Covid-19 Vaccine

(علامتی  تصویر: رائٹرس)

کووڈ ویکسین کے منفی اثرات سے ہوئی اموات کے لیے حکومت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا: مرکز

کووڈ ٹیکہ کاری کے مبینہ منفی اثرات سے دو لڑکیوں کی موت کے معاملے میں ان کے والدین نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت نے عدالت میں پیش کیے گئے ایک حلف نامہ میں کہا ہے کہ ویکسین کے استعمال کی وجہ سے ہونے والی موت کے معاملات میں حکومت کو معاوضے کے لیے جوابدہ ٹھہرانا قانونی طور پر درست نہیں ہے۔

Banjot Kaur Vaccine.00_18_56_21.Still004

خصوصی رپورٹ: کووڈ ویکسین کی تیسری خوراک کی منظوری ہندوستان میں کس کے کہنے پر دی گئی؟ حکومت نے بتانے سے کیا انکار

ویڈیو: وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 دسمبر 2021 کو ٹی وی پر اعلان کیا تھاکہ ہندوستان 10 جنوری 2022 سے کووڈ ویکسین کی تیسری خوراک یعنی بوسٹر ڈوز شروع کرے گا۔اس وقت تک اومیکرون ویرینٹ متعارف ہو چکی تھی۔ لیکن 24 دسمبر کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کووڈ مینجمنٹ کی اعلیٰ قیادت نے تیسری خوراک کے سوال سے کنی کاٹ لی تھی۔
توآخر 24 گھنٹوں میں سائنس کیسے بدل گئی؟ ہندوستان کے کس سائنسی ادارے نے اسے راتوں رات منظوری دے دی ہے؟اس پیچیدہ سوال کا جواب جاننے کے لیے دی وائر نے کئی آر ٹی آئی درخواستیں دائر کیں۔ ہماری تحقیقات میں جو حقائق سامنے آئے وہ بے حد پریشان کن تھے۔ دیکھیے ہماری خصوصی رپورٹ۔

راہل گاندھی، فوٹو: پی ٹی آئی

کووڈ – 19 مہاماری کے دوران حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے 40 لاکھ ہندوستانیوں کی موت ہوئی: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ‘نیویارک ٹائمز’ اخبار کی ایک رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان دنیا بھر میں کووڈ-19 سے ہوئی موت کے اعداد وشمار عام کرنے کی عالمی ادارہ صحت کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔ گاندھی نے کہا کہ مودی جی نہ تو سچ بولتے ہیں اور نہ ہی بولنے دیتے ہیں۔ وہ آج بھی جھوٹ بولتے ہیں کہ آکسیجن کی کمی سے کوئی نہیں مرا۔

ادار پوناوالا۔ (فوٹو:رائٹرس)

نجی اسپتالوں کے لیے کووی شیلڈ کی 600 روپے فی خوراک کی قیمت دنیا میں سب سے زیادہ: رپورٹ

ایک مئی سے ملک کے نجی اسپتالوں میں کووی شیلڈ ویکسین600 روپے فی خوراک کی قیمت پر ملے گی، جبکہ ویکسین پونے واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ میں تیار کی جارہی ہے، جس کے سی ای او ادار پوناوالا نے کہا تھا کہ 150روپے فی خوراک کی قیمت پر بھی ان کی کمپنی منافع کما رہی ہے۔

رندیپ سنگھ سرجےوالا۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا کی خوفناک صورتحال کے بیچ مودی نے لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے: کانگریس

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجےوالا نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کورونا بحران سے نمٹنے کے بجائے وزیر اعظم انتخاب میں مصروف ہیں۔ مہاراشٹر کانگریس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی لوگوں کی جان کے بجائے بنگال انتخاب کو اہمیت دے رہے ہیں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

رویش کا بلاگ: جب ووٹ مذہب کے نام پر پڑنا ہے تو اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کی محنت کوئی کیوں کرے

پچھلے سال کورونا وائرس کی وجہ سےگجرات کے اسپتالوں کے باہر نفسانفسی کا عالم تھا، اس کی خبریں ملک کو کم پتہ چلیں۔ اس سال بھی وہی عالم ہے۔ جس صوبے کی عوام نے نریندر مودی کو اتنا پیار کیا وہ تڑپ رہی ہے اور وزیر اعظم بنگال میں گجرات ماڈل بیچ رہے ہیں۔

8 اپریل کو ممبئی کے ایک ٹیکہ کاری مرکز پر ویکسین ختم ہونے کے بعد کھڑے لوگ۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

