CAA Protests

فوٹو بہ شکریہ: مہربان ڈاز

شاہین باغ کے مظاہرے سے کیوں پریشان ہیں سرکار اور ان کے حمایتی؟

مودی حکومت اور بی جے پی حامیوں کے پریشان ہونے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ اس تحریک سے کہیں نہ کہیں یہ پیغام گیا ہے کہ مسلم خواتین ان کے ہاتھ سے’ نکل’ گئی ہیں۔ دراصل تین طلاق کے خلاف قانون پاس کروانے کے بعد ان کو لگنے لگا تھا کہ مسلم عورتیں ان کے ساتھ آ گئی ہیں۔ ’

Modi-Shah-Gandhi

رویش کا خصوصی مضمون : کیا شہریت قانون کو لے کر گاندھی کے نام پر مودی اور امت شاہ جھوٹ بول رہے ہیں؟

گزشتہ دنوں ایک ریلی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مہاتماگاندھی نے 1947 میں کہا تھا کہ پاکستان میں رہنے والا ہندو، سکھ ہر نظریے سےہندوستان آ سکتا ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بتایا تھا کہ گاندھی جی نے کہا تھا کہ پاکستان میں رہنے والے ہندو اور سکھ ساتھیوں کو جب لگے کہ ان کوہندوستان آنا چاہیے تو ان کا استقبال ہے۔ کیا واقعی مہاتما گاندھی نے ایسا کہاتھا جیسا وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں؟

سپریم کورٹ (فوٹو : رائٹرس)

شہریت قانون کے مخالفین پر این ایس اے لگا نے کے خلاف وسیع حکم نہیں دے سکتے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے شہریت ترمیم قانون کو لےکر چل رہی مخالفت کے دوران ہی کچھ ریاستوں اور قومی راجدھانی میں این ایس اے لگانے کے فیصلےکو چیلنج دینے والی عرضی پر کہا کہ ہم متفق ہیں کہ این ایس اے کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے لیکن سبھی کے لئے کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا۔ اس سے انتشار پیداہو جائے گا۔

بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد، فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/@BhimArmyChief

شہریت ترمیم قانون: بھیم آرمی چیف بو لے-آئندہ 10دنوں میں ملک میں 5 ہزار اور شاہین باغ ہوں گے

آئین کو ہاتھوں میں تھامے ہوئے شاہین باغ میں خطاب کرتے ہوئے چندرشیکھر آزاد نے کہا،ہم نے ابھی تک تاریخ میں جلیاں والا باغ سنا تھا۔ اب شاہین باغ سنا ہے۔ یہ غیر سیاسی تحریک ہے۔ ایسی تحریک باربار نہیں ہوتی۔

فوٹو: پی ٹی آئی

شاہین باغ کے مظاہرے میں موجود بچوں کی کاؤنسلنگ کی جائے: این سی پی سی آر

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے ساؤتھ ایسٹ دہلی کے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت جاری کرکے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ مظاہروں میں موجود رہے بچوں کو افواہوں اور غلط جانکاری کی وجہ سے ذہنی استحصال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو۔کمیشن کے مطابق، ضرورت پڑی تو ان کے والدین کو بھی کاؤنسلنگ کے لیے بھیجا جائےگا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

شاہین باغ: پیسے لے کر مظاہرے میں شامل ہونے کے الزام پر بی جے پی آئی ٹی سیل چیف کو نوٹس

دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف خواتین کی قیادت میں ایک مہینے سے زیادہ وقت سے مظاہرہ ہو رہا ہے۔ بی جے پی آئی ٹی سیل چیف امت مالویہ نے ایک ویڈیو شیئر کر کے دعویٰ کیا تھا کہ مظاہرہ کر رہی خواتین کو 500 روپے روزانہ کے حساب سے ادائیگی کی جاتی ہے۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

دہلی میں تین مہینے کے لیے نیشنل سکیورٹی ایکٹ، پولیس کو ہوگا شک کی بنیاد پر حراست میں لینے کا اختیار

دہلی کے ایل جی انل بیجل کی ہدایت کے مطابق19 جنوری سے 18 اپریل 2020 تک دہلی پولیس کمشنر کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی فرد جس کو وہ قومی سلامتی اور نظم ونسق کے لیے خطرہ مانتے ہیں،نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لے سکتے ہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

ہندوستانی آئین کے 70 سال مکمل ہو نے پر جسٹس چیلا میشور سمیت آٹھ ہستیوں نے خودشناسی کی اپیل کی

ہندوستانی آئین کے 70 سال مکمل ہونے پرملک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ہستیوں نے اتوار کو ایک خط جاری کر واضح سوال کیا کہ کیا ‘آئین صرف انتظامیہ کے لیے ضابطوں کی ایک کتاب ہے؟

اٹل بہاری واجپائی، منموہن سنگھ، لال کرشن اڈوانی اورپرکاش کرات(فوٹو : رائٹرس)

شہریت قانون میں مذہب کے معاملے میں بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کے برعکس ہے مودی حکومت کا رویہ

شہریت قانون کو لےکر 2003 اور اس کے بعد ہوئی بحث میں نہ صرف کانگریس اور لیفٹ بلکہ بی جے پی رہنماؤں اٹل بہاری واجپائی اور لال کرشن اڈوانی نے بھی مذہبی طورپر مظلوم پناہ گزینوں کو لےکرمذہب کی بنیاد پر جانبداری نہ کرنے کی پیروی کی تھی۔