Bihar

علامتی فوٹو: سلمان انصاری/ڈی این اے

بہار اسمبلی میں شراب بندی کو لے کر نیا قانون پاس،اپوزیشن کا حملہ تیز

نتیش کمار نے کہا کہ شراب بندی قانون غریبوں کی بہتری کے لیے لایا گیاتھا۔اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو نے نتیش حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 50ہزار روپے کی جگہ 5ہزار کا فائن امیروں کی مدد کرے گا۔

نورالحسن کے گیراج میں جلی ہوئی ٹرک۔(فوٹو :امیش کمار رائے /دی وائر)

بہار :فساد متاثرہ دکانداروں کو کیوں لگ رہا ہے کہ نتیش حکومت ان کو ٹھگ رہی ہے؟ 

گراؤنڈ رپورٹ :بہار کے اورنگ آباد میں مارچ میں رام نومی کے وقت ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں کئی دکانوں میں لوٹ پاٹ کرکے آگ لگا دی گئی تھی۔اس وقت نتیش حکومت نے متاثر دکانداروں کو معاوضہ دینے کی بات کہی تھی، لیکن چار مہینے کے بعد بھی زیادہ تر دکانداروں کو ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں ملا ہے۔

bihar-rape

بہار: نابالغ سے پرنسپل ،ٹیچر اور طلبا سمیت 18 لوگوں نے 7 مہینے تک کیا گینگ ریپ

بہار کے چھپرا ضلع کے ایک اسکول کی طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ 7 مہینے سے اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا جا رہا ہے اور اس کو بلیک میل بھی کیا جا رہا ہے۔معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد 18 ملزموں میں سے 6 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نریندر مودی اور نتیش کمار۔  (فوٹو : پی ٹی آئی)

کیابہار میں بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے؟

بہار میں ان دنوں رونما ہو رہے سیاسی واقعات بتا رہے ہیں کہ بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان 2013 کے پہلے جیسا تال میل تھا، ویسا اب نہیں رہا اور اس بار بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد کی عمر بھی بہت لمبی نہیں رہنے والی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

بہار : جن طلبہ کو کالج میں ہونا چاہیے، وہ پولیس کے ڈنڈے کھا رہے ہیں

بہار میں انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کو لےکے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ تمام طلبہ و طالبات کے رزلٹ میں گڑبڑی سامنے آئی ہیں۔ امتحان میں شامل ہونے کے بعد بھی کئی طالب علموں کو غیرحاضر کر دیا گیا، وہیں کچھ کو کل نمبر سے بھی زیادہ نمبر دے دئے گئے ہیں۔

(فوٹو بشکریہ : فیس بک)

بہار میں طلبا کے مستقبل کے ساتھ کیوں کیا جا رہا ہے کھلواڑ؟

علم کی جب بھی بات ہوتی ہے تو بہار کے تاریخی نالندہ اور وکرم شلا یونیورسٹی کا ذکر کئے بغیر پوری نہیں ہوتی ، لیکن اسی بہار میں آج تعلیمی نظام کا حال یہ ہے کہ آدھا درجن یونیورسٹیوں میں مختلف سیشن کے امتحان کئی سالوں سے التوا میں ہیں۔

Kahalgaon

کیا این ٹی پی سی کہلگاؤں بہار کی ’اسٹرلائٹ ‘بنتی جا رہی ہے؟

نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن کے کہلگاؤں واقع تھرمل پاور پلانٹ سے نکلنے والی راکھ سے آس پاس کے گاؤں میں رہنے والے لوگ پچھلے کئی سالوں سے دمہ، تپ دق اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جیسی بیماریوں سے جوجھ رہے ہیں۔

کوسی کی ایک دھارا کو موڑ‌کر دوسری دھارا سے ملانے کے لئے پانی میں کنکریٹ کے پلر ڈالے گئے ہیں۔  (فوٹو : امیش کمار رائے / دی وائر)  

کوسی باندھ : جہاں زندہ رہنے کے لیے نقل مکانی مجبوری ہے

بہار سے گراؤنڈ رپورٹ : ’ Sorrow of Bihar‘کہی جانے والی کوسی ندی کے باندھوں کے اندر رہنے والے لوگوں سے کیا وعدہ حکومت نے آج تک نہیں نبھایا، لہذا یہاں رہنے والے لوگ بےحد غیر انسانی حالات میں زندگی جینے کو مجبور ہیں۔

Bihar-samastipur-communal-violence

بہار سے گراؤنڈ رپورٹ : کیا رام نومی کے بعد ہوئے تشدد کے لئے باہری لوگ ذمہ دار تھے؟

