Central Board of Secondary Education

فیض احمد فیض(فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

سی بی ایس ای نے دسویں جماعت کے نئے نصاب سے فیض احمد فیض کی نظمیں ہٹائیں

نئےنصاب کے مطابق، دسویں جماعت کی سوشل سائنس کی کتاب میں مذہب، فرقہ واریت اور سیاست نصاب کا حصہ بنے رہیں گے تاہم صفحہ 46، 48، 49 پر بنی تصویروں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ ان تصویروں میں دو پوسٹر اور ایک سیاسی کارٹون ہے۔ انہی پوسٹروں میں فیض کی نظمیں لکھی ہوئی تھیں۔

فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر

سی بی ایس ای نے 11ویں جماعت کے نصاب سے شہریت، قوم پرستی اور سیکولرازم کے اسباق ہٹائے

ایم ایچ آرڈی کی ہدایات پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ کووڈ19 بحران کے بیچ طلبا کی پڑھائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے 9ویں جماعت سے 12ویں جماعت تک کے نصاب کو 30 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