دہلی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال

والد مہاویر نروال کے ساتھ نتاشا نروال۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر)

دہلی فسادات: والد کی کووڈ 19 سے موت کے بعد نتاشا نروال کو کچھ شرطوں کے ساتھ ملی ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے اس بات کا نوٹس لیا کہ دہلی فسادات کےمعاملے میں گرفتار کی گئیں نتاشا نروال کی فیملی میں آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے کوئی نہیں ہے۔ پچھلے سال 22 فروری 2020 کو دہلی کے جعفرآبادمیٹرو اسٹیشن کے باہرشہریت قانون کے خلاف ہوئے ایک احتجاج میں حصہ لینے پر 23 مئی2020 کو نروال کو ان کی ایک ساتھی دیوانگنا کلیتا کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

AKI MOno 1 MARCH.00_35_41_03.Still010

دہلی فسادات: موج پور کے دکانداروں کو نقصان کے مقابلے بہت کم معاوضہ ملا

گراؤنڈ رپورٹ: شمال – مشرقی دہلی کے موج پور علاقے میں پچھلے سال ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران تمام دکانوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جتنے نقصان کا دعویٰ کیا تھا، اس سے کافی کم معاوضہ انہیں دیا گیا۔

(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

دہلی فسادات: حکومت کی یقین دہانی کے بعد متاثرین کو ملا 10 فیصدی سے بھی کم معاوضہ

گراؤنڈ رپورٹ:شمال-مشرقی دہلی میں ہوئے دنگوں میں متاثرہ موج پور،اشوک نگر جیسے علاقوں کے55 دکانداروں نے نقصان کی بھرپائی کے لیےکل 3.71 کروڑ روپے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن دہلی سرکار نے اس میں سے 36.82 لاکھ روپے کی ہی ادائیگی کی ہے۔ جودعوے کے مقابلے9.91 فیصدی ہی ہے۔

فروری میں ہوئےتشدد کے دوران موج پور میٹرو اسٹیشن کے پاس تعینات سیکورٹی فورس۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

دہلی: پولیس نے چارج شیٹ میں طاہر حسین کو ’فسادات کا ماسٹر مائنڈ‘ بتایا، وکیل نے کہا-پھنسایا جا رہا ہے

فروری میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے معاملے میں پولیس نے مقامی عدالت میں ہزارصفحات سے زیادہ کی چارج شیٹ دائر کی ہے۔ طاہر حسین کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس ان کے موکل کے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں پیش کر پائی ہے اور انہیں سازش کے تحت پھنسایا جا رہا ہے۔ حسین ملزم نہیں مظلوم ہیں۔

فوٹو: ٹوئٹر@tahirhussainaap

کیا طاہر حسین کے مکان پر لڑکی کے ساتھ انہونی ہوئی؟

فیک نیوز راؤنڈ اپ : دہلی فسادات کے بعد سدرشن نیوز کی ایک رپورٹر نے دعویٰ کیا کہ وہ عام آدمی پارٹی کے کونسلر طاہر حسین کے مکان سے رپورٹ کر رہی ہیں۔ جہاں ان کوکسی خاتون کے جلے ہوئے کپڑے، انڈر گارمنٹس، جلا ہوا پرس وغیرہ ملے ہیں۔ رپورٹر نے دعویٰ کیا کہ یہاں ایک خاتون کو گھسیٹ کر لایا گیا تھا اور اس کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی پھر اس کو قریب کے نالے میں ڈال دیا گیا۔

فوٹو: ٹوئٹر@tahirhussainaap

دہلی فسادات: آئی بی اہلکار کے قتل معاملے میں عآپ سے نکالے گئے کاؤنسلر طاہر حسین گرفتار

عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے کاؤنسلر طاہر حسین کے خلاف آئی بی اہلکار کے قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے، جن کا قتل شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیم قانون کو لےکر ہوئے فسادات کے دوران ہواتھا۔

ادھو ٹھاکرے، فوٹو: پی ٹی آئی

دہلی تشدد: شیو سینا نے کہا، جب راجدھانی جل رہی تھی تب امت شاہ کہیں نہیں دکھے

شیوسینا نے اپنے ماؤتھ پیس ’سامنا‘میں کہاکہ، دہلی پولیس مرکزی وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے لیکن یہ حیران کرنے والا ہے کہ جب 38 لوگوں کی جان چلی گئی اور پبلک ، پرائیویٹ پراپرٹی کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تب امت شاہ کہیں نہیں دکھے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن نے جس افسر پر پابندی لگائی تھی ان کی قیادت میں ہوگی دہلی فسادات کی جانچ، دو ایس آئی ٹی کی تشکیل

دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے تحت بنائی گئی ایس آئی ٹی ٹیموں میں سے ایک کے چیف ڈی ایس پی جوائے ٹرکی ہوں گے جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی راجیش دیو کریں گے۔ یہ دونوں افسران جامعہ اور جے این یو تشددمعاملوں کی بھی جانچ کر رہے ہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

کیجریوال نے ’گارنٹی کارڈ‘ جاری کیا، طلبا کے لیے مفت بس سفر، محلہ مارشلوں کا وعدہ

’کیجریوال کی 10 گارنٹی‘ نام سے جاری کئے گئے کارڈ میں 200 یونٹ تک کی مفت بجلی اسکیم جاری رکھنے، مفت صحت سہولیات، دو کروڑ پودے لگانے، صاف جمنا ندی اور اگلے پانچ سال کے دوران دہلی میں فضائی آلودگی کم کرنے کا وعدہ شامل ہے۔

اروند کیجریوال(فوٹو : پی ٹی آئی)

مرکزی حکومت نے اروند کیجریوال کو ڈنمارک کلائمیٹ چینج کانفرنس میں شامل ہونے کی نہیں دی اجازت

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ تقریباً ڈیڑھ مہینے پہلے درخواست کے باوجود دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ڈنمارک میں ہونے والے سی-40 کلائمیٹ چینج کانفرنس میں شامل ہونے کی منظوری نہیں ملی، جبکہ اسی پروگرام کے لئے مغربی بنگال کے وزیر کو اجازت مل گئی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

دہلی وومین کمیشن کی چیف سواتی مالیوال نے شیئر کیا ریپ ویڈیو، پھر ڈیلیٹ کر مانگی معافی

سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بعد سواتی مالیوال نے کہا کہ ویڈیو شیئر کرنے کا مقصد مجرم کی پہچان کروانا تھا۔حالانکہ، میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دیا ہے اور پولیس سے رپورٹ مانگی ہے۔ اگر میں نے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو معافی مانگتی ہوں۔