Artist

نصیر الدین شاہ۔ (تصویر: یوٹیوب ویڈیو گریب)

پروپیگنڈہ فلموں سے لڑنے کا واحد طریقہ اداکاروں کا بولنا ہے: نصیر الدین شاہ

مشہور اداکارنصیر الدین شاہ نے کہا کہ شدت پسندی اور پروپیگنڈہ کے لیے بنائی جانے والی فلموں سے لڑنے کا واحد طریقہ اداکاروں کا بولنا ہے۔اگرچہ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہت سے ایکٹر ایسا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

(فوٹو بشکریہ : آرٹسٹ یونائٹ انڈیا)

فلمسازوں اور سائنس دانوں کے بعد 600 سے زیادہ تھیٹر فنکاروں نے کی بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل

ایک مشترکہ بیان میں ان فنکاروں نے کہا کہ بی جے پی وکاس کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی لیکن ہندوتوا کے غنڈوں کو نفرت اور تشدد کی سیاست کی کھلی چھوٹ دے دی۔ سوال اٹھانے، جھوٹ اجاگر کرنے اور سچ بولنے کو ملک مخالف قرار دیا جاتا ہے۔ ان اداروں کا گلا گھونٹ دیا گیا، جہاں عدم اتفاق پر بات ہو سکتی تھی۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

ملک کے 100 سے زیادہ فلمسازوں نے کی بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل

فلمسازوں کا کہنا ہے کہ ماب لنچنگ اور گئورکشا کے نام پر ملک کو فرقہ پرستی کی بنیاد پر بانٹا جا رہا ہے۔ کوئی بھی شخص یا ادارہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتاہے تو ان کو ملک مخالف یا غدار قرار دیا جاتا ہے۔

کرن آچاریہ کی بنائی گئی ہنومان کی تصویر ان کی روایتی امیج سے الگ تاثر  پیش کرتی ہے(فوٹو: amazon.com )

’وزیر اعظم نے جس ہنومان کی تعریف کی ہے وہ ہندتووادی امیج کے ساتھ فٹ بیٹھتی ہے‘

بھگوا اور کالے رنگ سے بنی ہنومان کی تصویر ، جس میں ان کی بھنویں تنی ہوئی ہیں اور تیوریاں چڑھی ہوئی ہیں۔ ہندو گرنتھوں سے الگ موجودہ تصویرخود ساختہ ہندتووادی مرد کی امیج کے ساتھ فٹ بیٹھتی ہے۔