discharge plea

بی جے پی ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

مالیگاؤں بلاسٹ: پرگیہ ٹھاکر نے الزام سے بری کیے جانے سے متعلق عرضی واپس لی

سال 2008 میں ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں ہوئے بم بلاسٹ میں چھ لوگوں کی موت ہوئی تھی اور سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ بی جے پی ایم پی پرگیہ ٹھاکر نے اس کیس میں خود کو الزام سے بری کیے جانے کی مانگ کی تھی۔ ان کے ساتھ ہی شریک ملزم سمیر کلکرنی اور لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت نے بھی اپنی عرضیاں واپس لے لی ہیں۔