بہار حکومت

Screenshot-162-e1563004289625

بہار: لقوہ سے متاثر 3 بچوں کے باپ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر فیملی کے لئے مانگی مرنے کی اجازت

بہار کے روہتاس ضلع کے دیومنی سنگھ یادو کے تین بچے وقت پر علاج نہ ملنے کی وجہ سے لقوے کا شکار ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت ان کے بچوں کے علاج کا انتظام کر پانے میں ناکام رہی ہے، اس لئے انہوں نے اپنی فیملی کے لئے مرنےکی اجازت مانگی ہے۔

فوٹو بہ شکریہ : اے این آئی

بہار: ریپ کی مخالفت کرنے پر کاؤنسلر نے 2 خواتین کا سر منڈواکر گاؤں میں گھمایا

یہ واقعہ بہار کے ویشالی کا ہے۔ الزام ہے کہ مقامی کاؤنسلر کچھ لوگوں کے ساتھ ایک خاتون کے گھر میں گھسے اور ان کی نوبیاہتا بیٹی سے ریپ کی کوشش کی۔ ان کے احتجاج کرنے پر ماں-بیٹی کا سر منڈواکر گاؤں میں گھمایا۔

فوٹو بہ شکریہ: ویڈیو گریب / اے این آئی

بہار : نہیں ملی سرکاری ایمبولینس، بچےکی لاش کندھے پر لےکر گئے والد

معاملہ بہار کے نالندہ ضلع کا ہے۔ آٹھ سالہ بچےکے والد کا الزام ہے کہ وہ اپنے بچے کو لے جانے کے لئے ایمبولینس کے لئے ہاسپٹل میں چکر لگاتے رہے لیکن ہاسپٹل انتظامیہ کے ذریعے ایمبولینس دستیاب نہیں کرائے جانے پر ان کو مجبوراً اپنے بیٹے کی لاش کندھے پر لاد‌کر گھر لے جانا پڑا۔

فوٹو : پی ٹی آئی

پٹنہ میں مودی کی سنکلپ ریلی: کیوں ’دیش دروہی‘ ہوگئی بہار کی عوام؟

جتنے لوگ ریلی میں جمع ہوئے اس لحاظ سے اس کو فلاپ تو نہیں کہا جا سکتا لیکن یہ ریلی این ڈی اے رہنماؤں کے دعووں کے آس پاس بھی نہیں پہنچی۔ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ صرف نریندر مودی کی ریلی ہی نہیں نتیش کمار اور رام ولاس پاسوان کی بھی ریلی تھی۔

اتوار کو پٹنہ میں سی آر پی ایف انسپکٹر پنٹو کمار سنگھ کی فیملی کا ایک ممبر ان کو خراج عقیدت دیتے ہوئے (فوٹو : پی ٹی آئی)

بہار: مودی کی ریلی میں مصروف رہے وزیر، سی آر پی ایف جوان کی جسد خاکی لینے نہیں پہنچے

جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے انکاؤنٹر میں مرنے والے سی آر پی ایف انسپکٹر پنٹو کمار سنگھ کے چچا سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ پنٹو کو وہ عزت نہیں ملی جو ان کو ریاستی حکومت سے ملنی چاہیے تھی۔ این ڈی اے کا کوئی بھی رہنما وہاں موجود نہیں تھا۔

plasticban_sm

بہار: پلاسٹک کیری بیگ پرپابندی کتنی مؤثر ہوگی؟

پلاسٹک کیری بیگ پر لگی پابندی کتنی کامیاب ہوگی اس تعلق سےپٹنہ سٹی کے پلاسٹک کیری بیگ کے تھوک سپلائر ارجن کمارکاکہناہے کہ شہروں میں اس کا اثرتھوڑابہت ہوگا لیکن اطراف شہراوردیہی علاقوں میں یہ پابندی اثرنہیں دکھلاپائےگی ۔

دیوکی مانجھی یومیہ مزدور ہیں۔  ان کی اقتصادی حالت اچھی نہیں ہے، جس کی وجہ سے جب ان کے بیٹے کو چوڑی فیکٹری میں کام دینے کی بات کہی گئی، تو نہ چاہتے ہوئے بھی وہ تیار ہو گئے۔  (فوٹو : امیش کمار رائے / دی وائر)

بہار کے گیا میں دعووں اور وعدوں کے درمیان بچہ مزدوروں کا پرسان حال کون ہے؟

بہار کا گیا ضلع بھلےہی مذہبی وجوہات سے دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن پچھلے کچھ سالوں میں اس ضلع‎ پر ایک اور تمغہ چسپاں ہو گیا ہے۔ گیا اکلوتا ضلع بن گیا ہے، جہاں کے سب سے زیادہ بچے بچہ مزدور بن‌کر دوسری ریاستوں کی فیکٹریوں میں کام کرنے کو مجبور ہیں۔

Bal-grih

ایک نہیں بہار کے 15اداروں میں ہورہا ہے بچوں کا استحصال

خیر مظفرپور کا واقعہ تو اب حکومت اور انتظامیہ کی نظر میں ہے اور اس پر کارروائی بھی ہوتی دکھ رہی ہے، لیکن ٹی آئی ایس ایس کی جس رپورٹ پر یہ ساری معلومات سامنے آئی تھی اس میں 14 دوسرے بال گریہہ کے اوپر بھی انگلی اٹھائی گئی تھی۔

bihar-rape

بہار: نابالغ سے پرنسپل ،ٹیچر اور طلبا سمیت 18 لوگوں نے 7 مہینے تک کیا گینگ ریپ

بہار کے چھپرا ضلع کے ایک اسکول کی طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ 7 مہینے سے اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا جا رہا ہے اور اس کو بلیک میل بھی کیا جا رہا ہے۔معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد 18 ملزموں میں سے 6 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فوٹو : پی ٹی آئی

 بہار جل رہا ہے اور حاکم وقت  چین کی بنسی بجا رہاہے… 

یہ نفرت اور تشدد، بہاری سماج کو گہرا زخم دینے والا ہے۔ سڑکوں پر اترے لوگوں کے تیور دیکھئے۔ اس تیور میں نفرت کی گرمی دیکھئے۔ ان کی چال، ان کے ہاتھ سے اٹھتی تلوار، ہاکی سٹک اور منھ سے نکلے قول اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