Corona Pandemic

فیض احمد فیض(فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

سی بی ایس ای نے دسویں جماعت کے نئے نصاب سے فیض احمد فیض کی نظمیں ہٹائیں

نئےنصاب کے مطابق، دسویں جماعت کی سوشل سائنس کی کتاب میں مذہب، فرقہ واریت اور سیاست نصاب کا حصہ بنے رہیں گے تاہم صفحہ 46، 48، 49 پر بنی تصویروں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ ان تصویروں میں دو پوسٹر اور ایک سیاسی کارٹون ہے۔ انہی پوسٹروں میں فیض کی نظمیں لکھی ہوئی تھیں۔

(علامتی تصویر فوٹو: رائٹرس)

کرناٹک: کووڈ 19 سے جان گنوانے والوں کی لاشیں ’آخری رسومات‘ کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد مردہ خانے سے ملیں

کرناٹک کے ملازمین ریاستی بیمہ کارپوریشن اسپتال کا معاملہ۔ کووڈ 19 کی پہلی لہر میں پچھلے سال جولائی میں جان گنوانے والے دو لوگوں کی لاش تقریباً ڈیڑھ سال سےمردہ خانے میں پڑی ہوئی تھی، جبکہ ان کے پسماندگان کو بتایا گیا تھا کہ بنگلورومیونسپل کارپوریشن نے ان کی آخری رسومات اد اکردی ۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

یوپی: بی جے پی رہنما کے کووڈ 19ویکسین سرٹیفکیٹ میں پانچ خوراکیں درج، مزید خوراک  کے لیے تاریخ بھی دی

میرٹھ ضلع کےمقامی بی جے پی رہنما رام پال سنگھ نے کووڈ 19ٹیکے کی دو خوراک لی تھیں۔ انہوں نے محکمہ صحت پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے نام پر جاری ویکسین سرٹیفکیٹ میں انہیں تین بار میں پانچ خوراک لگنا درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مزید خوراک کی ممکنہ تاریخ بھی پرچے پر لکھی گئی ہے۔

ملکھا سنگھ۔ (فوٹو بہ شکریہ: وکی پیڈیا/Sanyam Bahga)

’فلائنگ سکھ‘ ملکھا سنگھ نہیں رہے

چار بار ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والےملکھا سنگھ نے 1958دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ حالانکہ ان کی بہترین کارکردگی 1960 کے روم اولمپکس میں تھی، جس میں وہ 400 میٹرکےفائنل میں چوتھے مقام پر رہے تھے۔ گزشتہ13 جون کو ان کی85سالہ بیوی نرمل کور بھی موہالی کے ایک نجی اسپتال میں کورونا وائرس سے اپنی جنگ ہار گئی تھیں۔

فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر

سی بی ایس ای نے 11ویں جماعت کے نصاب سے شہریت، قوم پرستی اور سیکولرازم کے اسباق ہٹائے

ایم ایچ آرڈی کی ہدایات پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ کووڈ19 بحران کے بیچ طلبا کی پڑھائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے 9ویں جماعت سے 12ویں جماعت تک کے نصاب کو 30 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

فوٹو: رائٹرس

لاک ڈاؤن کے دوران حکومت ’ایک ملک ایک راشن کارڈ منصوبہ‘ اپنانے پر غور کرے: سپریم کورٹ

ایک عرضی میں کو رونا وائرس کے دوران مہاجر مزدوروں، ریاستوں کے شہریوں اورسیاحوں کو رعایتی اشیائے خوردنی اور سرکاری منصوبے کا فائدہ دلانے کے لیے مستقل طور پر ایک ملک ایک راشن کارڈ منصوبہ اپنانے کے لیے سپریم کورٹ سےدخل اندازی کی اپیل کی گئی تھی۔