cm

وزیر اعظم نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک/بھوپیندر پٹیل)

گجرات: تین سالوں میں پی ایم-سی ایم کے پروگرام میں شامل سرکاری بسوں کا 22 کروڑ روپے کا کرایہ بقایہ

گجرات حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ان بسوں کے کرایہ کے 22 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی نہیں کی ہے، جو لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی یا گجرات کے وزیر اعلیٰ کے پروگراموں میں لے جانے کے لیے استعمال کی گئی تھیں۔ کارپوریشن نے کہا کہ ان پروگراموں کے لیے کل 34868 بسیں مختص کی گئی تھیں۔

پشکر سنگھ دھامی۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

دیو بھومی میں ’لینڈ جہاد‘ کو پنپنے نہیں دیں گے، غیر قانونی مزاروں کو منہدم کریں گے: اتراکھنڈ سی ایم

غیر قانونی مزاروں کو منہدم کرنے کی بات کہتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ یہ نیا اتراکھنڈ ہے، یہاں تجاوزات کرنا تودور اس کے بارے میں اب کسی کوسوچنا بھی نہیں چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ کچھ مہینوں کے بعد ریاست میں یکساں سول کوڈ کا قانون بھی نافذ کریں گے۔

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر/@DrManikSaha2)

بی جے پی گنگا کی طرح ہے، گناہوں کو دھونے کے لیے ڈبکی لگائیں: تریپورہ کے وزیر اعلیٰ

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا نے بائیں بازو کے لیڈروں سے بی جے پی میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے ڈبے اب بھی خالی ہیں۔ خالی ڈبے میں بیٹھیں اور وزیر اعظم نریندر مودی ہم سب کو اس منزل تک لے جائیں گے جہاں ہمیں پہنچنا چاہیے۔

کے چندر شیکھر راؤ۔ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک)

تلنگانہ ایم ایل اے خرید و فروخت معاملہ: سی ایم نے کہا – دہلی، راجستھان اور آندھرا پردیش بی جے پی کا اگلا نشانہ

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ان کی حکومت کوگرانے کی کوشش میں ان کے ایم ایل اے کو بی جے پی کے ذریعے خریدوفروخت کیے جانے کے دعووں کی حمایت میں ایک ویڈیو فوٹیج جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی، راجستھان اور آندھرا پردیش میں اپوزیشن کی حکومتوں کو گرانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں اور 2015 سے لے کر اب تک پچھلے آٹھ معاملوں میں ‘سازش کار’ کامیاب رہے ہیں۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

جھارکھنڈ: ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں سی ایم ہیمنت سورین کو سمن جاری کیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جھارکھنڈ میں مبینہ غیر قانونی کان کنی سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں صوبےکے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو 3 نومبر کو پوچھ گچھ کے لیےسمن جاری کیا ہے۔ ای ڈی نے اس سے پہلے سورین کے سیاسی معاون پنکج مشرا اور دو دیگر کو اس معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ 12 اکتوبر کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک دلت کے یہاں  ناشتہ  کرنے کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔

ویڈیو میں افسر دلتوں کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے لیے برانڈیڈ چائے کی ہدایت دیتے نظر آئے

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی اور بی جے پی لیڈر بی ایس یدیورپانے وزیر سیاحت آنند سنگھ، آبی وسائل کے وزیر گووند کرجول اور دیگر بی جے پی لیڈروں کے ساتھ 12 اکتوبر کو وجئے نگر ضلع کے کملا پورہ میں ایک دلت کے گھر پر ناشتہ کیا تھا۔ الزام ہے کہ حکام نے دلت پریوار سے صرف برانڈیڈ سامان استعمال کرنے کو کہا تھا۔