ملک کی موجودہ کورونا صورتحال  کے لیے سب سے زیادہ وزیر اعظم  ذمہ دار ہیں

ملک میں بےحد تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے معاملوں کے مدنظر اب تک ویکسین کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا دیا جانا چاہیے تھا۔ ظاہر ہے کہ اس سمت میں مرکزی حکومت کی پلاننگ پوری طرح ناکام رہی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

کووڈ ویکسین جاری کرنے کے عمل سے متعلق جانکاری شیئر کرنے سے وزارت صحت کا انکار

ایک آر ٹی آئی کارکن کی جانب سےکیے گئے سوالوں کے جواب میں مرکزی حکومت نے ویکسین ایکسپرٹ گروپ، سیفٹی کو یقینی بنانے اور ویکسین کو منظوری دینے کےپروسیس اور کو ون ایپ کے صارفین کے ڈیٹا کی سکیورٹی کےمعاملے پر جانکاری شیئر کرنے سے انکار کر دیا۔

(علامتی تصویر، فوٹو :رائٹرس)

کووڈ 19 ٹیکہ لگنے کے بعد خاتون ہیلتھ ورکر کی موت، حکام نے کہا- ٹیکے سے نہیں ہوئی موت

ہریانہ کےگڑگاؤں ضلع کے بھانگرولا کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں55سالہ خاتون ہیلتھ ورکر کام کر رہی تھیں۔ انہیں 16 جنوری کو کووی شیلڈ کا ٹیکہ لگا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں شک ہے کہ ان کی موت ٹیکہ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

(علامتی تصویر،فوٹو: پی ٹی آئی)

مغربی بنگال: کووڈ 19 ٹیکہ لگنے کے بعد چار کی حالت بگڑی، ٹیکہ کاری مہم  روکی گئی

معاملہ بردھمان درگاپور علاقے کا ہے،جہاں کورونا کا ٹیکہ لگائے جانے کے بعد کچھ لوگوں کی طبیعت بگڑی۔ ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے اب تک لوگوں کے بیمار ہونے کی وجوہات اور ٹیکہ کاری سے اس کے تعلق کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، لیکن ٹیکہ کاری مہم کو روک دیا گیا ہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

تلنگانہ: ٹیکہ لگنے کے بعد میڈیکل اسٹاف کی موت، افسر نے کہا-موت کی وجہ ویکسین نہیں

تلنگانہ میں ابھی تک 69625 لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ پبلک ہیلتھ کےڈائریکٹر کے مطابق، ابھی تک ریاست کے 77 لوگوں میں ٹیکہ لگنے کے بعدمنفی اثرات کے معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں سے تین کو اسپتال میں بھرتی کرنا پڑا تھا ۔

(فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر/بھارت بایوٹیک)

الرجی، بخار، سنگین بیماریوں سے متاثر اور حاملہ خواتین کوویکسین لگوانے سے بچیں: بھارت بایوٹیک

کورونا وائرس کے خلاف 16 جنوری کو ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کے بعد بھارت بایوٹیک نے اس سلسلے میں ایک فیکٹ شیٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کن لوگوں کویہ ویکسین نہیں لگوانی چاہیے۔ کمپنی کے اس قدم پر کانگریس نے سوال اٹھایا ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کیا کوویکسین کو ملی منظوری پہلے ٹیکہ لینے والوں کے لیے ادھر کنواں ادھر کھائی والی حالت ہے

کو ویکسین سے متعلق معلومات/اعدادوشمار پر رازداری کا پردہ پڑا ہوا ہے اور ہم ایک ایسی ناگفتہ بہ حالت میں ہیں، جس میں کم سے کم کچھ لوگوں کے پاس ویکسین لینے کے علاوہ شایداور کوئی راستہ نہیں ہے، خواہ ان کے دل میں اپنی سلامتی کو لے کر کتنا ہی شبہ کیوں نہ ہو۔

Photo: Magda Ehlers/Pexels.

کورونا ویکسین کو منظوری تو مل گئی، لیکن ابھی حکومت کو ان دس سوالوں کاجواب دینا ہے

گزشتہ دنوں ڈرگ کنٹرولر آف انڈیایعنی ڈی سی جی آئی نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی تیارکردہ آکسفورڈ کے کووڈ 19ٹیکے کووی شیلڈ اور بھارت بایوٹیک کے خودساختہ ملکی ٹیکے کو ویکسین کو ملک میں محدود پیمانے پر ایمرجنسی میں استعمال کی منظوری دی ہے۔ حالانکہ ان کو لےکر اٹھے سوالوں کے جواب نہیں دیے گئے ہیں۔