کشمیری پنڈت

علامتی تصویر، فائل فوٹو: پی ٹی آئی

کیا جموں و کشمیر کا نام بدل کر جموں پردیش رکھا جائے گا؟

کئی افواہوں کے درمیان جس افواہ نے واقعی خوف و ہراس پھیلایا ہے وہ یہ ہے کہ وادی کشمیر کے کل رقبہ 15520مربع کلومیٹر میں سے 8600مربع کلومیٹر پر جموں اور دہلی میں رہنے والے کشمیری پنڈتوں کو بسا کر ایک علیحدہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ تشکیل دیے جانے کی تجویز ہے۔ اس کا نام پنن کشمیرہوگا۔

سرینگر میں کشمیری پنڈتوں کامظاہرہ(فوٹو: شاکر میر)

سرینگر: گھاٹی میں رہنے والے کشمیری پنڈت غیرمعینہ بھوک ہڑتال پر کیوں ہیں

سال 1990کے بعد گھاٹی سے بڑی تعداد میں کشمیری پنڈت ہجرت کر گئے تھے، لیکن کچھ خاندان یہیں رہ گئے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ایسے آٹھ سو سے زیادہ کشمیری پنڈت خاندانوں میں کسی ایک فردکو نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو اب تک پورا نہیں ہوا۔

سندیپ چکرورتی (فوٹو بہ شکریہ : ٹوئٹر)

ہندوستانی سفیر کے اسرائیل کی طرح کشمیری پنڈتوں کو وادی میں بسانے والے بیان پر تنازعہ

امریکہ میں ہندوستانی سفیر سندیپ چکرورتی نے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ کشمیری پنڈت جلدہی وادی لوٹ سکتے ہیں، کیونکہ اگر اسرائیلی لوگ یہ کر سکتے ہیں تو ہم بھی یہ کر سکتے ہیں۔

میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

انتخاب میں لوگوں سے کہہ دیں‌گے کہ یہ 370 کے حمایتی ہیں، تو لوگ جوتوں سے ماریں‌گے: ستیہ پال ملک

جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ اور فون خدمات بند کرنے پر گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ دہشت گردوں اور پاکستان کے لئے یہ زیادہ مفید ہے۔ اس کا استعمال جھوٹ پھیلانے اور ورغلانے کے لئے کیا جاتا ہے۔

فائل فوٹو :رائٹرس

آخر کیوں کشمیری پنڈت کشمیریوں کے ہم قدم نہیں ہیں؟

کشمیریوں نے اقلیت کو کبھی اقلیت نہیں سمجھا بلکہ انہیں ہمیشہ اپنے عزیزوں اور پیاروں کی مانند اپنی محبتوں سے نوازا ہے۔ مگر بد قسمتی یہ رہی کہ جب بھی کوئی تاریخی موڑ آیا‘یہاں کی اقلیت اکثریت کے ہم قدم نہیں تھی۔کیا یہ ممکن نہیں ہے کہ دہلی کے ایوانوں میں نوکر شاہی کو اپنا کعبہ و قبلہ تصور کرنے کے بجائے کشمیری پنڈت ہم وطنوں کے مفادات کا بھی خیال رکھیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپریل 2017 میں جموں  سری نگر ہائی وے پر چینانی اور ناشری کے بیچ  ملک کی سب سے بڑی سڑک سرنگ کا افتتاح کیا تھا۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

اگر نوٹ بندی کی وجہ سے کشمیر میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی تو اتحاد کیوں ٹوٹا؟

وزیر اعظم درجنوں بار کشمیر جا چکے ہیں۔ وہ جب بھی گئے اسکیموں اور وکاس پر بات کرتے رہے جیسے کشمیر کا مسئلہ سڑک اور فلائی اوور کا ہے۔ کشمیر مسئلے کو انہوں نے سولر پاور پلانٹ اور ہائیڈرو پلانٹ کی سنگ بنیاد تک محدود کر دیا۔ ان کی کشمیر پالیسی کیا ہے، کوئی نہیں جانتا۔