’مسلمانوں کی دکانیں جلائی جا رہی تھیں، تو ہندو بہنیں دکانوں کے سامنے کھڑی ہو گئی تھیں اور شرپسندوں سے کہا کہ ہمیں جلا دو، پر ان کی دکان نہ جلاؤ۔ ہمارے درمیان ایسا بھائی چارہ ہے۔ ہم کیسے کہہ دیں کہ یہ سب ہمارے ہندو بھائیوں نے کیا ہے؟ ‘

Hindu Putra News Laundry

خاص رپورٹ:بہارمیں رام نومی کی یاترا کے لیے کس نے دیں تلواریں؟

آن لائن ہزاروں کی تعداد میں تلواریں ایڈوانس میں ہی خریدی گئی تھیں۔یہاں ایک سوال اٹھ سکتا ہے کہ کیا واقعی آن لائن تلوار خریدنا اتنا آسان ہے کہ کوئی بڑی تعداد میں اس کو خرید سکتا ہے؟ اس سوال کا سیدھا سا جواب ہے ہاں۔

fake 4

جگنیش کی گرفتاری،ٹائمز ناؤ کی بریکنگ نیوزاور مودی کے دعووں کا سچ

ٹی وی چینلوں کے بریکنگ نیوز کی اشاعت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ سلسلہ جب حقیقت کے برعکس ہوتا ہے تو میڈیا کی ذمّہ داری پر سوال کھڑے کرتا ہے۔ ٹائمز ناؤ نے اس بار بھی اپنی بریکنگ نیوز میں جھوٹے دعوے کیے۔

FN_KanchanGupta

فری لانس احتجاج، بنگال کی برہنہ تصویریں اور پاکستانی پرائم منسٹر کی برہنگی  کا سچ

فیک نیوز:تصویر کو فرقہ وارانہ رنگ اس وقت دیا گیا جب بغیر کسی دلیل اور ثبوت کے لڑکےکومسلمان قرار دیا گیا ۔ انڈیا ٹی وی نےبھی اس کے مسلمان ہونے پر مہر لگا دی !صحافی کنچن گپتا نے بھی ٹی وی کی تعریف کرتے ہوئے لڑکے کی شناخت سے پردہ اٹھانے کی مبارکباد دی۔ حالانکہ بعد میں ان کواپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر کے معافی مانگی۔

فوٹو : رائٹرس

بہار میں فرقہ وارانہ تشدد، بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا نتیجہ یہی ہونا تھا

ریاست کے فرقہ وارانہ تشدد سے بچے رہنے کا کریڈٹ اس وقت کے وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کو جاتا ہے ۔لالو کے بعد نتیش آئے جنہوں نے فرقہ وارانہ تشددکے متعلق ’ زیرو ٹالرینس ‘ پالیسی اپنائی تھی۔ اس وقت ان کی معاون بی جے پی کمزور تھی، اس لئے وہ اپنی شرطیں نافذ کرنےمیں کامیاب رہے۔

فوٹو : پی ٹی آئی

 بہار جل رہا ہے اور حاکم وقت  چین کی بنسی بجا رہاہے… 

یہ نفرت اور تشدد، بہاری سماج کو گہرا زخم دینے والا ہے۔ سڑکوں پر اترے لوگوں کے تیور دیکھئے۔ اس تیور میں نفرت کی گرمی دیکھئے۔ ان کی چال، ان کے ہاتھ سے اٹھتی تلوار، ہاکی سٹک اور منھ سے نکلے قول اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔

فوٹو :اے این آئی

بہار: دو صحافیوں کا قتل ،پولیس پر ملی بھگت کا الزام

ملزم گاؤں کا سابق مکھیا ہے ۔ حادثے کی وجہ سے گاؤں والوں نے روڈ جام کیااور توڑ پھوڑ بھی کی ۔ ایس آئی ٹی کی تشکیل ۔ملزم گرفتار۔ نئی دہلی:بہار میں لا ء اینڈ آرڈر پر سوالوں کے درمیان اتوار کی دیر رات کو مبینہ طور پر […]

16 مارچ کو زی ہندوستان نے ' جیتا مسلمان…اب ارریہ آتنکستان 'کے نام سے ایک پروگرام نشر کیا تھا/فوٹو :زی ہندوستان /ویڈیو اسکرین شاٹ

فرقہ پرستی پھیلانے کے الزام میں زی ہندوستان کے خلاف شکایت درج

ارریہ ضمنی انتخاب کے بعد وائرل ہوئے مبینہ ‘ ملک مخالف ‘ ویڈیو کی صداقت کی وضاحت کے بغیر اس پر فرقہ پرستی بھڑکانے والا پروگرام کرنے کے الزام میں ایک سابق بیوروکریٹ نے زی گروپ کے ایک چینل کے خلاف News Broadcasting Standards Authority (این بی ایس اے)میں شکایت درج کروائی ہے۔