بہار اسمبلی انتخاب

وزیر اعلیٰ نتیش کمار۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

کیا کورونا کے دور میں بہار میں انتخاب کرانا لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کرنا نہیں ہے

یہ درست ہے کہ وقت پرانتخاب کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مگر جس ریاست میں وبا کا عالم یہ ہو کہ وزیر اعلیٰ ہی تین مہینے باہر نہ نکلیں، وہاں سات کروڑ رائے دہندگان کے ساتھ ایک ماہ تک انتخابی کارروائی کو جاری رکھنابیماری کے خطرے میں اور اضافہ کا باعث ہوسکتا ہے۔

(فائل فوٹو: رائٹرس)

بہار اسمبلی انتخاب میں پوسٹل بیلٹ سے ووٹ ڈال سکیں گے کورونا متاثر

الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے بتایا کہ بہار انتخاب کو لےکروزارت قانون کے ذریعے الیکشن کمیشن کی تجویز کو منظور کرنے کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق 1961کے ضابطہ27 اے کے تحت کووڈ 19متاثرہ یا متاثرین کا ایک نیا زمرہ بنایا گیا ہے۔