ایئر انڈیا

علامتی فوٹو (فوٹو : رائٹرس)

بھارتیہ مزدور سنگھ  نے ایئر انڈیا بیچنے کی مخالفت کی، حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا

مرکزی حکومت نے گزشتہ 27 جنوری کو قرض میں ڈوبی ایئر انڈیا کے 100 فیصد شیئر بیچنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 17 مارچ تک ایئر انڈیا خریدنے کے لئے دلچسپی رکھنے والی جماعتوں سے درخواستیں مانگی گئیں ہیں۔ بھارتیہ مزدور سنگھ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے جڑی تنظیم ہے۔

فوٹو: رائٹرس

تنخواہ اور پروموشن سے غیر مطمئن ایئر انڈیا کے 120 پائلٹ نے دیا اجتماعی استعفیٰ

پائلٹوں کا کہنا ہے کہ لمبے وقت سے انتظامیہ کی طرف سے ان کی تنخواہ بڑھانے اور پروموشن کی مانگ پر دھیان نہیں دیا جا رہا ہے، ساتھ ہی کمپنی انہیں اس بارے میں بھروسہ دلانے میں بھی ناکام رہی ہے۔

(فوٹو : رائٹرس)

تیل کمپنیوں کا ایئر انڈیا کو الٹی میٹم-ادائیگی نہیں، تو ایندھن نہیں

انڈین آئل، بھارت پیٹرولیم اور ہندوستان پیٹرولیم نے ایئر انڈیا کو خط لکھ‌کر کہا کہ وہ 18 اکتوبر تک تیل کمپنیوں کے بقائے کی ادائیگی کریں ،نہیں تو چھے گھریلو ہوائی اڈوں پر ایندھن کی فراہمی روک دی جائے‌گی۔

علامتی فوٹو (فوٹو : رائٹرس)

پانچ ہزار کروڑ روپے کے بقایہ کی وجہ سے تیل کمپنیوں نے روکی ایئر انڈیا کی تیل فراہمی

انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پیٹرولیم اور ہندوستان پیٹرولیم نے ایئر انڈیا کے ذریعے 5000 کروڑ روپے کا بقایہ نہیں ادا کرنے پر 22 اگست کو ملک کے 6 ہوائی اڈوں پر ایئر انڈیا کے لئے تیل کی فراہمی روک دی۔

فوٹو: رائٹرس

مرکز کے پاس ایئر انڈیا کا تقریباً600 کروڑ روپے بقایہ: آر ٹی آئی

اقتصادی بحران سے جوجھ رہے ایئر انڈیا کی کل بقایہ رقم کا تقریباً50 فیصدی حصہ یعنی کہ 297.08 کروڑ روپے پی ایم او کے پاس بقایہ ہے۔وزارت دفاع پر 212.19 کروڑ روپے اور وزارت خارجہ پر 66.94 پر کروڑ روپے کا بقایہ ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایئر انڈیا اور وزارت ریل کے  جواب نہیں دینے  پر الیکشن کمیشن ہواناراض

الیکشن کمیشن نے ڈھل مل رویے پر ضابطے کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت ریل اور آئی آر سی ٹی سی کو نوٹس جاری کرکے 4 اپریل تک جواب دینے کو کہا ہے۔

فوٹو: بہ شکریہ ٹوئٹر

ریلوے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، چائے کے کپ پر لکھا ’میں بھی چوکیدار‘

کاٹھ گودام شتابدی ایکسپریس میں سفر کر رہے ایک مسافر کے ذریعے پیپر کپ کی تصویر کے ساتھ کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہونے پر ریلوے نے کہا کہ اس نے کپ ہٹا لیے ہیں اور ٹھیکے دار کو سزا دی ہے۔حال ہی میں ریلوے اور ایئر انڈیا نے اپنے ٹکٹ اور بورڈنگ پاس پر نریندر مودی کی تصویر شائع کی تھی۔

علامتی تصویر، فوٹو: پی آئی بی

ٹکٹوں سے مودی کی تصویر نہیں ہٹانے پر ریل اور وزارت شہری ہوابازی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

الیکشن کمیشن نے سخت لہجے میں کہا ہے کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ خط لکھ کر جواب مانگا ہے کہ کیوں ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد بھی وزیر اعظم مودی کی تصویر ریل ٹکٹوں اور ایئرا نڈیا بورڈنگ پاس سے نہیں ہٹائی گئی۔ […]

وزیر اعظم نریندر مودی(فوٹو : رائٹرس)

راشٹر واد کی آڑ میں سوالوں کو دبایا جا رہا ہے

میڈیا کا ایک بڑا طبقہ، جس کا مذہب اقتدار میں بیٹھے لوگوں سے سوال پوچھنا ہونا چاہیے، گھٹنے ٹیک چکا ہے اور ملک کے کچھ سب سے طاقتور لوگوں نے خاموشی اختیار کرلی ہے، لیکن عام لوگ ایسا نہیں کرنے والے ہیں۔ ان کی آواز اونچے تختوں پر بیٹھے لوگوں کو سنائی نہیں دیتی، لیکن جب وقت آتا ہے وہ اپنا فیصلہ سناتے ہیں۔