڑوں – ہزاروں کیلو میٹر کی دوری طے کرتے ہوئے اپنے گھروں کے لیے نکل پڑے ہیں۔

دہلی کے نظام الدین ویسٹ کے مرکز سے لوگوں کو ہاسپٹل اور کوارنٹائن سینٹر میں بھرتی کرایا جا رہا ہے۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا وائرس: دہلی کے نظام الدین میں اجتماع میں شامل ہو نے والے چھ لوگوں کی موت

دہلی میں نظام الدین ویسٹ کے ایک مرکز میں 13 مارچ سے 15 مارچ تک ہوئے اجتماع میں حصہ لینے والے کچھ لوگوں میں کو رونا وائرس کا انفیکشن پھیل گیا ہے۔ فوج اور دہلی پولیس نے نظام الدین ویسٹ میں ایک مخصوص علاقے کی گھیرا بندی کی ہے۔ اجتماع میں شامل 153 لوگ ایل این جی پی میں بھرتی ہیں ۔قومی راجدھانی میں انفیکشن کے معاملے بڑھ کر 97 ہو گئے ہیں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

مزدوروں کی ہجرت روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر سپریم کورٹ نے مرکز سے رپورٹ طلب کی

سپریم کورٹ میں داخل عرضیوں میں کو رونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بےروزگار ہونے والے ہزاروں مہاجر مزدوروں کے لیے کھانا، پانی، دوا اور طبی سہولیات جیسی راحت دلانے کی اپیل کی گئی ہے۔

MlHmAAtB

ہجرت کر رہے مزدوروں نے کہا، بیماری سے بھی مرنا ہے اور بھوک سے بھی

ویڈیو: کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد دہلی –این سی آر میں رہنے والے یومیہ مزدور اپنے اپنے گھر جانے کے لیے اترپردیش حکومت کے ذریعے مہیا کرائی گئی بسوں میں جگہ پانے کے لیے دیر رات بھٹکتے رہے۔ غازی آباد کے […]

(فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

دس سالوں میں پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ سے تقریباً 50 فیصد رقم ہی خرچ کی گئی

خصوصی رپورٹ : کورونا وائرس سے نپٹنے میں معاشی مدد دینے کے لئے مرکز نے ‘پی ایم کیئرفنڈ’ کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ اس کے جیسا ہی پہلے سے موجود پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں حاصل رقم کا کافی کم حصہ خرچ کیا جا رہا ہے اور 2019 کے آخر تک میں اس میں3800 کروڑ روپے کا فنڈ بچا تھا۔

اتر پردیش کے بریلی میں گھر واپس لوٹے مزدوروں کو سینٹا ئزر سے نہلایا جا رہا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر/ویڈیو گریب)

کو رونا: واپس اترپردیش لو ٹے مزدوروں کو سینٹا ئزر سے نہلایا گیا، اپوزیشن نے اس کو غیر انسانی سلوک کہا

معاملہ اتر پردیش بریلی کا ہے۔ بریلی کے ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے کہا کہ بریلی میونسپل کارپوریشن اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بسوں کو سینٹائز کرنے کی ہدایت تھی،لیکن زیادہ احتیاط کے طور پر انہوں نے ایسا کر دیا۔متعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

x6oBFfmr

لاک ڈاؤن: تنخواہ میں کٹوتی نہ کرنے، مزدوروں اور طلبا سے کرایہ نہ لینے کا حکم

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ سبھی مالک، چاہے وہ کاروبار میں ہوں یا دکانوں اور تجارتی اداروں میں، لاک ڈاؤن کی مدت میں اپنے مزدوروں کی تنخواہ کی ادائیگی بنا کسی کٹوتی کے کریں گے۔

علامتی تصویر(فوٹو : پی ٹی آئی)

کورونا لاک ڈاؤن: پیدل ہریانہ سے یوپی جا رہے نوجوان کی بس سے کچل‌ کر موت

ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے کارخانہ بند ہونے کےبعد اپنے بھائی کے ساتھ ہریانہ کے سونی پت سے اتر پردیش کے رام پور جا رہے 26 سالہ نتن کمار 177 کیلومیٹر کا پیدل سفر کر چکے تھے اور یہ حادثہ ان کے گھر سے محض 39کیلومیٹر کی دوری پر ہوا۔

-QHEPKIH

کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کی نقل مکانی: حکومت ناکام، سہارا بنے عام لوگ

ویڈیو: ملک میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ پیدا ہونے کے بعد یہ پیدل ہی اپنے گھروں کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔ یمنا ایکسپریس وے پر ان سے اویچل دوبے کی بات چیت۔

5_g88gRH

کورونا وائرس لاک ڈاؤن: پیدل سفر کرنے کے لیے مجبور مزدور

ویڈیو: کورونا وائرس کی وجہ سےنافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعمیر کے کام میں لگے مزدور، ریہڑی پٹری پر دکان لگانے والے، خوانچے والے، رکشہ چلانے والوں سمیت مزدوروں کا ایک بڑا طبقہ بے روزگار ہو گیا ہے۔ یہ پیدل ہی مخلتف ریاستوں میں واقع اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے مجبورہیں۔

1s1wsgI8

دہلی کے آنند وہار بس اڈے کا حال، جہاں لاک ڈاؤن میں بھی مزدوروں کی بھیڑ لگ گئی

ویڈیو: کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں نافذلاک ڈاؤن کی وجہ سےاترپردیش اور بہار سے دہلی آئےیومیہ مزدوروں کے سامنےروزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔گزشتہ سنیچر کو لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں مزدور گھر جانے کے لیے دہلی کے آنند وہار بس اڈے پر جمع ہو گئے تھے۔

