شینٹی سنگھ

فوٹو: پی ٹی آئی

جموں و کشمیر: دہشت گردانہ معاملے میں گرفتار پولیس افسر کو برخاست کیا گیا

جموں وکشمیر پولیس نے جنوری2020 میں پولیس افسر دیویندر سنگھ کو سری نگر جموں ہائی وے پر ایک گاڑی میں دو دہشت گردوں کے ساتھ پکڑا تھا۔ سنگھ پر این آئی اے نے حزب المجاہدین کی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

جموں وکشمیر: برخاست ڈی ایس پی دیویندر سنگھ سمیت چھ کے خلاف این آئی اے نے چارج شیٹ دائر کی

جموں کی خصوصی عدالت میں این آئی اے نے کہا کہ حساس جانکاریاں حاصل کرنے کے لیے جموں وکشمیر کے برخاست ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو پاکستانی افسروں کے ذریعے تیار کیا گیا تھا اور انہوں نے سرحد پرحزب المجاہدین کے دہشت گردوں کو ہتھیار حاصل کرنے میں مدد کی۔

فوٹو: پی ٹی آئی

حزب المجاہدین کے دہشت گردوں  کے ساتھ پکڑے گئے جموں پولیس کے ڈی ایس پی کو ضمانت ملی

اس سال جنوری میں مبینہ طور پر حزب المجاہدین کے دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کیے گئےجموں وکشمیر کے برخاست ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ذریعے درج ایک معاملے میں 90 دنوں کے اندر چارج شیٹ دائر کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ضمانت ملی ہے۔

دیویندر سنگھ اور افضل گرو، فوٹو: پی ٹی آئی

دیویندر سنگھ سے اوتار سنگھ تک: خون خود دیتا ہے جلادوں کے مسکن کا سراغ

سکیورٹی فورسز والے افضل کو اکثر اٹھا کر اپنے کیمپوں میں لے جایا کرتے تھے، جہاں انہیں ٹارچر کیا جاتا اور بلا وجہ مارا پیٹا جاتا تھا۔ بعد میں یہ کام جموں و کشمیر کے اسپیشل آپریشن گروپ یعنی ایس او جی نے سنبھال لیا۔ ڈی ایس پی ونئے گپتا اور دیویندر سنگھ نے ان کی رہائی کے بدلے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

2001 Media Bol MAster.00_30_29_38.Still002

میڈیا بول: پولیس کا ’گروہ‘ بننا اور دیویندر سنگھ کی گرفتاری

ویڈیو: میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سینئر صحافی ارملیش جموں و کشمیر پولیس میں کام کرنے والے دیویندر سنگھ کی گرفتاری کو لے کر قلمکار اور سینئر صحافی وپل مدگل، دہلی اسکول آف اکانومکس کی اسٹوڈنٹ آکریتی بھاٹیا اور سابق آئی پی ایس وکاس نارائن رائے کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

این ایس اے اجیت ڈوبھال اور دیویندر سنگھ۔ (فوٹو : پی ٹی آئی، السٹریشن:دی وائر)

کشمیری پولیس افسر دیویندر سنگھ کے ٹیرر لنک پر این ایس اے اجیت ڈوبھال سے چند سوالات

ایسے وقت میں جب ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 کاہٹنا دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں فیصلہ کن قدم تھا، تب اگلے مشن پر جا رہےایک وانٹیڈدہشت گرد کے ساتھ سینئر پولیس افسر کے پکڑے جانے پر یقین کرنا مشکل ہے۔

جموں ایئر پورٹ، فوٹو: رائٹرس

ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کی گرفتاری کے بعد سی آئی ایس ایف کو ملی جموں و کشمیر کے ہوائی اڈوں کی سکیورٹی

جموں وکشمیر کے ہوائی اڈوں کی سکیورٹی کا ذمہ اب تک سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس کے پاس تھا۔ایک حالیہ حکم میں جموں وکشمیر کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے یہ ذمہ داری سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کو سونپی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

سال 2001 کے پارلیامنٹ حملہ میں دیویندر سنگھ کے رول کی جانچ ہو سکتی ہے: جموں و کشمیر ڈی جی پی

جموں و کشمیر پولیس کی سفارش کے بعد حزب المجاہدین کے دو دہشت گردوں کے ساتھ پکڑے گئے دیویندر سنگھ کو بہادری کے لیے دیا گیا شیر کشمیر پولیس میڈل بدھ کو ’واپس‘ لے لیا گیا۔ سنگھ کی سروس سے برخاستگی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

Davinder Singh

دیویندر سنگھ کو وزارت داخلہ سے نہیں ملا کوئی بہادری کا تمغہ: جموں و کشمیر پولیس

جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ حزب المجاہدین کے دو دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کئے گئے دیویندر سنگھ کو وزارت داخلہ نے نہیں بلکہ پہلے کی جموں و کشمیر حکومت نے بہادری کے تمغے سے نوازا تھا۔ ایسی خبریں تھی کہ دیویندر سنگھ کو خصوصی خدمات کے لئے گزشتہ سال یومِ آزادی پر پولیس تمغہ سے نوازا گیا تھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

جموں و کشمیر: ڈی سی پی دیویندر سنگھ کے گھر پر ٹھہرے تھے حزب المجاہدین کے دہشت گرد

دہشت گردوں کے ساتھ پکڑے گئے جموں و کشمیر پولیس کے افسر دیویندر سنگھ کو برخاست کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، پوچھ تاچھ کے دوران سامنے آیا ہے کہ سنگھ نے دہشت گردوں کو سرینگر کے ہائی سکیورٹی علاقے میں واقع اپنے گھر میں پناہ دی تھی۔

دیویندر سنگھ اور افضل گرو، فوٹو: پی ٹی آئی

کیا دہشت گردوں کے ساتھ پکڑے گئے پولیس افسر کے تار پارلیامنٹ حملے سے جڑے ہیں؟

پارلیامنٹ حملے کے ملزم افضل گرو نے 2004 میں اپنے وکیل سشیل کمار کو لکھے خط میں کہا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشنس گروپ میں تعینات ڈی ایس پی دیویندر سنگھ نے اسے پارلیامنٹ پر حملے کو انجام دینے والے لوگوں میں سے ایک پاکستانی شہری کو دہلی لے جانے، اس کے لیے فلیٹ کرایے پر لینے اور گاڑی خریدنے کو کہا تھا۔