گجرات فسادات میں مارے گئے کانگریسی رہنما احسان جعفری کی بیوی ذکیہ جعفری نے ایس آئی ٹی کے ذریعےنریندر مودی سمیت کئی رہنماؤں اور نوکرشاہوں کو کلین چٹ دینے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس پرشنوائی اتنی بار ٹل چکی ہے اس لیے ایک تاریخ لیجیے اور یہ یقینی بنائیے کہ سب موجود ہوں۔
2002 کے گلبرگ سوسائٹی قتل عام کے متاثرین امتیاز پٹھان نے گجرات کے کھیڑا اور فیروز پٹھان نے گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔
ایس آئی ٹی نے سال 2012 میں معاملہ بند کرنے کی رپورٹ داخل کی تھی جس میں نریندر مودی اور سینئر سرکاری افسروں سمیت 63 دوسرے لوگوں کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف مقدمہ چلانے لائق ثبوت نہیں ہیں۔
گجرات فسادات کے دوران مارے گئے کانگریس کے سابق ایم پی احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری نے اسپیشل جانچ ٹیم کے فیصلے کے خلاف ان کی عرضی خارج کرنے کے گجرات ہائی کورٹ کے 5 اکتوبر 2017کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔
اس معاملے میں ملزم مودی اور دوسروں کو ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کو برقرار رکھنے کے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو ذکیہ جعفری نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
ایک پانچ سال کی بچی کے طور پر مجھے دور سے دکھائی دینے والی بس ایک روشنی یاد ہے،جو جلتے ہوئے مسلمانوں سے اٹھ رہی آگ کی لپٹوں کی روشنی تھی۔
احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے 2002میں ہوئے دنگے میں بڑے پیمانے پر سازش کرنے کے الزام سے اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی اور دوسروں کو ایس آئی ٹی کے ذریعے کلین چٹ دیے جانے کو برقرار رکھنے کی نچلی عدالت کے آرڈر کو چیلنج کرنے والی […]
گجرات میں سال 2002 میں ہوئے سانحہ میں سابق وزیر کوڈنانی کی جانب سے بطور گواہ پیش ہوئے بی جے پی صدر امت شاہ۔ احمد آباد/نئی دہلی : سال 2002 میں نرودا گام میں ہوئے سانحہ میں گجرات کی سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر مایا کوڈنانی […]