Arun Jaitley

جسٹس ایس اے نذیر، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور آنجہانی بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی۔ (تصویر: پی ٹی آئی/سپریم کورٹ کی ویب سائٹ)

جب بی جے پی لیڈروں نے ریٹائرڈ ججوں کی فوری تقرری پر سوال اٹھائے تھے …

سال 2012 میں آنجہانی بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر قانون ارون جیٹلی نے ایک پروگرام میں ریٹائرمنٹ کے بعد ججوں کی تقرری کے چلن پرسوال اٹھائے تھے۔ اسی تقریب میں موجود بی جے پی کے اس وقت کے صدر نتن گڈکری نے کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد (تقرری سے پہلے) دو سال کا وقفہ ہونا چاہیے ورنہ حکومت عدالتوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے اور ایک آزاد، غیر جانبدار عدلیہ کبھی بھی حقیقت نہیں بن سکے گی۔

علامتی فوٹو: رائٹرس

کسانوں کے احتجاج  اور مظاہروں کے بیچ وزارت خزانہ نے پیش کی تھی زراعت سے متعلق اسکیموں کے بجٹ میں تخفیف کی تجویز

خصوصی رپورٹ:جس وقت کسانوں کااحتجاج شروع ہوا، اس وقت وزارت خزانہ نے زراعت سے متعلق قومی غذائی تحفظ مشن، سینچائی، قومی زرعی ترقیاتی اسکیم جیسے کئی اہم منصوبوں کے بجٹ کو کم کرنے کو کہا تھا۔ محکمہ اخراجات نے ریاستوں کو دال مختص کرنے والی اسکیم کووزارت زراعت کے بجٹ میں شامل کرنے پر سوال اٹھائے تھے۔

لال کرشن اڈوانی(فوٹو بہ شکریہ: یوٹیوب)

کیا اڈوانی نے موجودہ بی جے پی کا موازنہ ایمرجنسی والی کانگریس سے کیا ہے؟

بی جے پی کے بانی نے مخالفین کو اینٹی نیشنل کہنے پر اعتراض کیا ہے، جو مودی-شاہ کی حکمت عملی اور مہم کا اہم حصہ رہا ہے۔ ایسا ہی کچھ لال کرشن اڈوانی نے 1970 کی دہائی کے وسط میں ایمرجنسی کے وقت جیل میں بند ہونے کے دوران بھی لکھا تھا۔

فوٹو بہ شکریہ: دی کارواں

کارواں میگزین کا دعویٰ، یدورپا نے بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کو 1000کروڑ روپے دیے

میگزین نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدو رپا کی ایک ڈائری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ارون جیٹلی اور نتن گڈکری کو 150 کروڑ روپے ، راجناتھ سنگھ کو 100 کروڑ روپے ، لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کو 50 کروڑ روپے دیے گئے ۔ اس کے علاوہ 250 کروڑ روپے کی ادائیگی ججوں کو کی گئی ۔

فوٹو: ٹوئٹر

بی جے پی سے برخاست کیرتی آزاد کانگریس میں شامل ، بولے-’گھر واپسی ہوئی‘

کیرتی آزاد نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر جمہوریت کا فقدان ہے ، میں نے 26 سال تک بی جے پی کی خدمت کی لیکن جب سے یہ حکومت بنی تب سے ان کا اصلی چہرہ سامنے آنے لگا ۔ میں اپنے والد کی پارٹی میں آیا ہوں ، میں نے گھر واپسی کی ہے۔؎

میہل چوکسی (فوٹو کریڈٹ: گیتانجلی جویلس)

کانگریس کا الزام ،میہل چوکسی نے ارون جیٹلی کے بیٹی داما د کی فرم کو کیا تھا ہائر،پیش کیے دستاویز

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے الزام لگایا کہ میہل چوکسی کے بھاگنے کے بعد فرم نے پیسے لوٹائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کس بنا پر وزیر خزانہ کی بیٹی اور داماد کے لاء فرم کو ہائر کیا گیا تھا۔

Photo: Reuters

رافیل ڈیل پر  بی جے پی کےدعوے اورامت شاہ کے متعلق  انڈین ایکسپریس کی خبر  کا سچ 

بی جے پی نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا ہے اور ملک کو گمراہ کیا ہے۔دراصل 2012 میں ایک معاہدہ ضرور ہوا تھا لیکن اس میں معاہدہ کی ساجھے دار کمپنی ریلائنس انڈیا لمیٹڈ (RIL)تھی۔ریلائنس انڈیا لمیٹڈ کے سربراہ مکیش امبانی ہیں۔

فوٹو: منیزہ حفیظی

کیا ڈسالٹ بنا دباؤ کے ایسی کمپنی کو پارٹنر بنائے گی جس کا کوئی تجربہ نہ ہو: ارون شوری

رافیل ڈیل کو لے کر فرانس کے سابق صدر فرانسوا اُولاندکے بیان ، سنگھ کے سہ روزہ پروگرام میں موہن بھاگوت کا بیان اور میڈیا کے رول پر سینئر رہنما ارون شوری سے دی وائر کے بانی مدیر ایم کے وینو کی بات چیت۔

وجے مالیا (فوٹو : پی ٹی آئی)

سی بی آئی نے خط لکھ‌کر کہا تھا؛مالیا کے بارے میں چپ چاپ بتائیں، حراست میں لینے کی ضرورت نہیں

23 نومبر 2015 کو سی بی آئی کو یہ جانکاری دی گئی تھی کہ وجے مالیا 24 نومبر کو دہلی آ رہے ہیں اور 24 نومبر کو ہی سی بی آئی نے ممبئی پولیس کو خط لکھ‌کر کہا کہ مالیا کو حراست میں نہ لیا جائے۔

وزیر خزانہ ارون جیٹلی، فنانس سکریٹری ہنس مکھ ادھیا اور وزیر اعظم نریندر مودی (فوٹو : رائٹرس / پی ٹی آئی / پھلیکر)

خاص رپورٹ : فنانس سیکرٹری کو دیوالی پر’ تحفے ‘ میں ملے سونے کے بسکٹ پر کیوں اٹھ رہے ہیں سوال

فنانس سیکرٹری ہنس مکھ ادھیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قیمتی تحفہ توشہ خانہ بھجوا دیا تھا، لیکن وہ یہ نہیں بتا پائے کہ انہوں نے اس بارے میں جانچ‌کے حکم کیوں نہیں دئے۔

Photo: PTI

بینک قرض کی ہیراپھیری کے معاملے میں’ نیو انڈیا‘میں کچھ نہیں بدلا

چاہے ہیراکاروبار کا معاملہ ہو یا بنیادی ڈھانچوں کے کچھ بڑے منصوبے، کام کرنے کا طریقہ ایک ہی رہتا ہے-منصوبے کی لاگت کو بڑھاچڑھاکر دکھانا اور بینکوں اور ٹیکس دہندگان کا زیادہ سے زیادہ پیسہ اینٹھنا۔