غازی آ باد کے ایک بس اڈے پر گھر جانے کے لیے مزدوروں کی بھیڑ(فوٹو: پی ٹی آئی)

کو رونا لاک ڈاؤن: مرکز نے کہا مزدوروں کی ہجرت روکنے کے لیے سرحدیں سیل کریں ریاست

ریاستوں کے چیف سکریٹریز اور ڈی جی پی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران کابینہ سکریٹری راجیو گوبا اور ہوم سکریٹری اجے بھلا نے ان سے یقینی بنانے کو کہا کہ شہروں میں یاشاہراہوں پر آمدورفت نہ ہو کیونکہ لاک ڈاؤن جاری ہے۔

(فوٹو: رائٹرس)

آئی سی ایم آر کی کورونا ٹیسٹنگ حکمت عملی خامیوں سے پر، ایئرپورٹ اسکریننگ ناکافی: آئی سی ایم آرا سٹڈی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وبا کو روکنے کا ایک ہی طریقہ یہ ہے کہ ہندوستان بڑی تعداد میں ایسے لوگوں کی ٹیسٹنگ کرے جنہوں نے دوسرے ملکوں کاسفر نہیں کیا ہے اور ان میں علامات دکھ رہے ہیں۔

علامتی تصویر: پی ٹی آئی

کورونا لاک ڈاؤن: گھر لوٹ رہے کرناٹک کے 7 مزدوروں کی تلنگانہ میں سڑک حادثے میں موت

دہلی میں ایک پرائیویٹ ریستوراں کے لیے کام کرنے والے تین بچوں کے باپ اور 39 سالہ فوڈ ڈلیوری بوائے رنویر سنگھ کی پیدل دہلی سے مدھیہ پردیش جاتے ہوئے راستے میں موت ہو گئی۔ سنگھ کی موت 200 کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد آگرہ میں ہوئی۔

پٹنہ میڈیکل کالج اور ہاسپٹل میں بنے آئسولیشن وارڈ میں ایک مریض۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

بہار: تیزی سے بڑھ رہے کو رونا کے معاملوں کے بیچ نتیش سرکار کی نامکمل تیاری

بہار میں ہر دن بڑھ رہے کو رونا وائرس کے قہر کے بیچ متاثرہ مریضوں کے علاج میں لگے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاطر خواہ آئسولیشن بیڈ اور تحفظ تو دور، انہیں سب سے بنیادی چیزیں ماسک اور سینٹائزر تک دستیاب نہیں کرائے گئے ہیں۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پرعآپ ایم ایل اے راگھو چڈھا پر کیس درج

ایک ٹوئٹ کرکےعام آدمی پارٹی ایم ایل اے راگھو چڈھا نے الزام لگایا تھا کہ دہلی سے اتر پردیش جانے والے لوگوں کی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر پٹائی کی گئی۔ حالانکہ، چڈھا نے بعد میں اپنا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

(فوٹو : رائٹرس)

کورونا وائرس: ہندوستان میں اب تک 20، دنیا بھر میں 27 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت

کیرل میں انفیکشن سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا۔ ہندوستان میں کوروناوائرس سے انفیکشن کے معاملے تقریباً 900 تک پہنچ گئے ہیں، وہیں پوری دنیا میں انفیکشن کے تقریباً چھ لاکھ معاملے درج کئے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلیناجارجیوا۔ (فوٹو : رائٹرس)

کوروناوائرس: آئی ایم ایف نے کہا-کساد بازاری کی چپیٹ میں آ گئی ہے دنیا

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلیناجارجیوا نے کہا، ہم نے 2020 اور 2021 کے لئے ترقی کے امکانات کی دوبارہ تشخیص کی ہے۔ یہ صاف ہے کہ دنیا کساد بازاری کے دور میں پہنچ گئی ہے جو کہ 2009 یا اس سےبھی بری ہے۔ ہم 2021 میں اصلاح کر سکتے ہیں۔

آئی اے ایس افسر انوپم مشرا

کورونا وائرس: بیرون ملک  سے لو ٹے کیرل کے آئی اے ایس افسر قرنطینہ کے اصول توڑنے پر سسپنڈ

کیرل کے آئی اے ایس افسر انوپم مشرا سنگاپور سے ہندوستان لوٹے تھے۔ کو رونا وائرس کے مدنظر 14 دنوں تک گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کے باوجود وہ مبینہ طور پر کانپور چلے گئے تھے۔

غازی آباد سے بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گرجر۔ (فوٹو: فیس بک/امیش گرگ)

غازی آباد: بی جے پی ایم ایل اے چاہتے ہیں لاک ڈاؤن کی  خلاف ورزی کر نے والوں کو پولیس گولی مار دے

اتر پردیش کے غازی آباد سے بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گرجر نے لاک ڈاؤن کا خلاف ورزی کرنے والے کو ‘غداروطن ’ قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسجدوں میں نماز ادا کرنے والوں سے سختی سے نپٹا جانا چاہیے۔

(فوٹو : رائٹرس)

مہاراشٹر: اورنگ آباد کے سرکاری ہاسپٹل کی نرسوں نے حفاظتی آلات کی مانگ کی

اورنگ آباد کے چکل تھانہ کے سرکاری ہاسپٹل کی نرسوں نے بتایا ہے کہ ہاسپٹل میں وافر حفاظتی کٹ، ضروری دوائیں، سینٹائزر اور ہینڈواش سہولیات نہیں ہیں۔ پورے ملک میں مہاراشٹر ہی ایسی ریاست ہے، جہاں کورونا وائرس کے انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