ریاستی حکومت

Photo: PTI-Reuters

سپریم کورٹ نے تین کروڑ راشن کارڈ رد کر نے کو بے حدسنگین معاملہ بتایا، مرکز اور ریاستوں  سے مانگا جواب

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اس کومتضاد معاملے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیےکیونکہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ ہم اس پر شنوائی کریں گے۔ مرکز اور ریاستوں کو نوٹس جاری کیے جائیں جن پر چار ہفتے میں جواب دیا جائے۔

1002 Media Bol'.00_31_40_47.Still004

میڈیا بول: ریزرویشن پر سپریم کورٹ، اقتدار اور میڈیا

ویڈیو: گزشتہ جمعہ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ ریزرویشن سروس یا پرموشن میں اختیاری ہے،لازمی نہیں، ریاست اپنی صوابدید سے طے کر سکتی ہے کہ انھیں ریزرویشن دینا ہے یا نہیں۔ اسی مدعے پر سپریم کورٹ کے وکیل کے ایس چوہان، سینئر صحافی اشوک داس اور سینئر صحافی براج سوین کے ساتھ سینئر صحافی ارملیش کی بات چیت۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

سپریم کورٹ نے بھوک سے ہوئی اموات پر سبھی ریاستوں کو نوٹس جاری کیا

جھارکھنڈ کے سمڈیگا میں 2017 میں سنتوشی نامی 11 سالہ ایک بچی کی بھوک کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔اس بچی کی ماں اور بہن نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔فیملی کا کہنا ہے کہ آدھار سے راشن کارڈ لنک نہیں ہونے کی وجہ سے ان کی فیملی کو راشن نہیں دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

کشمیر: قومی شاہراہ پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی، عدالت نے مرکز اور ریاست سے جواب مانگا

پلواما حملے کے بعد گزشتہ 3 اپریل کو جموں و کشمیر حکومت نے لوک سبھا انتخابات کے دوران سکیورٹی فورسز کی آمد ورفت کے مدنظر ہفتے میں دو دن قومی شاہراہ نمبر 44 پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ ایسا قدم کارگل جنگ کے وقت بھی نہیں اٹھایا گیا تھا۔

سپریم کورٹ (فوٹو : رائٹرس)

ایسڈاٹیک وحشیانہ جرم، مجرم کسی طرح کی نرمی کا حق دار نہیں: سپریم کورٹ

ہماچل پردیش میں ہوئے ایک ایسڈ اٹیک کے الزام میں سزا کاٹ چکے دو مجرموں کو متاثرہ کو اضافی معاوضہ دینے کا حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ایسے جرم میں کسی طرح کی نرمی کی گنجائش نہیں ہے۔ متاثرہ کو ایسے حملے سے صدمہ پہنچا ہے اس کی بھرپائی مجرموں کو سزا دینے یا کسی بھی معاوضے سے نہیں کی جا سکتی۔

رانچی ضلع کی چندرا ٹولی گاؤں کی  پنکی دیوی (بیچ میں)کو غذانہیں مل رہی ہے۔ (فوٹو : نیرج سنہا /دی وائر)

جھارکھنڈ : حکومت غذائیت کو لے کر مہینہ منانے میں مصروف، آنگن باڑی میں 4 مہینے سے نہیں پہنچی غذا

جھارکھنڈ کی رگھوبر داس حکومت غذائیت پرزوردے رہی ہے۔ پورا ستمبر غذائیت کے مہینے کے طور پر منایا گیا۔تقریبات کی ہوڑ رہی، وزیر اور افسر لگے رہے، لیکن 4 مہینے سے آنگن باڑی مراکز میں حاملہ خواتین اور بچوں کو غذا نہیں مل پا رہی ہے۔