activist

بندیشور پاٹھک۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/@SulabhIntl)

ملک میں سلبھ ٹوائلٹ کی بنیاد رکھنے والے سماجی کارکن بندیشور پاٹھک کا انتقال

بہار میں پیدا ہوئے بندیشور پاٹھک نے 1970 میں سلبھ تحریک شروع کی اور اپنی زندگی دستی صفائی (مینول اسکیوینجنگ) کے رواج کو ختم کرنے اور صفائی کے بارے میں بیداری لانے کے لیے وقف کر دی تھی۔ 1991 میں، انہیں ہاتھ سےغلاظت ڈھونے والوں کی آزادی اور بازآبادکاری پر ان کے کام کے لیے پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔

Umar-Khalid

اس ملک میں ہم مسلمانوں کو مجرم مان کر کارروائی کر رہے ہیں: پروفیسر اپوروانند

ویڈیو: جے این یو کے سابق طالبعلم عمر خالد نے شمال–مشرقی دہلی میں پھوٹنے والے 2020 فسادات سے متعلق ایک کیس میں جیل میں 1000 دن پورے کر لیے ہیں۔ حال ہی میں دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند نے ان کی رہائی کی حمایت اور مطالبہ کے لیے منعقدہ میٹنگ میں اپنے خیالات پیش کیے تھے۔

دنتے واڑہ میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے درمیان ایک مظاہرے کے دوران ہڑمے مرکام۔ (تصویر: دیپیندر سوری)

چھتیس گڑھ: سماجی کارکن ہڑمے مرکام جیل سے رہا، پولیس دہشت گردی کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی

چھتیس گڑھ کی معروف سماجی کارکن ہڑمےمرکام کو 9 مارچ 2021 کو دنتے واڑہ میں ایک اجلاس کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف پرتشدد نکسلی حملے اورقتل جیسے پانچ مقدمات درج کیے گئے تھے۔ تقریباً دو سال قید میں رہنے کے بعد وہ رہا کی گئی ہیں۔ اب تک وہ چار مقدمات میں بری ہو چکی ہیں جبکہ ایک مقدمہ زیر التوا ہے۔

10 جون 2022 کو الہ آباد میں مظاہرین کے ساتھ ریپڈ ایکشن فورس کی جھڑپ۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

الہ آباد: نوجوانوں سے خالی اٹالے کی گلیوں کو انصاف کا انتظار ہے …

انصاف کا اصول ہے کہ ،سو مجرم بھلے ہی چھوٹ جائیں، لیکن ایک بھی بے قصور نہ پکڑا جائے، لیکن الہ آباد کے اٹالہ میں پتھر بازی کے بعد بڑے پیمانے پر کی گئی گرفتاریوں میں انصاف کے اس اصول کو الٹ دیا گیا ہے۔

الہ آباد میں 10 جون کو تشدد کے بعد 12 جون کو انتظامیہ نے جاوید محمد کے گھر کو مسمار کر دیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تشدد کے کلیدی  سازش کار تھے۔ (تصویر: رائٹرس)

پیغمبر پر تبصرہ : الہ آباد میں ہوئے مظاہروں کے لیے جاوید محمد پر این ایس اے لگایا گیا

پیغمبر اسلام کے بارے میں تبصرے کے خلاف 10 جون کو الہ آباد میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے رہنما اور سی اے اے مخالف مظاہروں میں شامل رہے جاوید محمد کو اتر پردیش پولیس نےگرفتار کیا تھا۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ جب پولیس ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت اکٹھا کرنے میں ناکام رہی تو اس نے این ایس اے لگا دیا۔

سہارنپور میں بلڈوزر کے ذریعے توڑے گئے  مکان کا کچھ حصہ۔ (تصویر: اسپیشل ارینجمنٹ)

سہارنپور تشدد: ملزمین کو موصول ہوئے گھر توڑے جانے کے نوٹس، متاثرین نے کہا – انتقامی کارروائی

