گریڈیڈ آٹونومی

علامتی تصویر (فوٹو : پی ٹی آئی)

حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ’ پریشر کوکر ‘میں تبدیل کر رہی ہے 

جس طرح زراعتی شعبے میں قرض سے بڑھتی کشیدگی نے کسان خودکشی کا مسئلہ پیدا کیا، اسکولی تعلیم میں امتحانات اور میرٹ کے دباؤ نے اسکولی طالب علموں میں خودکشی کے رجحان کو جنم دیا، ذہنی دباؤ کی اسی کڑی میں حکومت نے کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں اور اساتذہ کو جھونکنے کی تیاری کر لی ہے۔