گجرات کے شہر وڈودرا میں مہاراجہ سیاجی راؤ یونیورسٹی کیمپس میں دو دن قبل نماز پڑھنے والےایک جوڑے کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد دو طالبعلموں کے نماز پڑھنے کا ویڈیوبھی وائرل ہوگیاہے۔ وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے اس واقعہ کے پس پردہ سازش کا الزام لگاتے ہوئے یہاں گنگا جل چھڑک کر ہنومان چالیسہ کاپاٹھ کیا۔
سیما پوری سے ایم ایل اے راجندر پال گوتم نے دسہرہ پرمنعقد بودھ مذہب اپنانے کے پروگرام پر تنازعہ کے بارے میں کہا کہ بی جے پی کو امبیڈکر اور ان کے 22 عہد پر اعتراض ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ استعفیٰ دے رہے ہیں تاکہ ان کی وجہ سے اروند کیجریوال اور پارٹی پر کوئی آنچ نہ آئے۔
عام آدمی پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سنگرور کے شرومنی اکالی دل کے ایم پی سمرن جیت سنگھ مان کا مجاہد آزادی بھگت سنگھ کو ‘دہشت گرد’ کہنا شرمناک اور توہین آمیز ہے۔ پنجابی بھگت سنگھ کے آئیڈیا لوجی سے وابستہ ہیں اور ہم اس غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مان کے ریمارکس کو مختلف رہنماؤں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے لکھنؤ میں گزشتہ ہفتے کھلے لولو مال میں نماز پڑھنے کے مبینہ واقعہ کے حوالے سے شکایت درج کرائی ہے۔ مال انتظامیہ نے بھی نماز ادا کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر ائی ہے۔ مہاسبھا کا الزام ہے کہ مال میں 70 فیصد مرد ملازمین مسلمان ہیں اور 30 فیصد خواتین ملازمین ہندو کمیونٹی سے ہیں۔ ایسا کرکے انتظامیہ لو جہاد کو فروغ دے رہی ہے۔
بہار کے ڈمراؤں سے ایم ایل اے اجیت کشواہا نے ایوان میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے پولیس افسر وکاس ویبھو اور فسادات کے ملزم منیش کشیپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ منیش کشیپ پر پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پٹنہ کے لہاسہ مارکیٹ میں کشمیری تاجروں کے ساتھ لوٹ مار اور فساد بھڑکانے کا الزام ہے۔
ویڈیو: اتر پردیش کے الہ آباد واقع گووند بلبھ پنت سوشل سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ہوئی پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تقرریوں میں او بی سی کی مخصوص نشستوں کے لیے’مستحق امیدوار’نہ ملنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی جے این یو میں وائیوااسکیم کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ان معاملوں پر دی وائر کے مکل سنگھ چوہان نے دہلی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر لکشمن یادو سے بات کی۔
ویڈیو: اتر پردیش کے الہ آباد شہر میں واقع گووند بلبھ پنت سوشل سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں اساتذہ کی تقرری تنازعہ کے مرکز میں ہے۔تنازعہ او بی سی کی مخصوص نشستوں کے لیے’مستحق امیدوار ‘ نہ ملنے کا ہے۔ اس معاملے کی شکایت نیشنل کمیشن فار بیک وارڈکلاسز سےکرنے والےدہلی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرلکشمن یادو، ویر کنور سنگھ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر چنٹو کماری اور مینک سے بات چیت۔