بی جے پی لیڈروں کی جانب سے پیغمبر اسلام پر تبصرہ کرنے کے بعد منعقد مظاہرے کے دوران سہارنپور میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات میں ملزم بنائے گئے افراد کے اہل خانہ کو گھر توڑے جانے سے متعلق نوٹس مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نوٹس کا 10 جون یعنی تشدد کے دن ہی جاری ہونا ان پر سوال کھڑے کرتا ہے۔

SV Apoorvanand.00_29_33_19.Still002

کیا حکومت ہی ملک میں انارکی پھیلا رہی ہے؟

ویڈیو: اگنی پتھ سے لے کر سی اے اے، زرعی قانون اور نوٹ بندی کی وجہ سے ملک میں احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں مودی کی حکومت کے بارے میں دی وائر کے بانی ایڈیٹر سدھارتھ وردراجن اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند کی بات چیت۔

سی جے آئی این وی رمنا۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

سابق نوکرشاہوں نے یوپی کے ’بلڈوزر جسٹس‘ کو ختم کرنے کے لیے سی جے آئی سے مداخلت کی اپیل کی

سابق نوکر شاہوں کے کانسٹی ٹیوشنل کنڈکٹ گروپ نے ملک کے چیف جسٹس کے نام ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ مسئلہ اب صرف مقامی سطح پر پولیس اور انتظامیہ کی ‘زیادتیوں’ کا نہیں ہے بلکہ یہ حقیقت یہ ہے کہ قانون کی حکمرانی ہے، قانونی کارروائی اور’قصوروار ثابت نہ ہونے تک بے قصور ماننے’کے نظریہ کو بدلا جا رہا ہے۔

مولانا ارشد مدنی۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

جمیعۃ نے انتظامیہ پر مذہب کی بنیاد پر مظاہرین کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگایا

جمعیۃ علماء ہند ارشد مدنی گروپ نے کہا کہ مظاہرہ کرنا ہر ہندوستانی شہری کا جمہوری حق ہے،لیکن موجودہ حکمرانوں کے پاس اس کے لیےدو پیرامیٹرز ہیں۔ مسلم اقلیت احتجاج کرے تو ناقابل معافی جرم، لیکن اگر اکثریتی طبقہ سڑکوں پر آکر پرتشدد کارروائیاں کرے تو انہیں منتشر کرنے کے لیے ایک ہلکا لاٹھی چارج بھی نہیں کیا جاتا۔

الہ آباد میں جاوید محمد کا گھر منہدم کرتا شہری انتظامیہ کا بلڈوزر ۔ (تصویر: رائٹرس)

بلڈوزر پر سوار ہندوستان تیزی سے ہندو فسطائیت کی راہ  پرگامزن  ہے

پہلے مسلمانوں کو سزا دینے کے لیے قتل عام کیا جاتا تھا، بھیڑ ان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالتی تھی، ان کو نشانہ بناکر قتل کیا جاتا تھا، وہ حراستوں اورفرضی انکاؤنٹر میں مارے جاتے تھے یا جھوٹے الزامات میں قید کیے جاتے تھے۔ اب ان کی جائیدادوں کو بلڈوز سے منہدم کردینا اس فہرست میں شامل ایک نیا ہتھیار ہے۔

Arfa-Justice-Govind-Mathur

یوپی حکومت کی توڑ پھوڑ مکمل طور پر غیر قانونی، معاوضہ ملنا چاہیے: ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس

دی وائر سے بات چیت میں الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے جسٹس گووند ماتھر نے کہا کہ جیسا اتر پردیش میں چل رہا ہے، ایسا ہی چلتا رہا تو قانون یا پولیس کی ضرورت نہیں رہے گی۔ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ من مانا ہے۔

آفرین فاطمہ کے گھر کے باہر سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری موجودگی کے درمیان ایک جے سی بی بلڈوزر۔ (فوٹو کریڈٹ: ٹوئٹر/ابو شیزو)

