انڈیا گیٹ

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

یوپی: سی اے اے مخالف مظاہرین کی موت کے دو سال بعد آخرکار این ایچ آر سی نے جانچ شروع کی

اتر پردیش میں سی اے اے کے خلاف دسمبر2019 میں ہوئے احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس نے کئی اضلاع میں مظاہرین پر فائرنگ کی تھی،جس میں 22 مسلمان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ سول سوسائٹی کی متعدد شکایتوں پرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے اب اپنی جانچ شروع کی ہے۔

 پرینکا گاندھی، راہل گاندھی اور ابھشیک منو سنگھوی(فوٹو : ٹوئٹر)

یوپی میں مظاہرین پر ’ظلم وزیادتی‘ کے خلاف کانگریس کا ہیومن رائٹس کمیشن سے جانچ کا مطالبہ

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے ہیومن رائٹس کمیشن کو اتر پردیش میں شہریت ترمیم قانون کےخلاف کی گئی بربریت کے بارے میں31 صفحات کی ایک رپورٹ سونپی اور ثبوت کے طور پر کچھ ویڈیو سونپے۔

علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی

سی اے اے مخالف مظاہروں اور احتجاج کو بدنام کرنے کی بھگوا سازشوں کا سچ 

فیک نیوز راؤنڈ اپ : اسی درمیان دہلی انتخابات کے قریب ان کی ایک تصویر بی جے پی لیڈرمنوج تیواری کے ساتھ عام ہو گئی جس کو شئیر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ شاہی امام بی جے پی کے ہاتھوں بک گئے ہیں اور اپنے ایمان اور ضمیر کا سودا کر بیٹھے ہیں۔

سوموار کو ہوئے اجلاس کے بعد حزب مخالف کے رہنما۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

بیس اپوزیشن پارٹیوں  نے کہا، این آر سی کی مخالفت کرنے والے تمام وزیراعلیٰ این پی آر پر روک لگائیں

کانگریس کی رہنمائی میں سوموار کو ہوئے اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس میں شہریت قانون کو فوراً واپس لینے اوراین آر سی اوراین پی آر پر روک لگائے جانے کی مانگ کرتے ہوئے تجویز منظور کی گئی۔

فوٹو بہ شکریہ: @INCIndia

شہریت ترمیم قانون: متاثرین کے اہل خانہ سے ملنے جارہے راہل اور پرینکا کو میرٹھ پہنچنے سے پہلے پولیس نے روکا

شہریت ترمیم قانون کے خلاف ہو رہے احتجاج اور مظاہرے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے ملنے میرٹھ جا رہے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے شہر کے باہر ہی روک لیا۔

فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر

شہریت ترمیم قانون: بیڑیاں پہن کر سڑک پر اترے پپو یادو، کہا-یہ قانون آئین کی روح پر حملہ ہے

 پپو یادو نے کہا کہ ،سن لیں نتیش-مودی- شاہ آپ کا بینڈ بجانے کو جنتا ہے تیار۔ آپ کا ہندو مسلم کا ایجنڈہ ہونے والا ہے بےکار۔ نئی دہلی : شہریت ترمیم قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج اوربند کی حمایت میں  جن ادھیکار پارٹی کے چیف اور […]

فوٹو: پی ٹی آئی

شہریت ترمیم قانون: پپو یادو کا دعویٰ، مظاہرہ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے کیا گیا نظر بند

بہار کی جن ادھیکار پارٹی کے صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو کے گھر میں نظر بند کیے جانے کے دعویٰ پر پر پٹنہ پولیس نے کہا کہ ان کو گھر کے اندر نظر بند نہیں کیا گیا بلکہ یہ امن کی بحالی اور سکیورٹی کے لحاظ سے احتیاط کے طور پر اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔

سونیا گاندھی (فوٹو بہ شکریہ : فیس بک / کانگریس)

شہریت ترمیم قانون: سونیا کی قیادت میں صدر جمہوریہ سے اپوزیشن کی ملاقات، کہا-اس قانون کو واپس لیا جائے

سونیا گاندھی نے مودی سرکار کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اس ایکٹ کونافذ کرنے کے لیے عام لوگوں اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، جوکامیاب نہیں ہوگی۔