کنڑ ایکٹر چیتن کمار نے سوموار کو ایک ٹوئٹ میں’ہندوتوا جھوٹ پر بنا ہے’ لکھتے ہوئے کہا تھاکہ اسے سچائی سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ اس ٹوئٹ کے خلاف بجرنگ دل کے ایک رکن کی شکایت پر چیتن کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
تمل ناڈو کے اریالر ضلع کا معاملہ۔ پادری نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ وی ایچ پی لیڈر متھویل نے ان سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ پادری کے مطابق ، ایسا نہ کرنے پر متھویل نے انہیں اسکول کے بچوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگا کر بدنام کرنے کی دھمکی دی تھی۔
واقعہ سنبھل کے بدھ نگر کھنڈوا گاؤں کا ہے، جہاں 11 مارچ کو ثانوی تعلیم کی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) گلاب دیوی ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں۔ یہاں ایک مقامی صحافی سنجے رانا نے ان سے گاؤں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں سوال کیا۔ اس کے بعد بی جے وائی ایم لیڈر کی شکایت پر رانا کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مرنے والے کی شناخت سیوان ضلع کے حسن پور گاؤں کے رہنے والے 56 سالہ نسیم قریشی کے طور پر ہوئی ہے۔اہل خانہ نے پولیس پر ملزمان کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔
ویڈیو: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری کو شراب پالیسی میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ دی وائر کی ٹیم نے اس معاملے میں دہلی کے لوگوں سے ان کی رائے جانی۔
حالیہ مہینوں میں عام آدمی پارٹی کی حکمت عملی ‘ایکلا چلو’ میں تبدیلی آئی ہے، اور اروند کیجریوال نے کئی اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔ ان میں کانگریس کے ساتھ اتحادمیں شامل جماعتوں کے لیڈر بھی شامل ہیں۔
مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر راجہ پٹیریا کے بیان پر جہاں بی جے پی نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، وہیں کانگریس نے پٹیریا کو وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا ہے۔ اس دوران پیٹریا نے دعویٰ کیا کہ انہیں غلط سمجھا گیا۔
ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن ڈیرک اوبرائن نے بتایا کہ موربی پل حادثے پر ساکیت گوکھلے کے ٹوئٹ کو لے کر جھوٹامعاملہ بنا کر احمد آباد سائبر سیل میں کیس درج کیا گیا۔ اس سے ترنمول کانگریس اور اپوزیشن کو چپ نہیں کرایا جا سکتا۔ بی جے پی سیاسی انتقام کو ایک الگ سطح پر لے جا رہی ہے۔
دہلی کی اینٹی کرپشن برانچ کے ذریعےدہلی وقف بورڈ کے کام کاج میں مبینہ مالی خرد برد اور بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات سنگین نہیں ہیں۔
دہلی کی اینٹی کرپشن برانچ نے دہلی وقف بورڈ کے کام کاج میں مبینہ مالی خرد برد اور دیگر بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو طلب کیا تھا۔ خان بورڈ کے چیئرمین ہیں۔ پارٹی نے خان کا دفاع کیا ہے اور ان کی گرفتاری کو بی جے پی کی سازش قرار دیا ہے۔
مشکوک نوجوان کے پاس سے 8 گرینیڈ اور 60ہزار روپے بر آمد ہوئے ہیں۔نوجوان کی پہچان پلواما ضلع کے اونتی پورا کے باشندہ عرفان وانی کے طور پر کی گئی ہے ۔
اس معاملے میں آرگنائزر راجہ خان، ڈی جے پلیئر آشیش کمار سمیت 8لوگوں اور تقریباً 20 نامعلوم لوگوں کو ملزم بنایا گیا۔اب تک 8 لوگوں کی گرفتاری ہو چکی ہے۔