اروند پن گڑھیا

نیتی آیوگ کے سابق نائب صدر اروند پن گڑھیا (فوٹو : پی ٹی آئی)

ہمارے مفاد میں ہے آئی سی ای پی، باہر رہے تو نہیں آئے‌ گی کوئی ملٹی نیشنل  کمپنی: اروند پن گڑھیا

اگست 2017 میں نیتی آیوگ سے استعفیٰ دینے والے اروند پن گڑھیا نے کہا کہ آپ آر سی ای پی سے باہر نہیں رہ سکتے ہیں کیونکہ اس کا مطلب ہوگا کہ ہم جو بھی ان 15 ممالک کے بازاروں میں برآمد کریں‌گے ان پر بھاری فیس لگے‌گی۔ وہیں، وہ بنا کسی روک-ٹوک‌کے اپنا سامان برآمد کریں‌گے۔ اس سے ہمارے برآمد کنندگان کو بہت نقصان ہوگا۔

فوٹو: رائٹرس

اکانومسٹ سرجیت بھلا نے وزیر اعظم کی اکانومک ایڈوائزری کاؤنسل سے استعفیٰ دیا

بھلا کا استعفیٰ ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ 15 مہینوں میں 3 اکانومسٹ حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ۔ سب سے پہلے اگست 2017 میں نیتی آیوگ کے پہلے وائس چیئر مین اروند پن گڑھیا نے اپنا عہدہ چھوڑا تھا۔ اس کے بعد جون 2018میں سابق چیف اکانومک ایڈوائزر اروند سبرامنیم نے استعفیٰ دیا اور 10 دسمبر کو آر بی آئی گورنر ارجت پٹیل نے استعفیٰ دیا تھا۔