Bihar Chief Minister Nitish Kumar

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار (فوٹو : پی ٹی آئی)

بہار سرکار کا فرمان، احتجاج یا سڑک جام میں شامل ہو ئے تو نہیں ملے گی سرکاری نوکری

نتیش سرکار کی جانب سے جاری ایک آرڈر میں احتجاج یا سڑک جام کرنے والوں کو سرکاری نوکری اور ٹھیکوں سےمحروم رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔ اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو نے اس پر کہا کہ نتیش کمار مسولنی اور ہٹلر کو چیلنج دے رہے ہیں۔ نوکری بھی نہیں دیں گے اور احتجاج بھی نہیں کرنے دیں گے۔

نتیش کمار(فوٹو: پی ٹی آئی)

بہار سرکار کے خلاف سوشل میڈیا پر قابل ’اعتراض‘ تبصرہ کرنا اب سائبر کرائم

بہارپولیس نے ریاست کے سکریٹریوں سے ایسے معاملے جہاں سوشل میڈیا کے ذریعےلوگوں اوراداروں کی جانب سےسرکار پر ناپسندیدہ تبصرہ کیا گیا ہو ان کے نوٹس میں لانے کی گزارش کی ہے تاکہ سائبرکرائم کےتحت متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی کی جائے۔

فوٹو: رائٹرس

این آر سی-این پی آر کی مخالفت کے بعد سی اے اے کی حمایت میں کیوں ہیں نتیش کمار؟

ویڈیو: شہریت ترمیم قانون ، این آر سی اور این پی آر کو لے کر پورے ملک میں سخت مخالفت ہوئی ہے۔ کئی ریاستوں نے سی اے اے کے خلاف تجویز پاس کی ہے اور این آر سی نافذ نہ کرنے کی بات کہی ہے۔ لیکن بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کماراین آر سی- این پی آر سے انکار کر رہے ہیں، پر سی اے اے کی حمایت میں ہیں۔اس بارے میں جے ڈی یو کے سابق جنرل سکریٹری پون ورما سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

فوٹو: پی ٹی آئی

سشیل مودی نے بہار میں این پی آر کے لیے تاریخ کا اعلان کیا، جے ڈی یو کی بھی حمایت

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل مودی نے مغربی نگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور کیرل کے وزیراعلیٰ پی وجین کو چیلنج دیا کہ وہ سی اےاے اور این پی آر نافذ نہ کریں، اگر وہ ایسا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وزیر اعلیٰ سی اے اے اور این پی آر نافذ کرنے سے انکار نہیں کر سکتا، چاہے وہ ان کے خلاف کیوں نہ ہو۔

Screenshot-162-e1563004289625

بہار: لقوہ سے متاثر 3 بچوں کے باپ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر فیملی کے لئے مانگی مرنے کی اجازت

بہار کے روہتاس ضلع کے دیومنی سنگھ یادو کے تین بچے وقت پر علاج نہ ملنے کی وجہ سے لقوے کا شکار ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت ان کے بچوں کے علاج کا انتظام کر پانے میں ناکام رہی ہے، اس لئے انہوں نے اپنی فیملی کے لئے مرنےکی اجازت مانگی ہے۔

فوٹو بہ شکریہ: ویڈیو گریب / اے این آئی

بہار : نہیں ملی سرکاری ایمبولینس، بچےکی لاش کندھے پر لےکر گئے والد

معاملہ بہار کے نالندہ ضلع کا ہے۔ آٹھ سالہ بچےکے والد کا الزام ہے کہ وہ اپنے بچے کو لے جانے کے لئے ایمبولینس کے لئے ہاسپٹل میں چکر لگاتے رہے لیکن ہاسپٹل انتظامیہ کے ذریعے ایمبولینس دستیاب نہیں کرائے جانے پر ان کو مجبوراً اپنے بیٹے کی لاش کندھے پر لاد‌کر گھر لے جانا پڑا۔

نریندر مودی اور نتیش کمار،فوٹو : پی ٹی آئی

کیا نتیش کمار پھر این ڈی اے سے الگ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں؟

مناسب نمائندگی نہ ملنے کی وجہ سے نریندر مودی کابینہ میں شامل ہونے سے جے ڈی یو کے انکار اور بہار ریاستی کابینہ کی توسیع میں کسی بی جے پی رہنما کو جگہ نہ دینے کے سیاسی واقعے کو دونوں پارٹیوں کے درمیان بڑھتی تلخی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ (فوٹو : پی ٹی آئی)

راجناتھ سنگھ کے پوچھنے پر کسان نے کہا-نہیں ملی پردھان منتری کسان سمان یوجنا کی پہلی قسط

بہار میں ہوئی ایک ریلی کے دوران وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پوچھا تھا کہ آپ لوگوں میں سے کس کو-کس کو پی ایم  کسان سمان یوجنا  کے دو ہزار روپے کی پہلی قسط مل گئی ہے؟ جن لوگوں کو ملی ہے وہ اپنا ہاتھ اٹھا دیجئے۔ لیکن […]

فوٹو : پی ٹی آئی

پٹنہ میں مودی کی سنکلپ ریلی: کیوں ’دیش دروہی‘ ہوگئی بہار کی عوام؟

جتنے لوگ ریلی میں جمع ہوئے اس لحاظ سے اس کو فلاپ تو نہیں کہا جا سکتا لیکن یہ ریلی این ڈی اے رہنماؤں کے دعووں کے آس پاس بھی نہیں پہنچی۔ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ صرف نریندر مودی کی ریلی ہی نہیں نتیش کمار اور رام ولاس پاسوان کی بھی ریلی تھی۔

اتوار کو پٹنہ میں سی آر پی ایف انسپکٹر پنٹو کمار سنگھ کی فیملی کا ایک ممبر ان کو خراج عقیدت دیتے ہوئے (فوٹو : پی ٹی آئی)

بہار: مودی کی ریلی میں مصروف رہے وزیر، سی آر پی ایف جوان کی جسد خاکی لینے نہیں پہنچے

جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے انکاؤنٹر میں مرنے والے سی آر پی ایف انسپکٹر پنٹو کمار سنگھ کے چچا سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ پنٹو کو وہ عزت نہیں ملی جو ان کو ریاستی حکومت سے ملنی چاہیے تھی۔ این ڈی اے کا کوئی بھی رہنما وہاں موجود نہیں تھا۔