تبلیٖغی جماعت

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

ممبئی: رمضان میں مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز کی اجازت دینے سے عدالت کا انکار

جنوبی ممبئی کی جمعہ مسجد ٹرسٹ کے ذریعے دائرعرضی میں ٹرسٹ کی ایک مسجد میں پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ بامبے ہائی کورٹ نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رسوم ورواج کو منانا یا اس پر عمل کرنا اہم ہے، لیکن سب سے اہم عوامی نظم اور لوگوں کی حفاظت ہے۔

0207 Srishti.00_27_23_23.Still002

تمل ناڈو: تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہو ئے غیر ملکی شہری حراستی کیمپ میں رہنے کو مجبور

ویڈیو: تمل ناڈو حکومت نے مارچ مہینے میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہوئے ایشیا،یورپ اور افریقی ممالک کے کل 129 غیرملکی شہریوں کو ایک سینٹرل جیل میں رکھا ہے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق، ان کے ساتھ بے حد غیرانسانی سلوک کیاجا رہا ہے، وہیں وکیلوں کا ماننا ہے کہ یہ کارروائی غیرقانونی ہے۔

پوجھل سینٹرل جیل۔ (فوٹوبہ شکریہ: وکی میڈیا کامنس)

تمل ناڈو: کووڈ 19 کے دور میں حراستی کیمپ میں رہنے کو مجبور ہیں 129 غیرملکی شہری

تمل ناڈو حکومت نے مارچ مہینے میں تبلیغی جماعت کےاجتماع میں شامل ہوئے ایشیا، یورپ اور افریقی ممالک کے کل 129غیرملکی شہریوں کو ایک سینٹرل جیل میں رکھا ہے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے، وہیں وکیلوں کا ماننا ہے کہ یہ کارروائی غیرقانونی ہے۔

(فوٹو : رائٹرس)

راجستھان: ہاسپٹل کے اسٹاف کے ذریعے مسلمان مریضوں کی مدد نہ کر نے کا وہاٹس ایپ چیٹ لیک، کیس درج

معاملہ راجستھان کے چورو ضلع کا ہے۔مسلمان مریضوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو لے کراسٹاف کی مبینہ بات چیت لیک ہونے کے بعد شری چند برڈیا روگ ندان کیندر کے ڈائریکٹر سنیل چودھری نے فیس بک پر معافی مانگی ہے۔

ڈاکٹر آرتی لالچندانی۔ (فوٹو: ویڈیوگریب/ٹوئٹر)

یوپی: ڈاکٹر کامتنازعہ ویڈیو سامنے آیا، کہا-تبلیغی جماعت کے ممبر دہشت گرد، جیل میں ڈالا جائے

کانپور کے گنیش شنکر ودیارتھی میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر آرتی لالچندانی کا اپریل میں بنایا گیا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ دہلی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہوئے لوگوں کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرتی نظر آتی ہیں۔ ڈاکٹر آرتی کا کہنا ہے کہ ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

دہلی: کورنٹائن سینٹر میں تبلیغی جماعت کے دو ممبروں کی موت، اقلیتی کمیشن  نے جانچ کی مانگ کی

دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ظفرالاسلام خان نے ایل جی انل بیجل اوروزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کوخط لکھ کر کہا کہ کورنٹائن سینٹر میں وقت پرکھانے کی عدم فراہمی کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

TWBR 17 April.01_41_34_17.Still005

کیا وقت پر کھانا اور دوائی نہ ملنے سے کورنٹائن سینٹر میں ہوئی شخص کی موت؟

ویڈیو: دہلی کے سلطان پوری کورنٹائن سینٹر میں پچھلے ہفتے 59 سالہ محمد مصطفیٰ کی موت ہو گئی۔ وہ پچھلے مہینے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہوئے تھے۔الزام ہے کہ وہ ذیابطیس کے مریض تھے اور وقت پر علاج اور کھانا نہ ملنے سے ان کی موت ہوئی ہے۔

فوٹو: رائٹرس

کورونا وائرس: مسلمانوں کے خلاف فرقہ پرستوں کا نیا ہتھیار

ہندوستان میں جہاں اس وقت پورا ملک لاک ڈاؤن کی زد میں ہے، پولیس نے اس کا فائدہ اٹھا کر چن چن کر ایسے نوجوان مسلمانوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، جو پچھلے کئی ماہ سے شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ میں پیش پیش تھے۔

علامتی تصویر بہ شکریہ: Hush Naidoo on Unsplash

اتر پردیش: ہاسپٹل نے مسلمان مریضوں پر لگائی پابندی، کہا-کورونا جانچ نگیٹو آئی ہو تبھی آئیں

مغربی اتر پردیش کے کینسر ہاسپٹل کے ذریعے اٹھایا گیا یہ قدم نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے ہدایات کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت کسی بھی مریض کو اس کے مذہب یا بیماری کی بنیادی پر علاج سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

جموں کے گوجر برادری کا الزام، تبلیغی جماعت کو لے کر چلی نفرت انگیز مہم کے بعد ہوا بائیکاٹ

جموں میں دودھ کا کاروبار کرنے والے گوجر برادری کا الزام ہے کہ دہلی میں ہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل کئی لوگوں کے کو رونا سے متاثر پائے جانے کے بعد سے ان کو اس سے جوڑکر ‘نفرت انگیز مہم’ چلاتے ہوئے کہا گیا کہ وہ انفیکشن لا رہے ہیں اس لیے ان سے دودھ نہ خریدا جائے۔

بھرت پور کا زنانہ ضلع ہاسپٹل(فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

راجستھان: انتظامیہ نے کہا-مسلمان ہو نے کی  وجہ سے امتیازی سلوک کا الزام ثابت نہیں ہو سکتا

بھرت پور کے اربن امپرومنٹ ٹرسٹ کے سکریٹری امید لال مینا کے ذریعے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر عرفان خان نے کہا کہ ڈاکٹروں نے ذاتی طور پریہ نہیں کہا کہ آپ مسلمان ہیں اور ہم آپ کا علاج نہیں کریں گے۔