الہ آباد تشدد: اسٹوڈنٹ ایکٹوسٹ آفرین فاطمہ کا گھر توڑے جانے کی مذمت

اتر پردیش انتظامیہ نے جے این یو کی اسٹوڈنٹ آفرین فاطمہ کے والد اور ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے رہنما جاوید محمد کے الہ آباد واقع گھر کو بلڈوز چلا کرزمین دوزکر دیا تھا۔ پولیس نے یہ قدم جاوید کو 10 جون کو شہر میں ہوئے احتجاجی مظاہروں کا ‘ماسٹر مائنڈ’ قرار دینے کے بعد اٹھایا تھا۔ مذکورہ مظاہرہ بی جے پی لیڈروں کے پیغمبر اسلام کے بارے میں تبصرے کے بعد ہوا تھا۔

3103. NSC.00_39_52_14.Still027

’آدی واسیوں کو جتنا انگریزوں نے نہیں مارا، آزادی کے بعد اس سسٹم نے مارا ہے‘

ویڈیو: مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع کے ایٹاپلی تعلقہ کے سورج گڑھ میں لوہے کی کان کنی کے منصوبے کو رد کرنے کے مطالبے کو لے کر آدی واسی کئی سالوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ آدی واسیوں کے حقوق پر کام کرنے والے کارکن اور وکیل لالسو نگوٹی کا کہنا ہے کہ اس ضلع میں اس طرح کے کئی اور کان کنی کے منصوبے مجوزہ ہیں، جوپانی ، جنگلات اور زمین کو تباہ کرنے کے باعث ہوں گے۔

کملا بھسین۔ (السٹریشن:پری پلب چکرورتی/دی وائر)

کملا بھسین: سرحد پر بنی دیوار نہیں، اس دیوار پر پڑی دراڑ …

حقوق نسواں کی علمبردارکملابھسین اپنی سادگی اور صاف گوئی سےکسی بھی مسئلہ کےاندرون تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی تھیں۔انہوں نے ماہرین تعلیم اورحقوق نسواں کے علمبرداروں کےدرمیان جس سطح کی عزت حاصل کی، وہ سماجی کارکنوں کے لیےعام نہیں ہے۔ان کے لیے وہ ایک آئی-کان تھیں،تانیثی ڈسکورس کو ایک نئے نظریے سے برتنے کی ایک کسوٹی تھیں۔

کملا بھسین۔ (فوٹو بہ شکریہ: Tanveer Shehzad, White Star/Herald)

حقوق نسواں کی علمبردار اور معروف سماجی کارکن کملا بھسین نہیں رہیں

ہندوستان اورجنوب ایشیائی خطے میں تحریک نسواں کی علمبردار رہیں 75 سالہ کملا کا سنیچر کوانتقال ہو گیا۔ وہ صنفی مساوات ،تعلیم ، غریبی کے خاتمے،انسانی حقوق اور جنوبی ایشیا میں امن کے مسئلوں پر 1970 سے مسلسل سرگرم تھیں۔

باندرہ واقع کراچی سوئٹس(فوٹو: اےاین آئی)

شیوسینا کارکن نے ’کراچی سوئٹس‘ کے مالک کو دکان کا نام بدلنے کو کہا

ممبئی کے باندرہ ویسٹ واقع دکان کا معاملہ۔ شیوسینا کے سینئررہنما اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے راؤت نے کہا کہ کراچی بیکری اور کراچی سوئٹس ممبئی میں 60 سالوں سے ہیں۔ ان کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ پارٹی کا رخ نہیں ہے۔

فائل فوٹو: رائٹرس

ہم جنس پرستوں کی علمبردار فلس لیوں چل بسیں

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شادی کرنےوالے سب سے پہلے ہم جنس پرستوں میں فلس لیوں اور اور ان کی مرحوم اہلیہ بھی شامل تھیں۔ تقریبا پچاس برس تک ہم جنس پرستوں کے لیے مہم چلانے والی فلس لیوں کا 95 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