Barabanki Police

اسد الدین اویسی، فوٹو : پی ٹی آئی

اتر پردیش: اسدالدین اویسی اور تقریب کے منتظمین کے خلاف بارہ بنکی میں ایک اور معاملہ درج

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی اتر پردیش میں اگلے سال ہونے وال اسمبلی انتخابات کےمدنظر بارہ بنکی میں منعقد ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ اویسی اور اس تقریب کے منتظمین کے خلاف ک کووڈ-19 گائیڈلائن کی خلاف ورزی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثرنے کے الزام میں معاملہ درج کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد قومی پرچم کی توہین کو لےکر ایک اور معاملہ درج کیا گیا ہے۔

(السٹریشن: پی ٹی آئی/دی وائر)

یوپی پولیس ایف آئی آر معاملہ: دی وائر کو عبوری راحت

سپریم کورٹ نے دی وائر کو چلانے والےادارے‘فاؤنڈیشن فار انڈیپنڈنٹ جرنلزم ’اور اس کےتین صحافیوں کے خلاف اتر پردیش میں درج ایف آئی آر کو رد کرانے کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کے پاس جانے کے لیے کہا اور انہیں گرفتاری سے دو مہینے کاتحفظ فراہم کیا ۔

نیوزلانڈری کی رپورٹر ندھی سریش۔

یوپی: رپورٹر کے خلاف ایف آئی آر پر نیوز لانڈری نے کہا-صحافیوں کو ڈرانے کی کوشش

نیوز ویب سائٹ نیوزلانڈری کی رپورٹر ندھی سریش کے خلاف یہ ایف آئی آر نیوز18کے صحافی دیپ شریواستو کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔ندھی کی ایک رپورٹ میں یوپی کی ایک خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ان کے مذہب تبدیل کرنے کے سلسلےمیں خبر بنانے کو لےکر دیپ نے انہیں دھمکایا اور پیسے لیے۔

منہدم کیے جانے سے پہلے بارہ بنکی کی مسجد۔ (فوٹو: ا سپیشل ارینجمنٹ)

بارہ بنکی: یوپی پولیس نے دی وائر اور اس کے صحافیوں کے خلاف 14مہینوں میں چوتھی ایف آئی آر درج کی

اتر پردیش پولیس نے بارہ بنکی میں غیر قانونی طور پر ایک مسجد کو منہدم کرنے کی رپورٹ کو لےکرجمعرات کی شب دی وائر اور اس کے دو صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔مسجد کو مبینہ طور پر مقامی انتظامیہ کے ذریعے گزشتہ مئی میں منہدم کیا گیا تھا، جس کی خبر ہندوستان اور بیرون ملک میں دی وائر سمیت کئی دیگر میڈیا اداروں نے شائع کی تھی۔

بارہ بنکی میں پولیس افسر سے سوال پوچھنے والی طالبہ

اناؤ معاملے میں پولیس سے سوال پوچھنے والی طالبہ کے والدین خوف زدہ، لڑکی کو اسکول بھیجنا بند کیا

اتر پردیش میں بارہ بنکی کے ایک اسکول کی طالبہ نے خواتین کی حفاظت کو لےکر پولیس افسر سے پوچھا تھا کہ کیا گارنٹی ہے کہ کچھ غلط ہونے کے خلاف شکایت کرنے پر میں محفوظ رہوں‌گی اور میرا ایکسیڈنٹ نہیں کرا دیا جائے‌گا۔