2022

(السٹریشن بشکریہ: پکسابے)

ہندوستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح  2022 میں پڑوسی ممالک سے زیادہ رہی: ورلڈ بینک رپورٹ

سال 2022 میں ہندوستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح 23.22 فیصد تھی جو پاکستان (11.3فیصد)، بنگلہ دیش (12.9فیصد) اور بھوٹان (14.4فیصد) سے کہیں زیادہ تھی۔ اسی سال چین میں بے روزگاری کی شرح 13.2 فیصد تھی۔

ریڈ انک ایوارڈپروگرام میں دی وائر کے سدھارتھ وردراجن اور سکنیا شانتا۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر)

قیدیوں کے حقوق اور پیگاسس سے متعلق دی وائر کی رپورٹ کو ملا ریڈ انک ایوارڈ

ممبئی پریس کلب کی جانب سے دیے جانے والے باوقار ریڈ انک ایوارڈز، 2022، کی ویمین امپاورمنٹ اینڈ جینڈرایکولیٹی اور پالیٹکس کے زمرے (پرنٹ) میں دی وائر کی سکنیا شانتا کی جیلوں میں بند ٹرانس جینڈر قیدیوں کی حالت پر کی گئی رپورٹنگ اور سدھارتھ وردراجن کی پیگاسس کے بارے میں کی گئی رپورٹ کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

فوٹو:  رائٹرس

کس کی نمائندگی کرتا ہے ہندوستانی میڈیا

یہ دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ میڈیا، جو جمہوریت کے سب سے زیادہ تسلیم شدہ اداروں میں سے ایک ہے، دلتوں، آدی واسیوں اور دیگر پسماندہ گروہوں کو نہ صرف نیوز رومز میں نوکریاں دینے بلکہ ان کے ایشوز کو بھی جگہ دینے میں ناکام رہا ہے۔

فوٹو:  رائٹرس

ہندوستانی میڈیا میں قائدانہ رول والے تقریباً 88 فیصد عہدوں پر اشرافیہ کا قبضہ: رپورٹ

غیر سرکاری تنظیم ‘آکسفیم انڈیا’ اور نیوز ویب سائٹ ‘نیوز لانڈری’ کی جانب سے اپریل 2021 سے مارچ 2022 کی مدت کے لیےتیارکی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی دھارے کے کسی بھی میڈیا گھرانے میں ایس سی–ایس ٹی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد قائدانہ رول میں نہیں تھے۔

(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

کیا ایگزٹ پول کے نتائج پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے؟

ایگزٹ پول کی شکل میں جو قیاس آرائیاں مشتہر کی جارہی ہیں ان کی سب سے بڑی ٹریجڈی یہ ہے کہ ان میں سے کسی کو بھی اپنے طریقہ کار کی سائنس اور معروضیت پر اتنا یقین نہیں ہے کہ اسے قیاس آرائیوں سے زیادہ کچھ سمجھا جائے۔